Baaghi TV

Blog

  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس   پیپلز پارٹی سےمستعفی

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی سےمستعفی

    مظفرآباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے آئندہ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے باعث پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں مطلوبہ حلقوں سے پارٹی ٹکٹ جاری نہ کیے جانے پر تحفظات تھے، جس کے بعد انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے استعفے کے بعد آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ وہ جلد اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا بھی اعلان کر سکتے ہیں

  • روس کا اسٹارلنک کے مقابلے میں ’راسویٹ‘ سیٹلائٹ نیٹ ورک کی توسیع کا منصوبہ

    روس کا اسٹارلنک کے مقابلے میں ’راسویٹ‘ سیٹلائٹ نیٹ ورک کی توسیع کا منصوبہ

    ایلون مسک کے سیٹلائٹ اسپیس ایکس (SpaceX) کے اسٹارلنک کا مقابلہ کرنے کے لیے روس نے ’راسویت‘ (Rassvet) کے نام سے اپنا سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کو نجی کمپنی ‘بیورو 1440’ (Bureau 1440) اور روسی خلائی ایجنسی کی مدد سے تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، منصوبے کا مقصد ملک کی ڈیجیٹل خودمختاری کو مضبوط بنانا اور دور دراز علاقوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ راسویٹ بعض شعبوں میں اسٹارلنک سے بھی بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے یہ منصوبہ نجی روسی خلائی کمپنی بیورو 1440 تیار کر رہی ہے، جس نے 2023 میں آزمائشی سیٹلائٹس بھیجے تھے جبکہ رواں سال تجارتی بنیادوں پر سیٹلائٹس کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    روسی حکومت کے مطابق 2026 کے اختتام تک 156 راسویٹ سیٹلائٹس مدار میں موجود ہوں گے، جبکہ 2035 تک ان کی تعداد بڑھا کر قریباً 900 کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر قریباً 7 ارب ڈالر لاگت آنے کا تخمینہ ہے،راسویٹ سیٹلائٹس قریباً 800 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں کام کریں گے اور 5جی ٹیکنالوجی، لیزر کمیونیکیشن اور ایک گیگا بٹ فی سیکنڈ تک ڈیٹا کی رفتار فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    روسی حکام کے مطابق یہ نظام آرکٹک، سائبیریا اور دیگر دور افتادہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی خدما ت بہتر بنانے میں مدد دے گا، راسویٹ نیٹ ورک شہری استعمال کے ساتھ ساتھ ڈرونز کے سیٹلائٹ کنٹرول، فوجی مواصلات اور اہم سرکاری انفراسٹرکچر کے لیے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ روس کا مؤقف ہے کہ یہ منصوبہ مغربی سیٹلائٹ نیٹ ورکس پر انحصار کم کرنے اور ملک کی ڈیجیٹل خودمختاری کو مزید مستحکم بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے-

  • عدنان صدیقی کی وجہ سے میں نےسیٹ چھوڑ کر چلا گیا تھا،کاظم پاشا

    عدنان صدیقی کی وجہ سے میں نےسیٹ چھوڑ کر چلا گیا تھا،کاظم پاشا

    پاکستان کے سابق پروڈیوسر کاظم پاشا نے پروڈکشن چھوڑنے کیوجہ سینئر اداکار عدنان صدیقی کو قرار دیا-

    اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں، میں نے اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کیا تھا، تاہم اس دوران مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کہ میں سیٹ چھوڑ کر چلا گیا تھا،عدنان صدیقی کی بعض درخواستوں اور مطالبات کی وجہ سے میں اس تجربے سے نالاں رہا اور بالآخر میں نے اس پروجیکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی۔

