قصور
موضع کھارا میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوفزدہ، کتے مار مہم شروع نہ ہو سکی
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں موضع کھارا میں آوارہ کتوں کی تعداد میں مبینہ طور پر اضافہ ہو گیا ہے جو ٹولیوں کی شکل میں گلیوں اور راستوں پر گھومتے نظر آتے ہیں
یہ آوارہ کتے سکول جانے والے بچوں، خواتین اور مردوں پر بھونکتے ہیں جس کے باعث اہلِ علاقہ میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے
مقامی شہریوں کے مطابق علاقے میں عرصہ دراز سے آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر مہم شروع نہیں کی گئی جس کے باعث مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خصوصاً صبح کے اوقات میں سکول جانے والے بچوں کو آوارہ کتوں کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اہلِ علاقہ نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور کتے مار مہم شروع کی جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے یا ممکنہ سانحے سے بچا جا سکے
مقامی رہائشیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو آوارہ کتوں کے باعث کوئی سنگین حادثہ پیش آ سکتا ہے جس کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی
