Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • دوستی سے انکار ، اے آئی کے ذریعے خاتون   کی جعلی نازیبا تصاویر بنانے والا گرفتار

    دوستی سے انکار ، اے آئی کے ذریعے خاتون کی جعلی نازیبا تصاویر بنانے والا گرفتار

    بھارت کے دارالحکومت دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک پجاری کو خاتون کی جعلی اور نازیبا تصاویر و ویڈیوز مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کرکے سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ ملزم سمت نیم چند شرما مذہبی ویڈیوز بنانے اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مذہبی بیانات دینے کے لیے جانا جاتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے آسانی سے دستیاب اے آئی ٹولز استعمال کرتے ہوئے ایک خاتون اور اس کی والدہ کی تصاویر کو تبدیل کیا اور انہیں متعدد جعلی اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کر دیا۔احمد آباد سٹی سائبر کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دہلی سے گرفتار کیا۔ اس مہم کا مقصد خواتین کو آن لائن ہراسانی اور سائبر جرائم سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون، جو گجرات سے تعلق رکھتی ہے، کی ملزم سے سوشل میڈیا کے ذریعے جان پہچان ہوئی تھی۔ ملزم نے ابتدا میں انسٹاگرام پر مذہبی موضوعات پر گفتگو شروع کی، تاہم بعد ازاں اس نے خاتون سے دوستی کی کوشش کی جسے خاتون نے مسترد کر دیا۔

    شکایت کے مطابق دوستی سے انکار کے بعد ملزم نے دسمبر 2025 سے 6 اپریل تک خاتون کا آن لائن تعاقب کیا۔ اس دوران اس نے خاتون اور اس کی والدہ کی تصاویر انسٹاگرام سے ڈاؤن لوڈ کیں اور انٹرنیٹ پر “AI Remove Clothes” جیسے ٹولز تلاش کرکے ان تصاویر کو نازیبا شکل دی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے 100 سے زائد جعلی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز تیار کیں۔ اس نے خاتون کے نام اور تصاویر استعمال کرتے ہوئے تین جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹس اور ایک یوٹیوب چینل بھی بنایا، جہاں یہ مواد اپ لوڈ کیا گیا۔تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر 8 سے 10 جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقصد خاتون اور اس کے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور ذہنی اذیت دینا تھا۔

    متاثرہ خاتون نے بعد ازاں احمد آباد سائبر کرائم ٹیم سے رابطہ کیا، جس کے بعد انسپکٹر ایم ایچ بھیتاریا کی سربراہی میں ٹیم نے ڈیجیٹل ٹریکنگ اور خفیہ معلومات کی مدد سے ملزم کو شمال مشرقی دہلی کے علاقے عثمان پور سے گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • برطانیہ میں شرحِ پیدائش تاریخ کی کم ترین سطح پر

    برطانیہ میں شرحِ پیدائش تاریخ کی کم ترین سطح پر

    لندن: انگلینڈ اور ویلز میں شرحِ پیدائش ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ گزشتہ برس پیدا ہونے والے بچوں میں سے 40 فیصد سے زائد ایسے تھے جن کے کم از کم ایک والدین برطانیہ سے باہر پیدا ہوئے۔

    برطانوی ادارہ برائے قومی شماریات کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں خواتین کی متوقع اوسط شرحِ پیدائش 1.39 بچوں تک گر گئی، جو 2024 میں 1.41 تھی۔ ماہرین کے مطابق آبادی کو مستحکم رکھنے کے لیے شرحِ پیدائش تقریباً 2.1 ہونا ضروری سمجھی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں گزشتہ سال پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد تقریباً نصف صدی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، جو گزشتہ ایک دہائی سے جاری مسلسل کمی کے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔

    اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں 40.2 فیصد بچے ایسے والدین کے ہاں پیدا ہوئے جن میں سے کم از کم ایک والدین برطانیہ سے باہر پیدا ہوا تھا، جبکہ یہ شرح 2024 میں 39.5 فیصد تھی۔غیر ملکی نژاد ماؤں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کی شرح بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 2005 میں یہ شرح 20.8 فیصد تھی، جو 2015 میں 27.5 فیصد اور 2025 میں بڑھ کر 34.6 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق غیر برطانوی نژاد ماؤں میں بھارت سرفہرست رہا، جبکہ پاکستان، نائجیریا اور رومانیہ کا شمار بھی نمایاں ممالک میں ہوا۔

    ادارہ شماریات کے سربراہ گریگ سیلی نے کہا کہ 2025 میں بچوں کی پیدائش کی تعداد تقریباً نصف صدی کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور یہ رجحان گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل جاری ہے۔

