Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • حیدرآباد کنگزمین کی پی ایس ایل کی نئی جرسی متعارف

    حیدرآباد کنگزمین کی پی ایس ایل کی نئی جرسی متعارف

    ‎پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے اپنی ٹیم کی آفیشل جرسی متعارف کروادی ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹیم کے آفیشل پیج پر شیئر کی گئی جرسی سیاہ اور گولڈن رنگ کی ہے، جو ٹیم کے نئے برانڈنگ امیج کو اجاگر کرتی ہے۔
    ‎ٹیم نے ری ٹینشن کے دوران مہنگے کھلاڑیوں پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ صائم ایوب کو 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا، جو پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ صائم ایوب کو پشاور زلمی سے ریلیز ہونے کے بعد حیدرآباد نے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا، اور ان کا معاوضہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان سے بھی زیادہ ہے۔
    ‎اس کے علاوہ، جارح مزاج بلے باز عثمان خان بھی حیدرآباد کی ری ٹین لسٹ میں شامل ہیں، جنہیں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں ٹیم نے برقرار رکھا۔
    ‎ایمرجنگ کیٹیگری میں معاذ صداقت کو 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اور گولڈ کیٹیگری میں عاکف جاوید کو 1 کروڑ 96 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا ہے۔
    ‎یہ ریٹینشنز اور نئی جرسی ٹیم کے ابتدائی برانڈنگ اور اسکواڈ کی تیاری میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جارہی ہے، جس سے پی ایس ایل 2026 میں حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی پر دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں مؤقف پیش

    پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں مؤقف پیش

    ‎پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں مؤقف پیش کر دیا
    ‎پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت برائے ثالثی (Indus Waters Arbitration) میں اپنا مؤقف جمع کروا دیا ہے۔ دی ہیگ میں جاری کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت مکمل ہوئی، جس میں پاکستان نے بھارتی ہائیڈرو پاور منصوبوں کے ڈیزائن اور دریاؤں کے پانی کے بہاؤ سے متعلق سنگین تحفظات عدالت کے سامنے رکھے۔
    ‎پاکستان کی نمائندگی اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کی، جن کے ہمراہ انڈس واٹر ٹریٹی کمشنر مہر علی شاہ اور مختلف سفارتکار بھی موجود تھے۔ پاکستانی وفد نے عدالت کو بتایا کہ بھارت دریائے سندھ، جہلم اور چناب پر منصوبے تعمیر کرتے ہوئے معاہدے کی حدود سے تجاوز کر رہا ہے۔
    ‎پاکستان کی درخواست تھی کہ بھارت کو معاہدے کے تحت تینوں دریاؤں پر منصوبے لگانے کی اجازت اور ان کی نوعیت سے متعلق وضاحت عدالت کی نگرانی میں فراہم کرنے پر مجبور کیا جائے۔ حکام نے کہا کہ منصوبوں کی نصب شدہ صلاحیت اور متوقع پانی کے بہاؤ کا درست تعین معاہدے کی روح کے مطابق ضروری ہے تاکہ پانی کے تنازعات روایتی اصولوں کے تحت حل ہو سکیں۔
    ‎دوسری جانب بھارت نے سماعت میں شرکت کی دعوت کا جواب نہ دیا اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوا۔
    ‎ثالثی عدالت کے بینچ کی سربراہی امریکی پروفیسر شان ڈی مرفی نے کی، جبکہ دیگر بین الاقوامی ججز بھی سماعت میں شریک تھے۔ یہ عالمی عدالت 127 ممالک پر مشتمل ہے اور بین الاقوامی پانی کے تنازعات کے حل کے لیے اہم فورم کے طور پر جانی جاتی ہے۔

  • پی ٹی آئی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ناکام، عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کر دی، ہمایون خان

    پی ٹی آئی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ناکام، عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کر دی، ہمایون خان

    ‎پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے تحریکِ انصاف کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر ناکام قرار دے دیا ہے۔
    ‎اپنے بیان میں ہمایون خان نے کہا کہ عوام نے انتشار، منفی سیاست اور زبردستی کی کالوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری مراکز، بازار اور روزمرہ زندگی معمول کے مطابق جاری رہی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام اب ایسے ہتھکنڈوں کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔
    ‎انہوں نے کہا کہ ملک کو احتجاج اور ہنگامہ آرائی نہیں بلکہ استحکام، معاشی بحالی اور عوامی فلاح کی ضرورت ہے۔ ہمایون خان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی۔

  • 
میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری لازمی

    
میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری لازمی

    ‎پنجاب کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ لاہور بورڈ کی جانب سے تمام پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو خطوط جاری کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر کے ٹاسک فورس برائے امتحانی اصلاحات کی ہدایات اور ہائر/اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے احکامات کے مطابق تمام امیدواروں کی امتحانی مراکز پر لائیو بایومیٹرک حاضری لازمی ہوگی۔
    ‎خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے دونوں انگوٹھوں کے فنگر پرنٹس اسکین کرنا لازمی ہوگا اور ادارے کے سربراہ اس عمل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر کے ذمہ دار ہوں گے۔
    ‎ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ اپنے متعلقہ اسکول یا کالج میں بائیومیٹرک رجسٹریشن کرائیں گے، جہاں بورڈ کی فراہم کردہ سافٹ ویئر یا ایپلیکیشن کے ذریعے اسکین کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

