Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے سوشل میڈیا اکاونٹ بند

    مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے سوشل میڈیا اکاونٹ بند

    سچ کی آوازسے خوفزدہ مودی سرکارجین زی کی زورپکڑتی تحریک اورعوامی تنقید کودبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی

    انتہا پسندنااہل مودی حکومت نے نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بلا ک کردیئے،پارٹی کی آن لائن مہم کوچند ہی دنوں میں کروڑوں افراد نے فالوکیا جبکہ ہزاروں نوجوان اس میں شمولیت اختیارکر چکے ہیں،بھارتی جریدے دکن کرانیکل کے مطابق پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے کہا ہے کہ ہیکنگ اوربندش کے باعث تنظیم اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس تک رسائی کھوچکی ہے،ابھیجیت دپکے نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے ،تنظیم نے تعلیمی نظام کی ناکامی اورپیپر لیک پروزیرِتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفے کی مہم چلائی،ابھیجیت دپکے نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس مہم کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ماہرین کےمطابق؛فی الحال تویہ سوشل میڈیاکی حدتک سیاسی طنزیہ تحریک ہے مگراس کے پیچھے بے روزگاری، پیپرلیک اوردیگر مسائل پرنوجوانوں کاغصہ ہے

    تحریک کی مقبولیت کے بعد یہ سوال بھی اٹھنے لگا کہ آیا یہ نیپال اوربنگلہ دیش کی طرزپرجین زی کی انقلابی تحریک کی شکل اختیارکرسکتی ہے

  • غزہ میں نسل کشی کے پیچھے اسرائیل انڈیا گٹھ جوڑبے نقاب،ناقابلِ تردیدشواہد

    غزہ میں نسل کشی کے پیچھے اسرائیل انڈیا گٹھ جوڑبے نقاب،ناقابلِ تردیدشواہد

    غزہ میں نسل کشی کے پیچھے اسرائیل انڈیا گٹھ جوڑبے نقاب،ناقابلِ تردیدشواہد سامنےآگئے

    فلسطینیوں کے قاتل اورگجرات کے قصاب مودی کا گھناؤنا چہرہ الجزیرہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بےنقاب ہو گیا،مودی کی ہندوتوا اورنیتن یاہو کی صیہونیت کا ملاپ عالمی سلامتی کو فسطائیت کی اندھی آگ میں دھکیل رہا ہے،غزہ کے معصوموں کے قتلِ عام میں ملوث اسرائیل انڈیا گٹھ جوڑ کے ہوشربا انکشافات پرمبنی الجزیرہ کی رپورٹ جاری کر دی گئی،الجزیرہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق؛بھارت غزہ نسل کشی کے دوران اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا سپلائرملک بن گیا،الجزیرہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل کی عسکری درآمدات میں بھارت کا 26 فیصد حصہ شامل ہے،الجزیرہ نے تحقیقات کے دوران اسرائیل کو بھارتی ہتھیاروں کی سپلائی کی 91 سرکاری دستاویزات حاصل کیں،رپورٹ میں اسرائیل کو کی جانے والی بھارتی عسکری برآمدات کی تمام خفیہ تفصیلات موجود ہیں

    بھارتی کمپنیاں اسرائیل کے بڑے دفاعی اداروں بشمول رافیل ایڈوانسڈ سسٹمز کو ہتھیاروں کے پرزے برآمد کر رہی ہیں، بھارتی اور اسرائیلی کمپنی کے مشترکہ منصوبے کے تحت ساڑھے 5 لاکھ سے زائد بھاری دھماکہ خیز پرزے اسرائیل بھیجے گئے،بھارتی کمپنی کالیانی سسٹمز نے 155 ایم ایم توپ خانے کے گولوں کے خول کی بڑی کھیپ اور لاکھوں بوسٹر پیلیٹ اسرائیل کو فراہم کیے،

    ماہرین کے مطابق؛بھارت کا اسرائیل کیلئے اسلحے کی سپلائی لائن بننا یہ ثابت کرتا ہے کہ مودی سرکار عالمی فاشزم کی سب سے بڑی سرپرست بن چکی ہے،بھارت کا ایک طرف سفارتی سطح پر دوریاستی حل کا راگ الاپنا اور دوسری طرف اسرائیل کو اسلحہ دینا واضح دوغلا پن ہے

