Baaghi TV

عرب امارات پر حملوں کی مذمت،جنگ بندی کا احترام کیا جائے، وزیراعظم شہباز

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ یو اے ای میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں پر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں،پاکستان اس مشکل وقت میں یوے ای کی حکومت اور اماراتی بہن بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے،انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مذاکرات کو ضروری سفارتی گنجائش فراہم کی جانی چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یو اے ای پر 3 میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے،اس حوالے سے اماراتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایران سے 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرونز امارات پر داغے گئے، یو اے ای جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے ایران سے امارات پر حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملے پر امریکا کو جوابدہ ٹھہرایا جائے کیونکہ واقعہ امریکی فوجی مہم جوئی کے باعث پیش آیا۔

More posts