Baaghi TV

پوٹھوہار میں تیل و گیس کی تلاش کا منصوبہ تیز

اسلام آباد: حکومت نے پوٹھوہار کے علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کے لیے بڑے رقبے پر کام کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ (پی او ایل) کو اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط کے مطابق کمپنیوں نے ادھی فیلڈ کی 12 سالہ ترقیاتی لیز کے تحت تیل و گیس کی پیداوار کے لیے عملی کام کا آغاز کر دیا ہے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ ادھی فیلڈ منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کی شراکت 50 فیصد، پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ (پی او ایل) کی 11 فیصد جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) 39 فیصد حصص کے ساتھ منصوبے کی آپریٹر کمپنی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے ملکی توانائی کے شعبے کو تقویت ملنے، تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

More posts