    کاظم پاشا سے میزبان کی جانب سے اداکار عدنان صدیقی سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں کاظم پاشا نے کہا کہ عدنان صدیقی نے ایک سیریل میں مجھے تنگ کیا اور اس کے بعد میں نے پروڈکشن چھوڑ دی تھی اس کی وجہ یہ ہی تھی کہ عدنان نے مجھے کہا کہ شوٹنگ پر میرے ساتھ میرا منیجر، 3 بیٹیاں اور ان کی نینی ( بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون) بھی جائیں گی، اس طرح یہ 5 ٹکٹ کا خرچہ ہوگیا، مجھے ٹیم نے کہا کہ کیا ہمیں یہ لاش بناکر بھیجے گا جس پر میں نے کہا کہ آرٹسٹ ہے اور اسے ہیرو کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے۔

    کاظم پاشا نے بتایا کہ اسی طرح اعجاز اسلم کے بنگلے میں شوٹنگ تھی وہاں بھی عدنان نے مجھے تنگ کیا جس پر میں سیٹ چھوڑ کر چلا گیا، وہ کہتے تھے مجھے بھوک لگ رہی ہے جب تک فلاں جگہ سے کھانا نہیں آئے گا میں کام نہیں کروں گا، فلاں چیز چاہیے اگر نہیں آئی تو میں آج شوٹنگ نہیں کراؤں گا، کل ہوگی شوٹنگ،لیکن اس سب کے باوجود عدنان کو میری بیٹیوں سے بہت لگاؤ ہے اور میرے ساتھ بھی بدتمیزی کبھی نہیں کی۔

    کاظم پاشا کا انٹرویو وائرل ہونے کے بعد اس پر عدنان صدیقی نے کہا کہ کاظم صاحب وہ تنگ کرنا نہیں تھا وہ میری شرارتیں تھیں، خیر پھر بھی میں بہت شرمندہ ہوں اپنی حرکتوں پر، آپ سے معافی کی درخواست ہے، مجھے معاف کردیجئے آئندہ کبھی ایسے نہیں ہوگا۔

  • سپریم کورٹ کا 71 سال بعد بہنوں اور والدہ کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم

    سپریم کورٹ کا 71 سال بعد بہنوں اور والدہ کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم

    سپریم کورٹ کا خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

    جسٹس شاہد بلال حسن نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ہے،سپریم کورٹ نے 71 سال بعد بہنوں اور والدہ کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے،فیصلے میں کہا گیاکہ خواتین کے وراثتی حقوق کا تحفظ صرف ریاست کی ذمہ داری نہیں، سول سوسائٹی، علما، ریونیو حکام اور قانونی ماہرین ان حقوق سے انحراف کو روکیں، وراثت خواتین کا شرعی و قانونی حق ہے، خواتین کو وراثت سے محروم رکھنا غیر آئینی اور غیر اسلامی ہے، جعلی ہبہ، فراڈ اور خاندانی دباؤ سے خواتین کے وراثتی حقوق ختم نہیں ہوسکتے، 1955 میں والد کے انتقال کے بعد دو بھائیوں نے وراثتی جائیداد اپنے نام منتقل کرائی، زبانی ہبہ کو بنیاد بنا کر والدہ اور بہنوں کو جائیداد سے محروم کیا گیا،ٹرائل کورٹ نے ہبہ کے ثبوت کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائی کورٹ کے مطابق زبانی ہبہ کو دہائیوں تک چیلنج نہیں کیا گیا، ہبہ ثابت کرنا فائدہ اٹھانے والوں کی ذمہ داری تھی،ریکارڈ کے مطابق کئی برس تک والدہ اور بہنوں کو آمدن میں حصہ ملتا رہا، سپریم کورٹ کا واضح مؤقف کہ خواتین کو وراثتی حق سے محروم رکھنا قابل قبول نہیں.