  • چاند پر انسانی شہر بنائیں گے: ایلون مسک

    چاند پر انسانی شہر بنائیں گے: ایلون مسک

    امریکی ارب پتی اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے مریخ پر انسانی بستی بنانے کے اپنے دیرینہ خواب میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ سالوں سے وہ انسانوں کو مریخ پر پہنچانے کا خواب دیکھ رہے تھے، تاہم اب انہوں نے مریخ کی بجائے چاند پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    ‎اس سلسلے میں ایلون مسک نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ اسپیس ایکس نے چاند پر انسانی شہر بسانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ کام ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں مکمل کر لیں گے، جبکہ مریخ پر انسانی بستی کے لیے کم از کم 20 سال یا اس سے زیادہ وقت درکار ہوگا۔
    ‎ایلون مسک نے وضاحت کی کہ مریخ کا سفر ہر 26 مہینے بعد ممکن ہوتا ہے، کیونکہ تب دونوں سیارے ایک لائن میں آتے ہیں، جبکہ چاند کے لیے ہر 10 دن میں مشن لانچ کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چاند پر انسانی بستی مریخ کے مقابلے میں بہت تیزی سے ممکن ہے۔
    ‎واضح رہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا بھی مارچ 2026 میں پانچ دہائیوں بعد انسان بردار آرٹیمس 2 مشن چاند کے مدار میں بھیجنے جا رہا ہے۔ اس کے بعد آرٹیمس 3 مشن دو سال کے اندر چاند پر بھیجا جائے گا، جس میں خلا باز چاند کی سطح پر قدم رکھیں گے۔
    ‎متعدد دیگر کمپنیوں نے بھی چاند کے مدار میں خلائی اسٹیشنز قائم کرنے یا چاند کی سطح پر مستقل بیسز بنانے کے منصوبے شروع کر دیے ہیں۔
    ‎ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ مریخ پر انسانی بستی کے منصوبے کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا اور اسپیس ایکس اس پر پانچ سے سات سال بعد کام شروع کرے گا، مگر چاند پر یہ منصوبہ تیزی سے مکمل ہو سکتا ہے۔
    ‎مسک کے اس فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ اسپیس ایکس نے پہلے مریخ پر توجہ دینے کے بعد اب چاند کو پہلی ترجیح بنا لیا ہے تاکہ تیزی سے عملی نتائج حاصل کیے جا سکیں اور انسانی موجودگی کو خلا میں جلد ممکن بنایا جا سکے۔

  • بنگلہ دیش کے معاملے میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا، محسن نقوی

    بنگلہ دیش کے معاملے میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا، محسن نقوی

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے حال ہی میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے معاملے میں پاکستان نے بالکل وہی قدم اٹھایا جو کرنا ضروری تھا۔ یہ اعلان پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان کے آکشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران سامنے آیا۔
    ‎محسن نقوی نے بتایا کہ مسئلہ بنگلہ دیش کے ساتھ پیدا ہوا اور اس حوالے سے آئی سی سی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اور بنگلہ دیش سے آنے والی اطلاعات کا انتظار کیا جا رہا ہے اور جیسے ہی کوئی حتمی معلومات آئیں گی، اسے عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
    ‎پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ مہمان کو عزت دینا پاکستان کی روایت ہے اور نہ ہی وہ کسی قسم کے دباؤ یا دھمکیوں سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش ہمارے بھائی ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے وہی اقدامات کیے جو اس موقع پر ضروری تھے۔
    ‎ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز لاہور میں پی سی بی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کئی اہم نکات طے کیے گئے۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل کو 2031 تک جاری رکھنے کی شرط رکھی، جبکہ ورلڈ کپ 2031 میں پاکستان کے میچز بنگلہ دیش میں کروانے کی بات بھی کی گئی۔
    ‎دوسری جانب، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی سے میچوں کی آمدنی میں حصہ دینے کی درخواست کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ آئی سی سی ضمانت دے کہ بھارتی ٹیم ایف ٹی پی کے تحت رواں سال ستمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
    ‎میٹنگ میں پی سی بی کی نمائندگی چیئرمین محسن نقوی نے کی، جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے بورڈ کے صدر امین الاسلام شریک ہوئے۔ آئی سی سی کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ بھی موجود تھے۔
    ‎اس موقع پر پی سی بی نے واضح کیا کہ اگر بنگلہ دیش بورڈ کو راضی کر لیا جائے تو پاکستان بھی اس معاملے پر مطمئن ہو جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کا موقف ہمیشہ واضح اور مستقل رہا ہے اور وہ ہر فیصلے میں ملکی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔
    ‎یہ ملاقات اس وقت سامنے آئی ہے جب آئی سی سی اور مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان عالمی کرکٹ کے شیڈول، میچز کی میزبانی، آمدنی کی تقسیم اور ٹیموں کے دوروں کے حوالے سے مسائل زیر بحث ہیں۔ پاکستان نے اپنی ذمہ داری کو برقرار رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط رکھنے پر زور دیا ہے تاکہ کرکٹ شائقین کے لیے ایک مثبت اور مستحکم ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