  • چمن پھاٹک سانحہ: فتنہ الہندوستان کی درندگی ایک بار پھر ثابت

    چمن پھاٹک سانحہ: فتنہ الہندوستان کی درندگی ایک بار پھر ثابت

    صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں چمن پھاٹک میں معصوم بلوچ عوام فتنہ الہندوستان کی بربریت کا ایک بار پھر شکارہو گئی،

    ریلوے ٹریک پر خود کش دھماکہ کے نتیجے میں قریبی رہائشی آبادی شدید متاثر ہوئی،دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گھروں میں موجود مقامی بلوچ شہری بالخصوص بچے اور خواتین شدید متاثر ہوئے،خودکش دھماکے کے نتیجے متعدد قریبی گھروں، پلازہ اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا،دھماکے سے14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سیکورٹی فورسز نے طبی امداد فراہم کی،فتنہ الہندوستان جس میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے اور فوجی جوانوں سے لڑنے کی ہمت نہیں رہی ہے معصوم بلوچ آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، فتنہ الہندوستان کہ اس دہشت گرد بربریت کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور امن سبوتاژ کرنا ہے ،ذوالحج کے بابرکت ایام میں عید قربان کے قریب اس طرح کی دہشتگردی ان کو درندہ صفت ثابت کرتی ہے،غیور اور نڈر بلوچ عوام میں دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،نہ صرف مقامی شہری آبادی نے بلکہ ہر مکتبہ فکر نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،نہتے شہریوں، مزدوروں اور مسافروں کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت اور انسانیت سوز جرم ہے، شہری

  • پاکستان نے کر دکھایا،فیلڈ مارشل عاصم منیر امن کے سفیر،امریکا،ایران جنگ بندی معاہدہ جلد متوقع

    پاکستان نے کر دکھایا،فیلڈ مارشل عاصم منیر امن کے سفیر،امریکا،ایران جنگ بندی معاہدہ جلد متوقع

    پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سفارت کاری میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے خطے کے تمام اہم فریقین اور باہمی اختلافات رکھنے والے ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،آرمی چیف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دوسری بار دورہ ایران رنگ لے آیا، باخبر ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے مابین ایک اہم مفاہمتی معاہدے کا اعلان آئندہ ایک یا دو روز میں متوقع ہے۔

    عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کوششوں اور چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پس پردہ سفارت کاری، علاقائی مشاورت اور بیک چینل رابطوں کے ذریعے نہ صرف متحارب قوتوں کے درمیان اعتماد سازی کی فضا قائم کی بلکہ خطے کے اہم ممالک کو بھی ایک مشترکہ فریم ورک پر متفق کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں کئی حساس امور پر پیش رفت ہوئی اور اب ایک باضابطہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا اور سفارتی حلقے پاکستان کے کردار کو “فیصلہ کن”، “متوازن” اور “تاریخی” قرار دے رہے ہیں۔امریکا اور ایران کے مابین جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر ہوئی، جنگ بندی میں توسیع بھی پاکستان کی درخواست پر ہوئی، جنگ بندی کے بعد باضابطہ معاہدے کے لئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا تھا ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک ہفتے میں ایران کے دو دورے کئے، جس کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر گئے اور ایرانی حکام سے ملاقاتیں کیں،آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی گہری بات چیت کے نتیجے میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔ ایران پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا استقبال ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے سینئر سول اور عسکری حکام کے ہمراہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کے لیے جاری ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ ملاقاتیں جاری سفارتی و ثالثی کوششوں کا حصہ تھیں،فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں، ملاقاتوں نے ثالثی کے عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی گہری بات چیت کے نتیجے میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔ ملاقاتوں کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد خطے میں پیدا کشیدگی میں کمی یقینی بنانا ہے، ملاقاتوں کا مقصد تعمیری روابط کے فروغ کو یقینی بنانا ہے،ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل میں پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا، ایرانی قیادت نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا۔

