Baaghi TV

اہم چوکوں چوراہوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا،شہریوں کو سخت پریشانی

قصور
اہم چوراہوں پر ٹریفک جام، راستوں کی بندش پر شہری سراپا احتجاج

قصور شہر کے اہم چوراہوں پر ٹریفک کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی، راستوں کی بندش اور ناقص ٹریفک مینجمنٹ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہید والا چوک، کامل شاہ چوک، کوٹ امراض خان اور شفیع والا چوک سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں معمول بن گئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اہم گزرگاہیں بند ہونے یا ٹریفک کی مناسب روانی نہ ہونے کے باعث روزانہ ہزاروں افراد کو شدید اذیت سے گزرنا پڑتا ہے۔ سکول جانے والے بچوں، مریضوں، ملازمین اور کاروباری افراد کو بروقت اپنی منزل تک پہنچنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جبکہ ٹریفک جام کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

عوامی حلقوں نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیرا فورس اور متعلقہ انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے اور تمام اہم راستے شہریوں کے لیے کھولے جائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرتے ہوئے اہم چوراہوں پر ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں، غیر ضروری رکاوٹیں ختم کی جائیں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

شہریوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے مستقل حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو روزانہ کی اس اذیت سے نجات مل سکے

More posts