Baaghi TV

فری راشن نا ملنے پر پیرا فورس کی طرف سے بھاری جرمانہ،متاثرہ شحض کی دہائی

قصور میں مبینہ پیرا فورس کا انوکھا کارنامہ، فری راشن نہ ملنے پر غریب شہریوں پر بھاری جرمانوں کا الزام، ایس ڈی او پیرا اسد بخاری پر مبینہ طور پر منتھلی اور نظرانے کے مطالبات کے الزامات، وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ

قصور شہر اور نواحی علاقوں میں پیرا فورس کے نام پر مبینہ طور پر غریب اور مستحق شہریوں سے ناروا سلوک اور بھاری جرمانے عائد کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فری سودا یا راشن فراہم نہ کرنے پر انہیں جرمانوں اور مختلف طریقوں سے مبینہ طور پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کے مطابق مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث پہلے ہی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، ایسے میں مبینہ جرمانوں اور مالی مطالبات نے غریب خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ متاثرین نے ایس ڈی او پیرا اسد بخاری پر بھی مبینہ طور پر منتھلی اور نظرانے کے مطالبات کے الزامات عائد کیے ہیں، تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ ادارے عوام کی شکایات سننے کے بجائے ان پر مزید مالی بوجھ ڈالیں گے تو غریب طبقہ کہاں جائے گا؟ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری اور شفاف انکوائری کرائی جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کو مبینہ ہراسانی، غیر قانونی جرمانوں اور مالی مطالبات سے تحفظ فراہم کیا جائے

شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا تو وہ اپنے حقوق کے لیے احتجاج اور دھرنے سمیت آئینی و قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

More posts