    دوسری جانب برطانوی وزیرِ تعلیم بریجٹ فلپسن نے شرحِ پیدائش میں کمی کی ایک بڑی وجہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے معاشی مسائل کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے کرایے، رہائشی قرضوں کی اقساط، ایندھن، خوراک اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات نے لوگوں کو بچے پیدا کرنے سے روک دیا ہے۔

  • کراچی میں موسم گرم، حبس میں اضافے کا امکان

    کراچی میں موسم گرم، حبس میں اضافے کا امکان

    محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت اور حبس میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 29.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے سبب شہریوں کو زیادہ حبس محسوس ہو سکتا ہے۔

    ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی اور مرطوب موسم کے پیشِ نظر غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

  • یوکرینی صدر نے امریکہ سے مزید گولہ بارود مانگ لیا

    یوکرینی صدر نے امریکہ سے مزید گولہ بارود مانگ لیا

    روس یوکرین جنگ کے تناظر میں یوکرین نے امریکا سے فضائی دفاعی نظام کے لیے مزید گولہ بارود فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں امریکا سے ائیر ڈیفنس سسٹم کے لیے اضافی گولہ بارود کی فراہمی کی اپیل کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زیلنسکی نے اپنے خط میں کہا کہ روس کی جانب سے جاری حملوں کے پیش نظر یوکرین کو دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کے لیے فوری مدد درکار ہے۔ انہوں نے امریکی صدر سے درخواست کی کہ وہ اس اہم دفاعی ہتھیار کے ذخائر کو محفوظ بنانے میں تعاون کریں تاکہ شہری علاقوں اور اہم تنصیبات کا دفاع مؤثر انداز میں کیا جا سکے۔یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور دیگر اضافی دفاعی نظام روسی میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فضائی دفاعی نظام کی مضبوطی یوکرین کی سلامتی اور شہری آبادی کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔

    دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں حالیہ مہینوں کے دوران فضائی حملوں میں شدت دیکھی گئی ہے، جس کے باعث یوکرین مسلسل مغربی اتحادیوں سے جدید دفاعی ساز و سامان اور اسلحے کی فراہمی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

  • بنگلہ دیش،بھینسا”ٹرمپ”قربانی سے بچ گیا

    بنگلہ دیش،بھینسا”ٹرمپ”قربانی سے بچ گیا

    بنگلہ دیش میں سنہرے بالوں کی وجہ سے "ڈونلڈ ٹرمپ” کے نام سے مشہور ہونے والے ایک بھینسے کو قربانی سے بچا لیا گیا ہے، اور اب اسے قومی چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔

    جنوبی ایشیا کے مسلم اکثریتی ملک بنگلہ دیش، جس کی آبادی تقریباً 17 کروڑ ہے، میں عیدالاضحیٰ جمعرات کو منائی جا رہی ہے۔700 کلوگرام وزنی یہ نایاب سفید رنگ کا بھینسا، جس کے سر پر ہلکے سنہرے بال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخصوص ہیئر اسٹائل سے مشابہت رکھتے ہیں، عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔تاہم قربانی سے چند گھنٹے قبل حکومت نے مداخلت کرتے ہوئے اس جانور کو بچا لیا، جو سوشل میڈیا پر غیرمعمولی شہرت حاصل کر چکا تھا۔قومی چڑیا گھر کے کیوریٹر عتیق الرحمٰن نے بتایا کہ اس بھینسے کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے گی۔

    انہوں نے بدھ کے روز اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ہم نے اس سفید بھینسے کے لیے ایک مخصوص باڑا مختص کیا ہے اور اس کی دیکھ بھال کے لیے ایک نگہبان بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اسے دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔”

    بنگلہ دیش میں لوگوں کی بڑی تعداد اس منفرد جانور کے ساتھ تصاویر بنانے کے لیے امڈ آئی تھی، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ بھینسا خاص توجہ کا مرکز بنا رہا۔38 سالہ سابق مالک ضیاء الدین مردھا نے بتایا کہ اس کے بھائی نے اس بھینسے کا نام "ٹرمپ” اس کے "غیرمعمولی بالوں” کی وجہ سے رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین، بچوں اور عام لوگوں کی بڑی تعداد روزانہ اس جانور کو دیکھنے کے لیے آتی تھی۔تاہم عیدالاضحیٰ سے قبل انہوں نے یہ بھینسا فروخت کر دیا تھا۔بعد ازاں حکومت کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھینسے کو تحویل میں لے لیا۔