  • نامناسب انداز میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر نیہا دھوپیا  بھی پاپارازی پر برس پڑیں

    نامناسب انداز میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر نیہا دھوپیا بھی پاپارازی پر برس پڑیں

    بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے پاپارازی کی جانب سے نامناسب انداز میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے-

    ممبئی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران نیہا دھوپیا براہِ راست فوٹوگرافروں کے پاس گئیں اور کہا کہ بدتمیزی سے بیک شاٹ کون لیتا ہے؟ یہ مت کیا کریں، نہ میرے ساتھ اور نہ ہی کسی اور کے ساتھ، ہم یہ بات بار بار کہہ کر تھک گئے ہیں، ہم باہر آتے ہیں اور آپ لوگ اس طرح کی ویڈیوز بناتے ہیں،اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی نیہا کی حمایت کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ویل ڈن نیہا۔

    نیہا کا یہ ردِعمل ان کی حالیہ ایک وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آیا، جس میں انہیں ٹریک پر دوڑتے ہوئے فلمایا گیا تھا-

    چند روز قبل سوناکشی سنہا بھی ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر پاپارازی کے رویے سے نالاں دکھائی دی تھیں، وہ اپنے شوہر ظہیر اقبال اور والد کے ہمراہ موجود تھیں، جہاں انہوں نے ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ بس، گائز شکریہ، گڈ نائٹ! تاہم اس کے باوجود کیمرے ان کا تعاقب کرتے رہے۔

    یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی بھارتی اداکار نے پاپارازی کی جانب سے نجی زندگی میں مداخلت یا نامناسب زاویوں سے تصاویر لینے پر اعتراض کیا ہو، اس سے قبل سلمان خان، جھانوی کپور، پلک تیواری اور زرین خان بھی اس معاملے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

  • قصور: محکمہ اوقاف میں مبینہ میگا کرپشن کیس، سابق افسر کے خلاف مزید کارروائی کا امکان

    قصور: محکمہ اوقاف میں مبینہ میگا کرپشن کیس، سابق افسر کے خلاف مزید کارروائی کا امکان

    قصور: محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس فنڈز میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر سابق افسر حافظ جاوید شوکت سمیت تین افسران کے خلاف نئی محکمانہ انکوائری شروع کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق انکوائری میں عرس فنڈز کے استعمال اور مالی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ افسران کے کردار کا بھی تعین کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ جاوید شوکت اس سے قبل بھی دو مختلف محکمانہ انکوائریوں میں سروس سے برطرف کیے جا چکے ہیں۔ ایک کیس میں ان پر 21 لاکھ روپے جبکہ دوسرے کیس میں 43 لاکھ روپے کی ریکوری بھی عائد کی گئی تھی۔ اسی معاملے میں دیگر متعلقہ افسران کو بھی مختلف محکمانہ سزائیں دی جا چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق حافظ جاوید شوکت کے خلاف مزید کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں، جن پر محکمانہ کارروائی جاری ہے۔ تاہم موجودہ انکوائری میں عائد الزامات کا حتمی فیصلہ انکوائری رپورٹ مکمل ہونے اور متعلقہ قانونی و محکمانہ کارروائی کے بعد کیا جائے گا۔

    محکمہ اوقاف کی جانب سے تاحال نئی انکوائری کے نتائج یا الزامات سے متعلق کوئی حتمی مؤقف جاری نہیں کیا گیا، جبکہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    رپورٹ، غنی محمود قصوری

  • وینزویلا سے واپس آنے والی بھارتی ملاح کی لاش سے تمام اندرونی اعضاء غائب ہونے کا انکشاف

    وینزویلا سے واپس آنے والی بھارتی ملاح کی لاش سے تمام اندرونی اعضاء غائب ہونے کا انکشاف

    33 سالہ بھارتی ملاح راکیش چوہان کی وینزویلا میں پراسرار موت کے بعد ملک واپس بھیجی گئی لاش سے دماغ، دل، پھیپھڑوں سمیت تمام اہم اندرونی اعضا غائب ہونے کا ا نکشا ف سامنے آیا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملاح راکیش چوہان کے جسم سے متعدد اعضاء کے غائب ہونے کے انکشاف کے بعد اس کے اہلِ خانہ اور بھارتی ملاحوں کی تنظیم نے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے بھارتی ملاحوں کی فیڈریشن کے مطابق لاش کسی پوسٹ مارٹم رپورٹ یا وینزویلا کے حکام کی تفصیلات کے بغیر بھارت بھیجی گئی ہےسرکاری حکم پر ملاح کا بھارت میں دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ لاش سے دماغ، دل، دونوں پھیپھڑے، جگر، گردے، معدہ، آنتیں، تلی اور دیگر تمام اہم اعضاء غائب ہیں جبکہ موت کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔

