قصور
رات گئے چوری کی تین وارداتیں، مزاحمت پر فائرنگ اور تشدد سے تین افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں رات گئے چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ اور تشدد کیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئےجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بکری بھی زخمی ہوئی
ریسکیو 1122 کے مطابق مختلف علاقوں میں پیش آنے والے تینوں واقعات پر امدادی ٹیموں نے فوری رسپانس کیا اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ضرورت کے مطابق قریبی ہسپتال منتقل کیا
موضع بیا سنگھ والا میں نامعلوم افراد مبینہ طور پر چوری کی غرض سے ایک گھر میں داخل ہوئے
اہلخانہ کے جاگنے اور شور مچانے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 45 سالہ اسماعیل ولد بشیر دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد دی اور ایمبولینس KSA-12 کے ذریعے آر ایچ سی الہ آباد منتقل کر دیا
راجہ جنگ میں 19 سالہ محمد رومان ولد محمد مشتاق اپنے جانوروں کے قریب سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد مبینہ طور پر مویشی چوری کرنے کی کوشش میں وہاں پہنچ گئے
شور کی آواز پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے محمد رومان دائیں ٹانگ پر گولی لگنے معمولی زخمی ہوا
فائرنگ کے دوران ایک بکری بھی زخمی ہوئی
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایمبولینس KSA-03 کے ذریعے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو طبی امداد فراہم کی
اسی طرح چھبر گاؤں میں نامعلوم افراد مبینہ طور پر گھر میں نصب ٹرانسفارمر کھول کر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے
مزاحمت کرنے اور شور مچانے پر ملزمان نے 45 سالہ محمد مجید ولد یعقوب کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا
ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایمبولینس KSA-23 کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کردیا
ریسکیو 1122 کے مطابق تینوں واقعات میں امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کیا
ریسکیو 1122 نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ رات کے اوقات میں گھروں، مویشیوں اور دیگر املاک کی حفاظت کے لیے مناسب روشنی، مضبوط سکیورٹی انتظامات اور بیرونی راستوں کی نگرانی یقینی بنائی جائے
ریسکیو حکام کے مطابق کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی عمل میں لائی جاسکے