    مختلف عالمی رہنماؤں اور مبصرین نے پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے غیرمعمولی پیش رفت قرار دیا ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے نہ صرف رابطہ کار بلکہ عملی ثالث اور امن مذاکرات کے مرکزی سہولت کار کا کردار ادا کیا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے برقرار رکھے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کی ترسیل اور مذاکراتی ماحول کی تشکیل میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کوششوں میں چیف آف ڈیفنس فورس ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور متحرک سفارت کاری کو خصوصی اہمیت حاصل رہی،متعدد عالمی رہنماؤں نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے ایک ذمہ دار اور مؤثر علاقائی طاقت کے طور پر امن کے قیام میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

    سیاسی و دفاعی مبصرین کے مطابق پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابی نے عالمی سطح پر اس کے وقار اور اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جبکہ اسلام آباد اب خطے میں ایک قابلِ اعتماد ثالث اور مذاکراتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع معاہدے پر دستخط اگلے ایک دو روز میں متوقع ہیں،پاکستان خطے میں امن، ڈائیلاگ اور استحکام کا مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دوراندیش قیادت میں ہماری علاقائی سفارت کاری مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے،دنیا نے دیکھا کہ پاکستان بحران میں بھی ذمہ داری، تدبر اور قیادت دکھاتا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت ایک واضح سمت کی عکاسی کرتی ہے: تنازع کے بجائے تعاون، اور کشیدگی کے بجائے ترقی۔ یہی وژن خطے کو استحکام کی طرف لے جا رہا ہے۔

  • اسلام آباد،پریڈ گراؤنڈ کے قریب ٹریفک حادثہ، سابق سفارتکار کی بیٹی جاں بحق

    اسلام آباد،پریڈ گراؤنڈ کے قریب ٹریفک حادثہ، سابق سفارتکار کی بیٹی جاں بحق

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جناح ایونیو پر پریڈ گراؤنڈ کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی چلانے والی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت ریان وزیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریان وزیر سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی تھیں۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی تیز رفتاری کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی۔ حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

  • چین،کان میں گیس دھماکہ،90 مزدور ہلاک،متعدد لاپتہ

    چین،کان میں گیس دھماکہ،90 مزدور ہلاک،متعدد لاپتہ

    چین،شانشی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے خوفناک گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 90 مزدور ہلاک جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    چینی حکام کے مطابق حادثہ گزشتہ شام اُس وقت پیش آیا جب کان کے اندر مجموعی طور پر 247 کارکن موجود تھے، جس کے باعث کان میں افراتفری پھیل گئی اور امدادی اداروں کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد بڑی تعداد میں مزدوروں کو بحفاظت کان سے باہر نکال لیا گیا، تاہم کئی کارکن زہریلی کاربن مونو آکسائیڈ گیس سے شدید متاثر ہوئے۔ ریسکیو ٹیمیں مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ لاپتہ مزدوروں کی تلاش کے لیے خصوصی آلات اور ماہر ٹیموں کی مدد لی جا رہی ہے۔حادثے کے بعد چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کان کمپنی کے ایک ذمہ دار اہلکار کو تحویل میں بھی لے لیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جن میں حفاظتی اقدامات، گیس کے اخراج اور کان کے اندر وینٹیلیشن سسٹم کی کارکردگی شامل ہے۔واضح رہے کہ شانشی چین میں کوئلے کی پیداوار کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے، تاہم ماضی میں بھی یہاں حفاظتی انتظامات کی کمی اور صنعتی غفلت کے باعث کئی بڑے حادثات رونما ہو چکے ہیں، جن میں درجنوں مزدور جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • گوجرخان دوہرا قتل 6 دن گزرنے کے باوجود نامزد قاتل پولیس گرفتاری سے دور

