Baaghi TV

Blog

  • 
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

    
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

    ‎اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔
    ‎کیس کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے پہلے سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
    ‎سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے درج کر رکھا ہے۔ مقدمے میں ان پر ریاستی اداروں سے متعلق مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
    ‎عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ کی جانب سے مقدمے کی پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کیا گیا، جبکہ ملزم کی عدم پیشی پر عدالت نے قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
    ‎تاحال وزیراعلیٰ سہیل آفریدی یا ان کے وکلا کی جانب سے عدالتی فیصلے پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو ہوگی، جہاں مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔

  • 
غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 10 جولائی آخری مہلت مقرر

    
غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 10 جولائی آخری مہلت مقرر

    ‎پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے 10 جولائی کو آخری مہلت مقرر کر دی ہے۔
    ‎وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تمام افغان شہریوں کے خلاف مقررہ تاریخ سے قبل کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ 10 جولائی تک ایسے تمام افراد کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
    ‎اس سلسلے میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس (آئی جیز) اور اسلام آباد انتظامیہ کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ متعلقہ حکام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کارروائیاں مؤثر انداز میں مکمل کی جا سکیں۔
    ‎وزارت داخلہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ 11 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریوں، کارروائیوں اور پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹ وزارت کو ارسال کی جائے تاکہ کریک ڈاؤن کی نگرانی کی جا سکے اور اس پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
    ‎حکومتی مؤقف کے مطابق یہ اقدامات ملک میں امیگریشن قوانین پر عمل درآمد، سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے اور غیر قانونی قیام کے خاتمے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے انسانی حقوق اور مہاجرین کے امور پر کام کرنے والے بعض ادارے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تمام کارروائیاں ملکی قوانین اور بین الاقوامی انسانی اصولوں کے مطابق انجام دی جائیں۔

  • قطر منجمد فنڈز میں سے 6 ارب ڈالر ایران کو جلد واپس دے گا،صدر مسعود پزشکیان

    قطر منجمد فنڈز میں سے 6 ارب ڈالر ایران کو جلد واپس دے گا،صدر مسعود پزشکیان

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےتصدیق کہ ان کے ملک کو قطر میں منجمد کیے گئے بارہ ارب ڈالرز کے فنڈز میں سے 6 ارب ڈالر کی رقم بہت جلد واپس مل جائے گی۔

    ایران کے شہر قم کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے اسے اپنے ملک کے عوام کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا انہوں نے امریکا کے ساتھ ہونے وا لے حالیہ معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ حالیہ معاہدہ ایک اہم کامیابی اور ایرانی عوام کی ایک بڑی فتح تھی اس نئے معاہدے کے تحت ایران کے تیل اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں پر لگی ہوئی سخت عالمی پابندیاں بھی اب ختم کر دی گئی ہیں، جس سے ملک کی معیشت کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔

    ایرانی صدر نے قطر میں موجود اپنے ملک کے پیسوں کی واپسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طے شدہ منصوبے کے مطابق، قطر میں منجمد ہمارے بارہ ارب ڈالر کے فنڈز میں سے چھے ارب ڈالر جاری کر دیے جائیں گے اور ملک کو واپس مل جائیں گے انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہماری کوششیں باقی ماندہ منجمد ایرانی فنڈز کو واپس حاصل کرنے کے لیے بھی مسلسل جاری رہیں گی تاکہ عوام کا پورا پیسہ ملک میں واپس لایا جا سکے۔

    اس موقع پر انہوں نے دنیا بھر کو اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے بھی اطمینان دلانے کی کوشش کی اور ملک کی پرانی پالیسی کا اعادہ کیا انہوں نے بین الاقوامی برادری کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری جوہری سرگرمیاں ملک کی ضروریات کے مطابق ہوں گی اور ہماری اعلان کردہ پالیسیوں کے دائرے کے اندر ہی رہیں گی، مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے یہ اعلان کیا تھا کہ ہم جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہے، اور ہم اس موقف پر اب بھی قائم ہیں۔

  • بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے-

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی،نیپرا میں درخواست منظور ہونے کی صورت میں ملک بھر کے صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے کے مطابق مئی کے دوران ملک میں 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ جبکہ بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی، اس کے مقابلے میں مئی کے لیے ابتدائی فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا تھا، جس کے باعث 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی، مئی میں بجلی کی پیداوار کا 33.27 فیصد حصہ ہائیڈل ذرائع سے حاصل کیا گیا، جبکہ 13.54 فیصد درآمدی کوئلے، 11.66 فیصد مقامی کوئلے، 8.31 فیصد مقامی گیس اور 0.16 فیصد فرنس آئل سے بجلی پیدا کی گئی۔

    نیپرا اس درخواست پر منگل کو سماعت کرے گا، جہاں سی پی پی اے کے پیش کردہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا-

  • میرے بچے نماز پڑھیں گے، دوسرے مذاہب کی عبادات میں بھی شریک ہوں گے، سیف علی خان

    میرے بچے نماز پڑھیں گے، دوسرے مذاہب کی عبادات میں بھی شریک ہوں گے، سیف علی خان

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کو وہی سکھاتا ہوں جو مجھے میری ماں نے سکھایا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ میں زیادہ مذہبی نہیں ہوں لیکن میری ماں نے جو مجھے سکھایا میں نے اپنے بچوں کو بھی وہی سکھایا ہے کہ خدا ایک ہے، میں نے ایسے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی جہاں مختلف مذاہب کی تعلیمات اور تہواروں کا احترام کیا جاتا تھا، میں ایسے اسکولوں میں پڑھا جہاں دن کا آغاز چرچ میں عبادت سے ہوتا تھامیں نے ایک بار یہ کہہ کر بچنے کی کوشش کی کہ میرا مذہب مختلف ہے، لیکن پھر ہمارے لیے ایک مولوی صا حب کو بلا لیا گیا، اس لیے وہ بہانہ بھی کام نہ آیا،میرے بچے نماز پڑھیں گے، اسی طرح دوسرے مذاہب کی عبادات میں بھی شریک ہوں گے اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی منائیں گے۔

    واضح رہے کہ سیف علی خان نے دو شادیاں کیں، سیف اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، اداکار سیف علی خان کی عمر 53 برس جب کہ کرینہ 44 برس کی ہیں، جوڑے کے ہاں دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں اس سے قبل سیف نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، امریتا سیف سے 13 سال بڑی تھیں، ان کے دو بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں تاہم سیف اور امریتا سنگھ کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔

  • گھٹنوں پر گولی تبھی لگتی ہے جب زندگی میں کوئی دوسری عورت آ جاتی ہے،سنیتا آہوجا

    گھٹنوں پر گولی تبھی لگتی ہے جب زندگی میں کوئی دوسری عورت آ جاتی ہے،سنیتا آہوجا

    سنیتا نے گووندا کو گولی لگنے کے واقعے کو زندگی میں کسی ’تیسری شخصیت‘ کی آمد سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ’میرا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوتا۔‘

    بالی ووڈ اسٹار گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے رئیلٹی شو ’لاک اپ: سچ یا سزا‘ کے پریمیئر کے دوران بیان نے ہلچل مچا دی،شو کے میزبانوں فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے جب سنیتا کے ایک پرانے اخباری بیان ’مجھے گوندا جیسا بیٹا چاہیے، شوہر نہیں‘، پر سوال کیا، تو سنیتا نے جواب دیا، ’محبت میں انسان کو ہر چیز برداشت کرنی پڑتی ہے،چی چی (گووندا) نے زندگی میں اتنے معاشقے کیے، چلو ہیرو ہیروئنوں میں تو یہ سب ہوتا ہی ہے لیکن اتنے سال جو میں نے چی چی کا ساتھ نبھایا ہے، اس کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میرا بیٹا ان جیسا ہونا چاہیے۔

