Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ پر  عائد پابندی ختم

    کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ پر عائد پابندی ختم

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ابھی جو بھی اقدام کروں گا وہ شارٹ ٹرم بنیادوں پر کروں گا، ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیےہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیےہیں، اعتماد کی بحالی اور ٹیم مینجمنٹ کی ازسرِ نو تشکیل نو پرکام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کوچنگ اور ٹریننگ کے نظام میں بہتری اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانا جائے گا، کھلاڑی صرف ٹریننگ اورمیچز پرتوجہ دیں، انتظامی امور فیڈریشن سنبھالےگی، تمام فیصلے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

    چارج سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، آج یا کل سے تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا جائے گا،کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کرتا ہوں، کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ہاکی کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کروں گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سابق صدر طارق بگٹی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کیا تھا،حکومتی فیصلے کے تحت محی الدین احمد وانی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا گیا تھا

  • ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ شیئرکر دی

    ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ شیئرکر دی

    پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کی جانب سے بھیجے گئے واٹس ایپ میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کردیے۔

    گزشتہ چند دنوں کے دوران ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر متعدد پیغامات شیئر کیے جن میں انہوں نے 37 سالہ کرکٹر پر بے وفائی، بچوں کو نظر انداز کرنے اور اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے،ثانیہ اشفاق نے جولائی 2025 کی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں، مبینہ پیغامات میں کرکٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ان (ثانیہ) سے یا اہلخانہ سے رابطہ کیا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے،اسکرین شاٹس کے مطابق ثانیہ جو اُس وقت حاملہ تھیں، انہوں نےعماد وسیم سے بچے کی پیدائش کے موقع پر موجود رہنے کی درخواست کی تھی تاہم کرکٹر نے سخت جواب دیتے ہوئے شرائط پر عمل نہ کرنے پر مبینہ طور پر پولیس میں شکایت کی دھمکی دی تھی۔

    واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے عماد وسیم پر دسمبر 2023 میں اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں قاتل قرار دیا تھا، ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ میرے پاس اپنے الزامات کے ثبوت بھی موجود ہیں،انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قواعد و ضوابط اور اقدار کے مطابق کارروائی کریں،مزید برآں ثانیہ اشفاق نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اپیل کی تھی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کریں۔

    خیال رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019 میں ہوئی تھی جب کہ ان کی طلاق دسمبر 2025 میں ہوئی، عماد وسیم جو پاکستان کی جانب سے 55 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو زندگی کا مشکل ترین باب قرار دے چکے ہیں،انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرا جب ایک شادی کامیاب نہ ہو سکی، اس باب نے مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں دیں، میرے بچے، میں ان سے لفظوں سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں۔

  • اسٹیل ملز کے علاقے میں چوری شدہ اسکریپ کے خلاف کریک ڈاؤن

    اسٹیل ملز کے علاقے میں چوری شدہ اسکریپ کے خلاف کریک ڈاؤن

    بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل ملز کے علاقے میں چوری شدہ اسکریپ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران لوہا اور اسکریپ سے لدی ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گاڑی میں لوڈ چوری شدہ سامان فروخت کی غرض سے لے جا رہے تھے۔ پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ملزمان، جن میں مختیار لاشاری، مجاہد آفریدی عرف موجو کباڑی، الطاف مری اور دیگر شامل ہیں، گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔دورانِ تلاشی پولیس نے گاڑی سے تقریباً 400 کلو گرام چوری شدہ کاپر برآمد کرلیا۔ برآمد شدہ سامان کو قانونی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صنعتی علاقوں میں چوری شدہ اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • آج عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ،عطا تارڑ

    آج عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں پاکستان کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی،

