Baaghi TV

Blog

  • الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج مقدمات کی سماعتیں منسوخ

    الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج مقدمات کی سماعتیں منسوخ

    الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے 20 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ورک فرام ہوم کے نوٹیفکیشن کے پیش نظر اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق آج یعنی 20 اپریل 2026 کو الیکشن کمیشن کے روبرو سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے، ان مقدمات کی آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی، جس سے متعلق فریقین کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا،یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری دفاتر کے لیے جاری ورک فرام ہوم ہدایات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے آج پیر 20 اپریل 2026 کو ورک فرام ہوم کا اعلان کر دیا ہےکابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں قائم تمام وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی ادارے آج گھر سے کام کریں گے۔

  • پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے ہولناک دھماکہ، 23 مزدور ہلاک،متعدد زخمی ،حالت تشویشناک

    پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے ہولناک دھماکہ، 23 مزدور ہلاک،متعدد زخمی ،حالت تشویشناک

    بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع ویرودھونگر میں پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں 23 مزدور ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے، ویرودھونگر اور سیواکاسی کا علاقہ بھارت میں پٹاخہ سازی کا بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے، جہاں ہزاروں افراد اس صنعت سے وابستہ ہیں۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق دھماکا اتوار کی دوپہر کٹنارپٹی گاؤں میں واقع ایک فیکٹری میں اسوقت پیش آیاجب کارکن پٹاخوں میں استعمال ہونےوالے کیمیکل سنبھال رہے تھے،دھماکا غالباً کیمیکل میں رگڑ پیدا ہونے کے باعث ہوا، جس سے فیکٹری کے کئی شیڈ زمین بوس ہو گئے قریبی کیمیکل اسٹور روم کے با عث دھماکے کی شدت میں اضافہ ہوا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کیں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں کئی افراد جھلسنے کے باعث تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیکٹری کے پاس لائسنس موجود تھا، تاہم اتوار کے روز فیکٹری چلانا قواعد کی خلاف ورزی تھی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فیکٹری کا لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہےپولیس کے مطابق فیکٹری مالک اور دیگر ذمہ دار افراد کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں-

  • اسلام آباد: ریڈ زون میں داخلہ بند،  آج ورک فرام ہوم کا اعلان

    اسلام آباد: ریڈ زون میں داخلہ بند، آج ورک فرام ہوم کا اعلان

    وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے آج پیر 20 اپریل 2026 کو ورک فرام ہوم کا اعلان کر دیا ہے۔

    کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں قائم تمام وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی ادارے آج گھر سے کام کریں گے جبکہ اس دوران ریڈ زون میں داخلہ بھی بند رہے گا، تمام افسران اور سیکرٹریٹ اسٹاف اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں اور ضرورت پڑنے پر مختصر نوٹس پر دفتر پہنچنے کے لیے تیار رہیں، یہ فیصلہ انتظامی ضروریات اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ریڈ زون میں غیر ضروری آمد و رفت کو محدود رکھا جا سکے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے لیے لائسنسنگ سہولیات سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کر دی، ترجمان کے مطابق 20 اپریل 2026 سے تاحکم ثانی بعض پولیس خدمت مراکز میں لائسنسنگ سہولیات معمول کے مطابق جاری رہیں گی، جبکہ بعض مراکز میں یہ سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں پولیس خدمت مرکز ایف-6، پولیس خدمت مرکز گلبرگ گرین اور کیس کیڈ ڈپلومیٹک انکلیو میں لائسنسنگ سے متعلق تمام سہولیات بدستور دستیاب ر ہیں گی۔

    دوسری جانب فیض آباد ٹریفک ہیڈ کوارٹر سمیت دیگر پولیس خدمت مراکز میں لائسنسنگ سے متعلق سرگرمیاں معطل رہیں گی اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ لائسنسنگ سہولیات کے حصول کے لیے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔

  • امریکی وفد کی آج پاکستان آمد متوقع،معاہدہ نا ہونے پر ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

    امریکی وفد کی آج پاکستان آمد متوقع،معاہدہ نا ہونے پر ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ہنگامی اجلاس کے بعد ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس بار معاہدہ نہ ہو سکا تو ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا پہلے ہی ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا چکا ہے اور تہران اب مزید دباؤ ڈالنے کی پوزیشن میں نہیں، صدر ٹرمپ نے سخت مؤقف کے ساتھ ساتھ سفارتکاری کا راستہ بھی کھلا رکھا اور اعلان کیا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل امریکی وفد پیر کی شام تک اسلام آباد پہنچ جائے گا، جہاں منگل اور بدھ کو مذاکرات متوقع ہیں۔ اگر مذاکرات کامیاب رہے تو وہ خود بھی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں،امریکی صدر کے مطابق ایران کو امریکی محاصرے کے باعث اب تک تقریباً 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