    گولی لگنے کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے سنیتا نے کہا کہ چی چی اگر سن رہے ہو تو سن لو بھیا، گھٹنوں پر گولی تبھی لگتی ہے جب زندگی میں کوئی (دوسری عورت) آ جاتی ہے میں جھوٹ نہیں بول رہی، میں سچ کہہ رہی ہوں جب یہ ہوا تو میں ممبئی میں نہیں تھی، ورنہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ گولی میں نے ماری ہے، ویسے میرا نشانہ کبھی چوکتا نہیں۔

    قبل ازیں سنیتا آہوجا نے اپنی 40 سالہ شادی کے بارے میں کُھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ گووندا ایک اچھے بیٹے اور والد تو ہیں مگر بطور شوہر وہ میری توقعات پر پورا نہیں اتر سکےمیں زندگی میں گھومنا پھرنا، تقریبات اور چھٹیوں پر جانا پسند کرتی تھی مگر گووندا ہمیشہ خاندان کی ذمے داریوں میں مصروف رہےاور میں اپنی زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو سکی۔

    اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے اداکار ہونے کے باوجود گووندا نے بھی زندگی کو بھرپور انداز میں نہیں جیا،میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ مجھے گووندا جیسا بیٹا چاہیے تھا، شوہر نہیں، اب 40 سال گزر چکے ہیں، اس رشتے کو چھوڑنے کا سوچنا بھی ممکن نہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے گووندا اور سنیتا کی ازدواجی زندگی خبروں میں ہےیہ معاملہ اس وقت زیادہ سنگین ہو گیا تھا جب سنیتا نے گووندا پر دھوکا دینے اور کسی اور کے ساتھ رومانوی تعلق میں ہونے کا الزام لگایا تھا اس پر ردِعمل دیتے ہوئے گووندا نے ان الزامات کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

    خیال رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، جسے انہوں نے دو سال تک خفیہ رکھا تھا ان کے دو بچے ٹینا آہوجا اور یش وردھن آہوجا ہیں،جو جلد فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

  • میلانیا ٹرمپ کی سابق  معاون نےٹی وی پروڈکشن کا رخ کر لیا

    میلانیا ٹرمپ کی سابق معاون نےٹی وی پروڈکشن کا رخ کر لیا

    نیویارک: امریکا کی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئر معاون اسٹیفنی ونسٹن وولکوف نے کہا ہے کہ وہ اب اپنی شناخت کو وائٹ ہاؤس یا ماضی کے سیاسی تنازعات تک محدود نہیں رکھنا چاہتیں بلکہ ٹیلی وژن پروڈکشن کے شعبے میں نئی پہچان بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیفنی ونسٹن وولکوف نے کہا کہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ گزارا گیا وقت ان کی زندگی کا صرف ایک باب تھا، پوری کہانی نہیں۔ ان کے بقول وہ اب ایسے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں جو لوگوں کو دوسری بار اپنی زندگی سنوارنے کی امید اور حوصلہ فراہم کریں۔وولکوف حال ہی میں ٹی وی پروجیکٹ "گن سلنگرز” کی پروڈیوسر رہ چکی ہیں، جبکہ ان کا نیا منصوبہ "دی ٹربل ود بلی” ہے، جس میں 1990 کی دہائی کے معروف اداکار ولیم میک نامارا اپنی زندگی سے متاثر ایک فرضی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سیریز میں بلی بالڈون اور رینڈل بیٹنکوف بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور کے بعد دوبارہ کھڑے ہونے کا تجربہ ہے، اسی لیے وہ سمجھتی ہیں کہ کسی بھی انسان کو اس کی زندگی کے ایک واقعے یا ایک غلطی کی بنیاد پر نہیں پرکھا جانا چاہیے۔

    اسٹیفنی ونسٹن وولکوف ماضی میں میلانیا ٹرمپ کی قریبی دوست اور مشیر رہ چکی ہیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی صدارتی تقریبِ حلف برداری کے انتظامات سے متعلق مالی معاملات سامنے آنے کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس چھوڑنا پڑا تھا۔ اس وقت وولکوف نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا اور انہیں سامنے آنے والی مجموعی رقم کا صرف ایک معمولی حصہ ملا تھا۔رپورٹس کے مطابق وولکوف ان دنوں نیویارک میں اپنے نئے ٹی وی شو کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اداکار ولیم میک نامارا کے ساتھ مختلف تقریبات میں شرکت کی، جبکہ گزشتہ ہفتے ایک خصوصی تقریب میں شو کے پریمیئر اور میک نامارا کی سالگرہ بھی منائی گئی۔

