خلیج عمان میں ایک مال بردار بحری جہاز پر حملے کی اطلاع سامنے آئی ہے، جہاں ایک بلک کیریئر کو دو نامعلوم پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں فوری امدادی کارروائیوں کی ضرورت پیش آئی۔ ایجنسی نے بتایا کہ ایک پاک بحریہ کے بحری جہاز نے متاثرہ جہاز کو مدد فراہم کی۔یہ واقعہ عمان کے ساحلی علاقے راس الحد سے تقریباً 112 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ حملہ کس جانب سے کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد بحری سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں نگرانی بڑھا دی ہے، جبکہ بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی کمپنیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی جا سکتی ہے۔