    گوجرخان دوہرا قتل 6 دن گزرنے کے باوجود نامزد قاتل پولیس گرفتاری سے دور

    مرکزی انجمن تاجراں کے سینئر نائب صدر ملک محبوب اور ان کے بھائی کے سفاکانہ قتل پر تاجر برادری سراپا احتجاج، شہر بھر میں بینرز آویزاں
    پولیس ایکشن میں آئے یا تاجر خود سڑکوں پر نکلیں؟ مقتولین کے لواحقین تاجروں کا نصیر پٹواری کے بیٹوں کی فوری گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ
    گوجرخان (قمرشہزاد) ریلوے روڈ گوجرخان پر دن دیہاڑے سرعام دو تاجر بھائیوں کے لرزہ خیز دوہرے قتل کی سنگین واردات کو 6 روز بیت گئے، مگر پولیس نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے۔ مقتولین میں مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے سینئر نائب صدر ملک محبوب اور ان کے بھائی شامل ہیں، جنہیں فائرنگ کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ واقعے میں نامزد مرکزی ملزمان، نصیر پٹواری کے بیٹوں معظم اور احسن کی تاحال عدم گرفتاری پر شہر کی تاجر برادری اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر کے خلاف تاجر برادری نے باقاعدہ احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتولین سے یکجہتی اور انصاف کی فراہمی کے لیے شہر کے تمام اہم چوک چوراہوں، مارکیٹوں اور شاہراہوں پر بڑے بڑے احتجاجی بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ ان بینرز پر قاتلوں کی فوری گرفتاری، پولیس انتظامیہ سے کارروائی کے مطالبات اور مقتول تاجر رہنما کے لیے انصاف کی اپیلیں درج ہیں۔

  • بنوں،فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد ہلاک

    بنوں،فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد ہلاک

    بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے اور کئی زخمی ہو گئے۔

    سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن صبح سویرے شروع کیا گیا تھا،سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپریشن میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا، دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے جدید ڈرون اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی،سی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران 1 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،آئی جی پی ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، خیبر پختون خوا پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے، دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • مفت پنک اسکوٹیز تقسیم کر کے خواتین کی ترقی کے سفر کو نئی رفتار دے دی،شرجیل میمن

    مفت پنک اسکوٹیز تقسیم کر کے خواتین کی ترقی کے سفر کو نئی رفتار دے دی،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ خاتون انمول نے معاشرے میں زہر پھیلانے کی کوشش کی،مفت پنک اسکوٹیز تقسیم کر کے خواتین کی ترقی کے سفر کو نئی رفتار دے دی۔

    حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہماری صوبائی گورنمنٹ کا ایکشن قابلِ تحسین ہے، سندھ بھر میں منشیات کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے، ہم صوبے سے منشیات کا خاتمہ کریں گے، خواتین کو ٹریننگ، لائسنس اور فری میں اسکوٹی دی جا رہی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں مفت میں اسکوٹی دی جا رہی ہے، میرٹ کے مطابق خواتین میں اسکوٹیز تقسیم کی جا رہی ہیں،وکلاء خواتین کو بھی پنک اسکوٹی مفت دی جائے گی، ہم نے خواتین کے لیے الگ بسیں شروع کی ہیں، اگر سستی بجلی بن سکتی ہے تو وہ کوئلے سے بن سکتی ہے، حکومتِ سندھ نے تمام بڑے پروجیکٹ دیے ہیں، سندھ بھر میں سفری سہولتیں دی جائیں گی.

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھاکہ محترمہ فریال تالپور کی ہدایات پر منشیات کے خلاف جاری آپریشن خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ سندھ کو منشیات سے پاک بنا کر نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا۔

    رکن صوبائی اسمبلی امداد پتافی نے کہا کہ آج حیدرآباد میں اس شاندار تقریب میں شرکت کرکے دلی خوشی محسوس ہوئی۔جس انداز میں محکمہ ٹرانسپورٹ پورے صوبے میں بلا تفریق عوامی خدمت انجام دے رہا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ اس کامیاب وژن کو عملی شکل دینے میں شرجیل انعام میمن خصوصی داد کے مستحق ہیں، جو پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور پر محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ عمل پیرا ہیں۔حیدرآباد ہمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ رہا ہے، اور اس شہر سے جن عوامی و جمہوری تحریکوں نے جنم لیا، ان کی مثال کہیں اور نہیں ملتی.

  • لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنےوالا گرفتار

    لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنےوالا گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پشاور میں کارروائی کر کے لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم عبدالمجید 2021ء اور 2022ء میں سعودی عرب میں مقیم تھا جہاں قیام کے دوران ملزم نے مدعیہ کی بیٹی کی تصاویر وائرل کی تھیں،ملزم نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تصاویر مختلف افراد کو بھیجی تھیں، ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں،ملزم پر مدعیہ کے خاندان کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کا الزام ہے،این سی سی آئی اے کے مطابق مدعیہ کے اکلوتے بیٹے نے بہن کی بدنامی سے دلبرداشتہ ہو کر 2021ء میں خودکشی کی تھی۔