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی،امریکی صدر نے عالمی امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا، دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لئے یہ باعث فخر امر ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کی قیادت کی تحسین کی، پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم اور موثر پلیئر کے طور پر ابھر رہا ہے،یہ خارجہ پالیسی کی کامیابی کا مظہر ہے،یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا، آج عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم نے جس انداز سے فلسطینی عوام کا مقدمہ عالمی فورمز پر پیش کیا، وہ قابل تحسین ہے،وزیراعظم نے اقوام متحدہ، ایس سی او سمیت ہر فورم پر بھرپور انداز میں فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی،وزیراعظم نے واضح طور پر موقف اختیار کیا کہ فلسطینی سرزمین پر حق فلسطینیوں کا ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو حق خودارادیت ملنا چاہئے، ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے،یہ نکات دراصل فلسطینی عوام کی دل کی آواز ہیں، یہ نکات ہر مسلمان کے لئے باعث اعزاز ہیں کہ پاکستان کی قیادت نے اس انداز میں ان کی ترجمانی کی، اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں کی باڈی لینگویج باہمی اعتماد اور گرمجوشی کی عکاس تھی، یہ تمام پیشرفت پاکستان کے عالمی سطح پر مقام میں اضافے کی علامت ہے،

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کو سفارتی تنہائی کا سامنا تھا،موجودہ قیادت کی موثر حکمت عملی کے باعث آج پاکستان عالمی ایشوز پر اہم اور نمایاں کردار کے ساتھ سامنے آیا ہے،جب قیادت ایماندار ہو اور قومی مفاد کو مقدم رکھے تو نتائج ہمیشہ مثبت ہوتے ہیں

  • بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں،امریکی وزیر خارجہ

    بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں،امریکی وزیر خارجہ

    امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

    واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی،
    امریکی وزیرخارجہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج انہوں نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں اسٹریٹجک تعلقات، کریٹیکل منرلز ، ڈیولپمنٹ اور انسداد دہشتگردی کے امور پر بات ہوئی،امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔

    علاوہ ازیں غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کا کردار قابلِ تحسین ہے،ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی بر وقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی، پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچیں، صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء کو بڑی تباہی سے بچایا،غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے، آزاد فلسطینی ریاست امن کے لیے ناگزیر ہے، غزہ میں امن قائم کرنا آپ کی بہت بڑی کامیابی اور میراث ہو گی۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں،وزیرِ اعظم شہباز شریف بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملے،انہوں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران اہم عالمی اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں اور غیر رسمی گرمجوشی کا تبادلہ بھی ہوا۔

  • سوشل میڈیا پر  جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی وفات کی جھوٹی خبر وائرل

    سوشل میڈیا پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی وفات کی جھوٹی خبر وائرل

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے انتقال سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں تیزی سے پھیلائی جا رہی ہیں، جنہیں Azaad Fact Check نے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

    آزاد فیکٹ چیک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر متعدد اکاؤنٹس کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سابق آرمی چیف انتقال کر گئے ہیں، تاہم اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ادارے کے مطابق یہ مکمل طور پر جھوٹی خبر ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ زندہ اور خیریت سے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بغیر تصدیق کسی بھی خبر کو آگے شیئر نہ کریں، کیونکہ اس طرح کی غلط معلومات معاشرے میں بے چینی اور افواہوں کو جنم دیتی ہیں۔

  • ایران میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک

    ایران میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک

    ایران کے صوبہ ہمدان میں واقع شاہدنوجہ ایئر بیس سے رات کے وقت معمول کی تربیتی پرواز پر اڑان بھرنے والا ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

    سرکاری بیان کے مطابق حادثہ رات کی مشق کے دوران پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے میں پائلٹ مہدی فیروز مند جاں بحق ہوگئے، جو جنگی عملے کے تربیتی اسکواڈرن میں انسٹرکٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔حکام کی جانب سے طیارے کی قسم باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کی گئی، تاہم دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایئر بیس پر McDonnell Douglas F-4 Phantom II طرز کے لڑاکا طیارے تعینات ہیں، جس کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایف-4 ہوسکتا ہے۔

    ایرانی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی رپورٹ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔

  • اسرائیلی اور امریکی میڈیا کادعوی ، مذاکرات ناکام

    اسرائیلی اور امریکی میڈیا کادعوی ، مذاکرات ناکام

    امریکا اسی ہفتے ایران پر حملہ کر دے گا؟؟؟
    آبنائے ہرمز کی بندش، ایرانی فوج تیار

  • پی آئی اے 10 ارب میں بیچنے والوں نے اپنی عیاشیوں کیلئے 11 ارب کا جہاز لے لیا،خالد مسعود سندھو

    پی آئی اے 10 ارب میں بیچنے والوں نے اپنی عیاشیوں کیلئے 11 ارب کا جہاز لے لیا،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ شریف خاندان پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے، چچا نے دس ارب میں پوری پی آئی اے بیچ دی اور بھتیجی نے 11 ارب کا ایک طیارہ خرید لیا،مہنگائی ،غربت کی وجہ سے عوام خودکشیاں کر رہی ہے اور حکمران قوم کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں، قومی خزانے کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی.

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ حکمران ایک طرف خسارے کے نام پر قومی اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں ، پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو دس ارب میں بیچا گیا اور پنجاب میں وزیراعلیٰ نے 19 نشستوں والا طیارہ 11 ارب کا خریدا ہے جس کی پروازیں بھی جاری ہیں،پنجاب ایئر کے نام پر لگژری جہاز کی خریداری اور ابھی تک پنجاب ایئر لائن کا کہیں رجسٹرڈ نہ ہونا،لاقانونیت،پنجاب کے خزانے کے ساتھ کھلواڑ ہے،دوسروں کو قانون کی عملداری کا درس دینے والے خود قانون پر عمل نہیں کر رہے،پنجاب کو 11 ارب کے طیارے کی ضرورت کیوں پیش آئی، حکمران اپنی عیاشیوں کو جب تک ختم نہیں کریں گے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات ایک اور جھوٹ بولنے کی بجائے پنجاب کی عوام کو سچ بتائیں،حقائق سے آگاہ کریں،مرکزی مسلم لیگ قومی خزانے کاضیاع نہیں ہونے دے گی، عوام کے ساتھ ملکر خزانے کے محافظ بنیں گے اور حکمرانوں کے احتساب کا مطالبہ کریں گے.

  • ایف بی آر کا  تمام کاروباری ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

    ایف بی آر کا تمام کاروباری ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

    ایف بی آر کا ٹیکس چوری روکنے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی جانب بڑا قدم، تمام کاروباری ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا، انکم ٹیکس رولز میں مزید ترامیم سے متعلق مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    ایف بی آر کے مطابق بڑے ری ٹیلرز، پروفیشنلز اور سروس پرووائیڈرز کی نگرانی ہوگی، ڈاکٹرز، وکلاء، اکاؤنٹنٹس، بڑے شہروں کے ایلیٹ کلب زد میں آئیں گے،رپورٹ کے مطابق ایئرکنڈیشن ریسٹورنٹ، ہاسٹل، گیسٹ ہاؤس، میرج ہال، مارکیز بھی شامل ہیں جبکہ پوائنٹ آف سیل سسٹم، ای انوائسنگ کے بغیر سیل سروس دینا ناممکن ہوگا،رپورٹ کے مطابق بیوٹی پارلرز، سلیمنگ، مساج اور ہیئر ٹرانسپلانٹ سینٹرز کی بھی نگرانی ہوگی، بڑے نجی ڈاکٹرز، تعلیمی ادارے بھی پی او ایس سسٹم سے مربوط ہونگے،ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 500 روپے سے زیادہ فیس والے ڈینٹسٹ، پلاسٹ سرجن بھی پابند ہوں گے، 50 ہزار سے زیادہ فیس والے فوٹو، ویڈیو گرافرز، ایونٹ منیجرز کی بھی نگرانی ہوگی، کوریئر، کارگو سروسز، فارن ایکسچینج ڈیلرز، کمپنیز بھی پابند ہوں گی، ایکسرے، سٹی اسکین، ایم آر آئی کرنیوالی میڈیکل لیبارٹریز بھی شامل ہیں۔