Baaghi TV

مہنگائی سے مری ہوئی عوام پر پھر سے پیٹرول بم مار دیا گیا،سخت پریشانی

قصور
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے ایک اور بری خبر، پٹرول مزید مہنگا

مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان عوام پر پٹرول بم ایک بار پھر گرا دیا گیا ہے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے

حکومت کی جانب سے قیمت میں اضافے کے بعد شہریوں کی مشکلات مذید بڑھ گئی ہیں
پٹرول مہنگا ہونے سے نہ صرف موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال کرنے والوں کے ماہانہ اخراجات بڑھیں گے بلکہ اس کے اثرات ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی آٹا، دالیں، سبزیاں، بجلی اور گیس سمیت روزمرہ ضروریات زندگی کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا نیا طوفان لانے کے مترادف ہے

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کا سوال ہے کہ آخر عام آدمی اپنے محدود آمدن میں گھر کا بجٹ کیسے چلائے؟اگ

More posts