Baaghi TV

پاسپورٹ آفس قصور میں ٹاؤٹ مافیا کاخاتمہ،انچارج رانا سرفراز

قصور
پاسپورٹ آفس قصور میں ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ، عوام کو میرٹ اور شفافیت کے ساتھ سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

قصور کے شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں آسانی، شفافیت اور بروقت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، پاسپورٹ آفس آنے والا ہر شہری ہمارے لیے وی آئی پی ہے، کسی بھی جائز کام میں رکاوٹ یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاسپورٹ آفس قصور کے نئے تعینات ہونے والے انچارج رانا سرفراز نے چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس قصور میں ٹاؤٹ مافیا کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اب تمام معاملات میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت انجام دیے جائیں گے

رانا سرفراز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹوکن کے حصول سے لے کر پاسپورٹ کی وصولی تک مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی، جبکہ عوام کو کسی قسم کی سفارش، رشوت یا غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے ماتحت عملے کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اہلکار کے خلاف جائز شکایت موصول ہوئی تو معاملے کی فوری تحقیقات کے بعد سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ آفس قصور میں عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی شہری کو اپنے جائز کام کے لیے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ شفافیت، میرٹ اور قانون کی پاسداری میرے پیشہ ورانہ کردار کا بنیادی حصہ ہیں، ان اصولوں کی خلاف ورزی یا سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی بھی شخص کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب رانا سرفراز کی بطور انچارج پاسپورٹ آفس قصور تعیناتی کو ضلع بھر کے سیاسی، سماجی اور شہری حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس قصور میں بدعنوانی اور عوامی شکایات کے حوالے سے سامنے آنے والی صورتحال کے بعد ایک تجربہ کار، ذمہ دار اور اصول پسند افسر کی تعیناتی ایک اہم پیش رفت ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ رانا سرفراز کی قیادت میں پاسپورٹ آفس قصور میں میرٹ، شفافیت، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کو مزید فروغ ملے گا اور شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کے لیے درپیش مشکلات کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ ممکن ہو سکے گ۔

More posts