    ملاح کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ راکیش چوہان 2025 میں ایک تجارتی جہاز پر ملازمت کے لیے وینزویلا گیا تھا، کمپنی نے پہلے بتایا کہ وہ جہاز پر گر کر زخمی ہوا ہے جبکہ بعد میں اس کی موت کی اطلاع دے دی گئی، لاش ایک ہفتے میں واپس بھیجنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن تقریباً 1 ماہ بعد لاش بھارت بھیجی گئی۔

    ملاحوں کی تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ معاملے میں شفافیت کا فقدان ہے اور وینزویلا کے حکام نے نہ تو پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم کی اور نہ ہی موت کی وجوہات سے متعلق کوئی وضاحت دی ہے تنظیم نے بھارتی حکومت سے مکمل تحقیقات، ذمہ داروں کے تعین اور متاثرہ خاندان کو انصاف اور معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

  • افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بھارتی بیان مسترد

    افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بھارتی بیان مسترد

    پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بھارتی بیان مسترد کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف جائز کارروائیوں پر بھارتی بیان مسترد کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام اور ہمسایہ ممالک میں مداخلت کی تاریخ رکھتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کے حق خودارادیت کو مسلسل دبا رہا ہے، بھارت افغان سرزمین سے پاکستان مخالف دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی میں ملوث ہے۔پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ و سلامتی کیلئے اقدامات جاری رکھے گا۔دہشتگردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائیوں پر بھارتی بیان مسترد کرتے ہیں، خطے میں مداخلت اور افغان سرزمین سے پاکستان مخالف دہشت گردوں کی سرپرستی خود بھارت کا پرانا وطیرہ ہے۔

  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی-

    اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے بعد 3,979.41 ڈالر فی اونس پر آ گئی ، گزشتہ سیشن میں یہ 3,942.99 ڈالر فی اونس تک گر گئی تھی، جو گزشتہ نومبر کے بعد اس کی کم ترین سطح تھی امریکی گولڈ فیوچرز بھی کم ہو کر 3,992.7 ڈالر فی اونس پر آ گئے اس کے علاوہ چاندی کی قیمت 1.4 فیصد کمی کے بعد 57.75 ڈالر فی اونس پر آ گئی، پلاٹینم 0.6 فیصد کمی کے بعد 1,542 ڈالر پر جبکہ پیلاڈیم 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1,199.34 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

    ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی اور ٹریژری ییلڈز میں اضافہ سونے کی قیمتوں پر دباؤ کا سبب بن رہے ہیں، مارکیٹ تجزیہ کار ایلیا اسپیوک کے مطابق بلند ییلڈز اور مضبوط ڈالر سونے کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ ہیں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں، کلیولینڈ فیڈ کی صدر بیتھ ہیمک کے مطابق مہنگائی میں کمی نہ آنے کی صورت میں شرح سود مزید بڑھ سکتی ہے۔

  • پوٹھوہار میں تیل و گیس کی تلاش کا منصوبہ تیز

    پوٹھوہار میں تیل و گیس کی تلاش کا منصوبہ تیز

    اسلام آباد: حکومت نے پوٹھوہار کے علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کے لیے بڑے رقبے پر کام کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔

    اس سلسلے میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ (پی او ایل) کو اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط کے مطابق کمپنیوں نے ادھی فیلڈ کی 12 سالہ ترقیاتی لیز کے تحت تیل و گیس کی پیداوار کے لیے عملی کام کا آغاز کر دیا ہے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ ادھی فیلڈ منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کی شراکت 50 فیصد، پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ (پی او ایل) کی 11 فیصد جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) 39 فیصد حصص کے ساتھ منصوبے کی آپریٹر کمپنی ہے۔

    ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے ملکی توانائی کے شعبے کو تقویت ملنے، تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