    ڈھاکا کے پولیس افسر محمد روح الحق قدوس نے اے ایف پی کو بتایا، "لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ نے ہم سے درخواست کی کہ اس نایاب جانور کو مالک سے لے لیا جائے۔”انہوں نے مزید کہا، "محکمہ کا مؤقف تھا کہ یہ سفید بھینسا ابھی بہت کم عمر ہے اور اسے مزید کئی سال تک پالا جا سکتا ہے۔”

    عیدالاضحیٰ کے دوران بنگلہ دیش میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد جانور، جن میں بکرے، بھیڑیں، گائیں اور بھینسے شامل ہیں، قربان کیے جانے کی توقع ہے۔ اس موقع پر غریب خاندانوں کو بھی گوشت کھانے کا نادر موقع ملتا ہے۔

  • عید الاضحیٰ پر لائن آف کنٹرول سے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کا قوم کے نام  پیغام

    عید الاضحیٰ پر لائن آف کنٹرول سے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کا قوم کے نام پیغام

    عید الاضحیٰ پر لائن آف کنٹرول سے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کا قوم کے نام خوبصورت پیغام سامنے آیا ہے

    قوم کے نام خصوصی پیغام میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی،عید الاضحیٰ کے موقع پر سرحدوں کے محافظوں نے پاکستان کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،اس موقع پر پاک فوج کے افسران اور جوان کا کہنا تھا کہ؛پوری قوم عید منا رہی ہوتی ہے تو وطن کے محافظ سرحدوں پر دفاعِ پاکستان کیلئے ہمہ وقت چوکس رہتے ہیں،قوم کی ہر خوشی، ہر مسکراہٹ اور وطن کے امن کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، سبز ہلالی پرچم کی حرمت اور پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے، دشمن کی ہر سازش کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، عیدالاضحیٰ کا جذبہ ہمیں ایثار، قربانی اور وطن پر جان نچھاور کرنے کا حوصلہ دیتا ہے، وطن کے محافظوں نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اظہار کیا

  • 28 مئی یومِ تکبیر، پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع اور قومی وقار کی روشن علامت

    28 مئی یومِ تکبیر، پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع اور قومی وقار کی روشن علامت

    28مئی 1998 پاکستان کی تاریخ میں تجدیدِ وفا اور قوم کی بقاء کا دن ہے

    28 مئی کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے طاقت کا توازن بحال کر کے خطے میں نئی تاریخ رقم کی،بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے بعد ہندوستانی قیادت کے جارحانہ عزائم نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا تھا،عالمی دباؤ، دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت نے قومی سلامتی پر جراتمندانہ فیصلہ کیا،1998 کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان جوہری ریاست بن گیا،28 مئی 1998 کو پاکستان نے دنیا کی ساتویں اور عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر تاریخ رقم کر دی

    چاغی میں گونجتے اللہ اکبر کے نعروں نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا،پاکستان کے ایٹمی پروگرام نے دشمن کی برتری کا غرور خاک میں ملا کر دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا،یومِ تکبیر پاکستان کے خوددار فیصلے، قومی سلامتی اور ناقابلِ شکست دفاعی قوت کی روشن علامت ہے

  • بھارتی دہشت گرد پراکسی کو بڑا دھچکا، کینیڈا میں فور برادر نیٹ ورک بے نقاب

    بھارتی دہشت گرد پراکسی کو بڑا دھچکا، کینیڈا میں فور برادر نیٹ ورک بے نقاب

    ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشت گرد پراکسی کو بڑا دھچکا، کینیڈا میں فور برادر نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا

    مودی سرکار کے زیرسایہ بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کینیڈا سمیت مختلف ممالک کی خودمختاری اور داخلی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،کینیڈا میں بھارتی جرائم پیشہ عناصر سرگرم، بھارتی میڈیا نے ہی اپنے ملک کی عالمی بدنامی بے نقاب کردی،بھارتی جریدہ دی ٹائمز آف انڈیاکےمطابق کینیڈا میں “فور برادرز” نامی بین الاقوامی گینگ کیخلاف بڑا آپریشن، 17 بھارتی نژاد ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر لئے گئے،فوربرادرزگینگ کینیڈا اورامریکابھرمیں جنوبی ایشیائی کاروباری شخصیات اورکمیونٹی اراکین کونشانہ بناتارہا، گینگ برمپٹن، مسی ساگا، کیلیڈن اوربرٹش کولمبیامیں سرگرم رہا، کیلیفورنیاتک روابط سامنےآگئے ، بھتہ نہ دینےپرمتعددکاروبارنشانہ بنتےرہے،گینگ24 واقعات،324 فائرنگ اور16 پرتشدد حملوں میں ملوث نکلا ، گرفتارتمام افرادبھارتی نژاد ہیں ،6ملزمان کوامیگریشن کارروائی اورممکنہ بے دخلی کاسامنا کرنا پڑا

