Baaghi TV

ماضی کی معروف اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں

تین دہائیوں تک شوبز کا حصہ رہنے والی پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ نگہت بٹ طویل علالت کے بعد 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف ٹی وی، فلم اور اسٹیج اداکارہ نگہت بٹ طویل علالت کے بعد 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں اداکارہ کا انتقال لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھیں

انہوں نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے وارث، مرزا اینڈ سنز، خواہش،پیاس اور لنڈابازار سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا

نگہت بٹ اپنے آخری ایام میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں، وہ بلڈ پریشر،دل کی بیماری اور شوگر جیسی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور اس وجہ سے ان کی ذہنی صحت بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی تھی گزشتہ برس شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حکومت پنجاب سے ان کی مالی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی

اداکارہ کے بیٹے نومی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں

نگہت بٹ کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن بلاک ای میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی

واضح رہے نگہت بٹ کے شوہر اداکار عابد بٹ کا انتقال چار سال قبل ہوا تھا

More posts