پنجاب کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ لاہور بورڈ کی جانب سے تمام پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو خطوط جاری کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر کے ٹاسک فورس برائے امتحانی اصلاحات کی ہدایات اور ہائر/اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے احکامات کے مطابق تمام امیدواروں کی امتحانی مراکز پر لائیو بایومیٹرک حاضری لازمی ہوگی۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے دونوں انگوٹھوں کے فنگر پرنٹس اسکین کرنا لازمی ہوگا اور ادارے کے سربراہ اس عمل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر کے ذمہ دار ہوں گے۔
ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ اپنے متعلقہ اسکول یا کالج میں بائیومیٹرک رجسٹریشن کرائیں گے، جہاں بورڈ کی فراہم کردہ سافٹ ویئر یا ایپلیکیشن کے ذریعے اسکین کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری لازمی