    ماہرین کےمطابق فور برادر بھارتی دہشتگرد نیٹ ورک کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار اور امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کےمنصوبوں میں شامل بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کا تسلسل ہے،بھارتی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را بیرون ممالک دہشتگردی اور مخالف آوازوں کو دبانے کیلئے براہ راست ایسے نیٹ ورکس کو استعمال کرتی ہے ، فور برادر جرائم پیشہ گروہ بیرون ممالک موجود بھارتی منظم دہشت گردی کی مالی معاونت کا واضح ثبوت ہے جسے بھارت عالمی سطح پر خفیہ کارروائیوں کیلئے استعمال کرتا ہے، دہشتگردی اور بھتہ خوری کے نیٹ ورکس چلا کر بھارت 5آئیز ممالک کی خودمختاری اور داخلی سلامتی کی خلاف ورزی کر رہا ہے،

  • عید الاضحیٰ،آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ کا سویٹ ہوم کا دورہ

    عید الاضحیٰ،آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ کا سویٹ ہوم کا دورہ

    آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تربت میں تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ فعال کیے گئے پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا، جہاں عیدالاضحیٰ کے موقع پر یتیم بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹی گئیں۔

    دورے کے دوران یتیم بچوں نے مہمانوں کا گرمجوشی، اپنائیت اور مسکراہٹوں کے ساتھ استقبال کیا۔ اس موقع پر جذباتی اور خوشگوار مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں بچوں کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان میں عیدی اور تحائف تقسیم کیے اور ان کی تعلیم، تربیت اور بہتر مستقبل کے عزم کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان سویٹ ہوم طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا، تاہم ایف سی ساؤتھ بلوچستان اور پرواز فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوشوں سے ادارے کو مختصر وقت میں مکمل طور پر بحال کیا گیا۔بحالی منصوبے کے تحت بچوں کے لیے نئے بیڈز، فرنیچر، سولر لائٹس، کمپیوٹرز، کھیلوں کا سامان اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ انہیں بہتر اور محفوظ ماحول میسر آ سکے۔

  • راجوری ، کشمیری مجاہدین اوربھارتی فوج کے درمیان معرکۂ  چھٹے روز بھی جاری

    راجوری ، کشمیری مجاہدین اوربھارتی فوج کے درمیان معرکۂ چھٹے روز بھی جاری

    مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے علاقے گمبھیر مغلاں اور ڈوری مال کے گھنے جنگلات میں مجاہدینِ اسلام اور قابض ہندوستانی افواج کے درمیان خونریز معرکۂ حق و باطل چھٹے روز بھی جاری ہے۔ سرفروش مجاہدین کے ہاتھوں بھاری جانی نقصان اُٹھانے کے بعد قابض فورسز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ان کی جانب سے علاقے میں ہر طرح کی جدید جنگی ٹیکنالوجی اور ڈرونز کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم کٹھن جغرافیائی حالات اور گھنے جنگلات کے باعث قابض فورسز کو تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی جبکہ دوسری جانب تازہ دم مجاہدین دشمن فورسز پر کاری ضربیں لگانے کے لیے بدستور پُرعزم ہیں۔

    ​شدید جھڑپوں کے پیشِ نظر دشمن حکام نے راجوری اور پونچھ کے تمام حساس علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور جڑواں اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر مزید فوجی نفری تعینات کر کے ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، پورے جنگلاتی سلسلے کی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے جس سے پورے علاقے میں شدید تناؤ کی کیفیت برقرار ہے۔ علاقے میں سخت فوجی محاصرے کے باعث مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

    بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے : حریت کانفرنس

    غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرِقبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے ہر قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن کشمیری عوام بھارتی منصوبوں کو ناکام بنانے اور اپنی جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں ، گھروں پر چھاپوں اور ہراساں کیے جانے سے مظلوم کشمیریوں کو ذہنی اذیت اور شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے پُرتشدد اور سفاکانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور اُنہیں بنیادی حقوق سے محروم کررہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور ایس آئی اے کے اہلکار پیراملٹری فورسز کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی کے کارکنوں اور عام شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مکینوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں لوگوں کے تمام سیاسی اور سماجی حقوق سلب کئے گئے ہیں۔ ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ بھارت اور مقبوضہ جموں کشمیر کی جیلوں میں نظربند حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور نوجوانوں کو تنازعہ کشمیر پر ان کے دوٹوک مؤقف کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس حقیقت کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے کہ بی جے پی اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کشمیری رہنماؤں کو قربانی کا بکرابنا رہی ہے۔