    دوسری طرف ایران کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے مکمل تیار ہے اور دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایران کے دفاعی فیصلوں کا تعین کرے۔

    ایرانی فوج کے سپاہ سالار امیر حاتمی نے بھی خبردار کیا کہ ایران کی افواج ہر وقت تیار ہیں اور آخری دم تک ملک کا دفاع کریں گی ایرانی خفیہ اداروں نے کرمن سے امریکا اور اسرائیل کے لیے مبینہ جاسوسی کرنے والے 51 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

    اُدھر اسلام آباد میں مجوزہ مذاکرات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے تاہم ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران نے فی الحال مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکا کے مطالبات غیر معمولی حد تک سخت ہیں جبکہ اس کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔

  • سینٹکام نے ایرانی کارگو جہاز پر  قبضے اور حملے کی ویڈیو جاری کر دی

    سینٹکام نے ایرانی کارگو جہاز پر قبضے اور حملے کی ویڈیو جاری کر دی

    امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایک ایرانی کارگو جہاز کے خلاف کارروائی کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں امریکی میرینز کو جہاز پر قبضہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    عالمی میرین ڈیٹا کے مطابق ’ایم وی توسکا‘ نامی کنٹینر شپ ایرانی پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے، اور کارروائی سے قبل اس کی رفتار انتہائی کم، قریباً 1.2 ناٹس ریکارڈ کی گئی تھی،سینٹکام کے مطابق یہ جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ایرانی جہاز کو روک کر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ’توسکا‘ نامی یہ جہاز قریباً 900 فٹ طویل اور وزن میں ایک طیارہ بردار جہاز کے برابر ہے۔

    امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیج عمان میں اسے رکنے کا حکم دیا، تاہم ایرانی عملے کی جانب سے ہدایات نہ ماننے پر کارروائی کی گئی امر یکی بحریہ نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنا کر اسے حرکت سے روکا، جس کے بعد میرینز نے جہاز پر قبضہ کر لیا انہوں نے کہا کہ اب جہاز کی تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ اس میں موجود سامان کی نوعیت کا جائزہ لیا جا سکے۔

  • سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،مرضی کے دکانداروں کو چھوٹ،نوٹس کی اپیل

    سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،مرضی کے دکانداروں کو چھوٹ،نوٹس کی اپیل

    قصور
    سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں، منتخب دکانداروں کو چھوٹ؟

    تفصیلات کے مطابق قصور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود مختلف علاقوں میں کھلے عام خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث انتظامیہ اور پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں
    بوائز ڈگری کالج چوک اور اس کے گردونواح میں کئی دکاندار مبینہ طور پر شٹر بند کر کے اندر گاہکوں کو بٹھا کر کھانا فراہم کرتے ہیں
    ذرائع کا کہنا ہے کہ تکہ شاپس، برگر پوائنٹس، ڈاکٹر ناصر کلینک کے قریب واقع دکانیں اور لاہور بیکرز کے اطراف موجود چند ہوٹلز رات گئے تک خفیہ طور پر کاروبار جاری رکھتے ہیں

    دوسری جانب عام ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں کو سختی سے رات دس بجے سے پہلے دکانیں بند کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے جس پر متاثرہ افراد نے امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہیے مگر عملی طور پر کچھ مخصوص کاروباری افراد کو رعایت دی جا رہی ہے

    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر بلا امتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے

  • 
یو اے ای کا آبنائے ہرمز فوری کھولنے کا مطالبہ

    
یو اے ای کا آبنائے ہرمز فوری کھولنے کا مطالبہ

    ‎واشنگٹن: متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز کو مکمل اور غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے عالمی معیشت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
    ‎بین الاقوامی معاشی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کے کنٹرول میں نہیں ہونی چاہیے بلکہ یہ ایک بین الاقوامی گزرگاہ ہے جو تمام ممالک کے مشترکہ مفاد کے لیے کھلی رہنی چاہیے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ یہ اہم سمندری راستہ دنیا بھر میں توانائی کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے اور تقریباً عالمی توانائی کا بڑا حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اہم تجارتی اشیاء کی ترسیل کے لیے بھی یہ گزرگاہ نہایت اہمیت رکھتی ہے۔
    ‎ریم الہاشمی نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں کہا کہ یو اے ای نے ایک محفوظ اور مستحکم معاشرہ قائم کیا ہے، جہاں ترقی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو اماراتی قیادت اور عوام کے عزم کا مظہر قرار دیا۔
    ‎اماراتی وزیر نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یو اے ای آئندہ 10 برسوں میں امریکی معیشت میں مزید 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاشی شراکت داری پہلے ہی مضبوط ہے اور حالیہ حالات نے اسے مزید مستحکم کیا ہے۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ یو اے ای پہلے ہی امریکا میں تقریباً ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے اور مستقبل میں اس تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