    اس موقع پر وولکوف نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی شناخت سیاست یا ماضی کی تلخیوں سے وابستہ رہے، بلکہ وہ ایسی کہانیاں تخلیق کرنا چاہتی ہیں جو لوگوں کو سرخیوں کے پیچھے موجود حقیقی انسان کو دیکھنے، دوسرا موقع دینے اور امید برقرار رکھنے کا پیغام دیں۔

  • مودی حکومت میں ریاستی ادارے آپس میں ہی دست وگربیاں،پولیس اور فوج میں تصادم

    مودی حکومت میں ریاستی ادارے آپس میں ہی دست وگربیاں،پولیس اور فوج میں تصادم

    مودی حکومت میں ریاستی ادارے آپس میں ہی دست وگربیاں،پولیس اور فوج میں تصادم سامنے آیا ہے

    بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں غاصب بھارتی فوج نے پولیس اہلکاروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناڈالا۔بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق؛مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کے درجنوں اہلکار اتھولی تھانے کی چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہوگئےاسلحہ اور لاٹھیوں سے لیس 17راشٹریہ رائفلز کے40اہلکاروں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوکر تشدد اور توڑپھوڑ کی، پولیس نےمیجر اور کمانڈنگ آفیسر سمیت متعدد بھارتی فوجی اہلکاروں پر اقدام قتل اور حملے کی ایف آئی آر درج کرلی، ایف آئی آر کے مطابق فوجی اہلکاروں کا حملہ پہلے سے طے شدہ تھا اور وہ ڈیوٹی پر موجودپولیس اہلکاروں کو قتل کرنا چاہتے تھے ،

  • آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مستعفی ہونے کا اعلان

    آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مستعفی ہونے کا اعلان

    آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

    کرکٹ آئر لینڈ کے مطابق ہینرک ملان گزشتہ 4 سال سے آئر لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں، ان کا کنٹریکٹ 2027 کے اوائل تک بڑھایا گیا تھاہینرک ملان کی کوچنگ میں آئر لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کو وائٹ واش کیا، آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 34 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرایا،اس حوالے سے ہینرک ملان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آئرش کرکٹ فیملی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز رہا ہے میدان میں ہم نے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

  • حیدرآباد کا سرکاری اسکول دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں شامل

    حیدرآباد کا سرکاری اسکول دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں شامل

    حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں واقع ایک سرکاری اسکول نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز 2026 میں دنیا کے ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنا لی۔

    ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز کا انعقاد عالمی تعلیمی ادارے T4 Education کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ ان اعزازات کا مقصد دنیا بھر کے ایسے تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو معیاری تعلیم، طلبہ کی فلاح، اختراعی تدریس اور معاشرتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہوں۔تعلیم کے شعبے میں معتبر ترین عالمی اعزازات میں شمار کیے جانے والے اس مقابلے میں ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں اسکول درخواستیں جمع کراتے ہیں، تاہم سخت جانچ پڑتال کے بعد صرف چند منتخب اداروں کو فائنلسٹ کے طور پر شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔

    رواں سال پاکستان سے صرف دو اسکول اس باوقار عالمی اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے، جن میں پنجاب کا ایک نجی اسکول اور سندھ کا سرکاری تعلیمی ادارہ شامل ہے۔سندھ کے شہر حیدرآباد میں واقع گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین نے کمیونٹی کولیبریشن کی کیٹیگری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنا کر پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز حاصل کیا ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اس کامیابی پر اسکول کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ، طلبہ، والدین اور مقامی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک اسکول کی نہیں بلکہ سندھ کے تعلیمی نظام، سرکاری اسکولوں اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اس کامیابی سے ملک بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کو مزید بہتر کارکردگی دکھانے اور عالمی معیار کی تعلیم کے فروغ کے لیے حوصلہ ملے گا۔