Baaghi TV

مردہ جانور کا 380کلو گرام گوشت برآمد کرکے مقدمہ درج

قصور
مردہ جانور کے گوشت کی ترسیل ناکام، 380 کلو گوشت برآمد، ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق قصور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضرِ صحت مردہ جانور کا گوشت انسانی خوراک کے طور پر سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قصور راؤ عبید الرحمن کی زیرِ نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم پتوکی نے مقامی پولیس کی اطلاع پر ہلہ فلائی اوور پتوکی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبر LES-2907 کو چیک کیا تو
موقع پر موجود ویٹرنری آفیسر نے معائنے کے بعد تصدیق کی کہ گاڑی میں موجود جانور ذبح کئے جانے سے قبل ہی مردہ تھا جس کا گوشت انسانی استعمال کے لیے ناقابلِ استعمال اور مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے

کارروائی کے دوران تقریباً 380 کلوگرام مردہ جانور کا گوشت برآمد کرکے موقع پر تلف کر دیا گیا، جبکہ گوشت کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی

ملزم کو پولیس کے حوالے کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مردہ جانوروں کا گوشت انسانی خوراک کے طور پر استعمال یا سپلائی کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

More posts