  • 
پنجاب میں آٹا مزید مہنگا، عوام پریشان

    
پنجاب میں آٹا مزید مہنگا، عوام پریشان

    ‎لاہور: پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
    ‎تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گندم کی سرکاری قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے اور فی کلو 88 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس فرق کے باعث آٹے کی قیمتوں پر بھی براہ راست اثر پڑ رہا ہے۔
    ‎مارکیٹ ذرائع کے مطابق نجی کمپنیوں کی جانب سے آٹا تقریباً 180 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ 40 کلو آٹے کی بوری کی قیمت 7200 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت نے عام شہریوں کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے، خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    ‎ماہرین کے مطابق گندم کی پسائی پر فی من تقریباً 400 سے 500 روپے تک لاگت آتی ہے، جس کے بعد آٹے کی مجموعی قیمت تقریباً 4000 روپے فی من بنتی ہے۔ تاہم مارکیٹ میں اس سے کہیں زیادہ قیمت وصول کی جا رہی ہے، جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
    ‎شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی قیمت میں مسلسل اضافہ ان کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے اور حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔
    ‎دوسری جانب حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • 
اسپین کا اسرائیل سے تجارتی معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ

    
اسپین کا اسرائیل سے تجارتی معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ

    ‎میڈرڈ: اسپین نے غزہ کی صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ یورپی یونین کے تجارتی اور سیاسی معاہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، جس سے یورپی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
    ‎میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے یورپی یونین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری تعاون کا معاہدہ فوری طور پر ختم کرے۔ انہوں نے اندلس میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایسی حکومت جو بین الاقوامی قوانین اور یورپی اصولوں کی خلاف ورزی کرے، اسے شراکت دار نہیں رکھا جا سکتا۔
    ‎پیڈرو سانچیز نے اسرائیل پر غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال نہ صرف خطے کے امن بلکہ عالمی اصولوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے فوری خاتمے پر بھی زور دیا۔
    ‎رپورٹس کے مطابق اسپین اس معاملے کو باضابطہ طور پر یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اٹھانے جا رہا ہے، جو لکسمبرگ میں منعقد ہوگا۔ توقع ہے کہ اسپین اس اجلاس میں اسرائیل کے ساتھ ایسوسی ایشن معاہدہ ختم کرنے کی تجویز پیش کرے گا۔
    ‎یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اسپین، آئرلینڈ اور سلووینیا کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کو ایک خط بھی لکھا تھا، جس میں اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
    ‎اس خط میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے بعض اقدامات اور مغربی کنارے میں آباد کاروں کی کارروائیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جنہیں بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا گیا۔
    ‎تجزیہ کاروں کے مطابق اسپین کا یہ مؤقف یورپی یونین کے اندر پالیسی اختلافات کو مزید واضح کر سکتا ہے اور آئندہ دنوں میں اس معاملے پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔

  • شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، خطے میں تشویش

    شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، خطے میں تشویش

    ‎پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرتے ہوئے متعدد میزائل فائر کیے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
    ‎جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحلی شہر سنپو کے قریب سے صبح کے وقت فائر کیے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق میزائل تقریباً 140 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سمندر میں جا گرے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے دوران یہ شمالی کوریا کا چوتھا جبکہ سال 2026 کا ساتواں میزائل تجربہ ہے، جس سے اس کے دفاعی پروگرام کی رفتار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
    ‎جاپانی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے کہ میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب گرے، جس کے باعث جاپان اور جنوبی کوریا دونوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
    ‎میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب کیا اور ان اقدامات کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔
    ‎غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائر کیے گئے میزائل کس نوعیت کے تھے، تاہم سنپو وہ اہم مقام ہے جہاں شمالی کوریا آبدوزوں اور آبدوز سے داغے جانے والے میزائلوں کے تجربات کرتا رہا ہے۔
    ‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر سیکیورٹی خدشات کو بڑھا رہے ہیں، اور اس سے بین الاقوامی سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