  • 
عاصم اظہر کا ہانیہ عامر سے شادی کی افواہوں کے دوران بڑا اعلان

    
عاصم اظہر کا ہانیہ عامر سے شادی کی افواہوں کے دوران بڑا اعلان

    ‎پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر سے شادی کی بڑھتی ہوئی افواہوں کے دوران اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سپر ہٹ البم ‘عاصم علی’ کنسرٹ ٹور کو کینیڈا تک وسعت دے رہے ہیں۔
    ‎عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ امریکا میں کامیاب شوز کے بعد وہ 16 اپریل سے کینیڈا کے ٹورنٹو میں کنسرٹ کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد وہ مئی میں کیلگری، وینکوور اور مونٹریال میں پرفارم کریں گے۔
    ‎گلوکار نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ انہیں بہترین لائیو کنسرٹ کا تجربہ فراہم کریں گے، اور ان کے کینیڈا کے سفر کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
    ‎یہ اعلان ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور وہ اس سال رمضان میں شادی کرنے والے ہیں۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ میرب علی سے منگنی ختم ہونے کے بعد عاصم ایک بار پھر ہانیہ کے قریب آگئے ہیں، اگرچہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں مداحوں کے تبصروں پر دلچسپ ردعمل دیا ہے، لیکن ابھی تک نہ تو عاصم اظہر اور نہ ہی ہانیہ عامر نے شادی کی ان خبروں کی باقاعدہ تصدیق یا تردید کی ہے۔

  • 
حج 2026 کے لیے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی آخری تاریخ میں توسیع

    
حج 2026 کے لیے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی آخری تاریخ میں توسیع

    ‎وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج 2026 کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 17 فروری مقرر کر دی ہے۔
    ‎ترجمان کا کہنا تھا کہ مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک مکمل نہ کرنے والے عازمین کو حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، کیونکہ بائیو میٹرک حج ویزا کے حصول کے لیے لازمی شرط ہے۔
    ‎عازمین گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں، یا ملک کے چھ بڑے شہروں میں قائم سعودی تاشیرہ سینٹرز پر جا کر یہ عمل کر سکتے ہیں۔
    ‎وزارت نے ہدایت کی ہے کہ بائیو میٹرک مکمل ہونے کے بعد حاصل ہونے والی رسید یا تصدیقی ای میل محفوظ رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر پیش کی جا سکے۔ حکام نے تمام عازمین سے اپیل کی ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل بائیو میٹرک مکمل کر کے اپنے حج ویزے کے اجرا کو یقینی بنائیں۔

  • 
چیک ٹینس اسٹار سارا بیجلیک نے پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    
چیک ٹینس اسٹار سارا بیجلیک نے پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    ‎جمہوریہ چیک کی 20 سالہ ٹینس کھلاڑی سارا بیجلیک نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں روسی کھلاڑی ایکاترینا الیگزینڈرووا کو 6-7(5-7)، 1-6 سے شکست دے کر اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔
    ‎کوالیفائنگ راؤنڈ سے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی بیجلیک نے اماراتی ہارڈ کورٹس پر ساتویں مسلسل فتح بھی حاصل کی۔ فائنل میچ ایک گھنٹہ 40 منٹ تک جاری رہا اور پہلے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
    ‎اس کامیابی سے سارا بیجلیک 63 درجے ترقی کر کے عالمی ٹاپ 50 کھلاڑیوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران سابق فرانسیسی اوپن چیمپئن جلینا اوسٹا پینکو اور ڈنمارک کی 16ویں رینکنگ کی کھلاڑی کلارا ٹاؤسن کو بھی شکست دے کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔

  • ہم نے کسی کو بسنت منانے سے نہیں روکا، خود بھی پتنگ اڑائی، علیمہ خان

    ہم نے کسی کو بسنت منانے سے نہیں روکا، خود بھی پتنگ اڑائی، علیمہ خان

    ‎بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی کو بسنت منانے سے نہیں روکا اور خود بھی گھر پر پتنگ اڑائی۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ ان کا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا۔
    ‎انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کا بسنت کے جنون کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ ہر بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا اور کسی کو بسنت سے روکنا ممکن نہیں۔ علیمہ خان کے مطابق یہ کسی پارٹی کی بسنت نہیں بلکہ عوام کی روایت ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ کل کا احتجاج بھی شفاف اور کامیاب تھا، لوگوں نے خاموشی سے ووٹ ڈالے اور احتجاج بھی خاموشی سے کیا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ دو سال کے کیسز جمع ہیں اور اب اپیلوں پر سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