چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر نہ آئینی ترمیم ممکن ہے اور نہ ہی بجٹ کی منظوری دی جا سکتی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مالی اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے جبکہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے اور سب کو مل کر ریلیف فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں وزیراعظم کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے صوبوں سے بھی مہنگائی کم کرنے کے لیے وفاق کے ساتھ تعاون کی درخواست کی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے موٹرسائیکل سواروں کو ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق اور صوبے مل کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے تاکہ مہنگائی سے متاثرہ طبقے کو کچھ سہارا مل سکے۔
قومی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکا ایران کشیدگی جیسے معاملات قومی اہمیت رکھتے ہیں، اور ایسے مواقع پر پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حب الوطنی کے جذبے کے تحت ہمیشہ یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔
بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا پر بھارت کے بیانیے کو شکست دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد وزیراعظم نے انہیں امن کمیٹی کی سربراہی سونپی تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق انہیں کوئی باضابطہ پیش کش نہیں کی گئی، تاہم ان کا ماننا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ سفارتی حل ہی دیرپا امن کی ضمانت دے سکتا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی معاملات میں تمام سیاسی قوتیں پاکستان کے مفاد میں ایک ہوجاتی ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دفاعی معاہدوں سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت بھی کی ہے۔ ان کے مطابق ایران کے بعد سب سے زیادہ میزائل متحدہ عرب امارات پر گرے۔
Blog
-
پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر نہ آئینی ترمیم ہوگی نہ بجٹ منظور ہوگا، بلاول بھٹو
-

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث مقامی مارکیٹ بھی مسلسل متاثر ہو رہی ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی دباؤ اور مختلف ممالک میں جاری معاشی کشیدگی کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں نے بتایا کہ سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے عام خریدار کی قوت خرید بری طرح متاثر کر دی ہے۔ شادی بیاہ کے سیزن کے باوجود خریداری میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ بیشتر شہری صرف پرانے زیورات کی تبدیلی تک محدود ہو گئے ہیں۔
جیولرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث متوسط طبقے کے لیے سونا خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ کئی خاندان اب شادیوں میں سونے کے روایتی تحائف کم کرنے پر مجبور ہیں۔
معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں مقامی سطح پر بھی مزید مہنگائی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ -

سعودی وزارت حج کی عازمین کیلئے اہم ہدایات جاری، شدید گرمی میں احتیاط کی تاکید
دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جبکہ سعودی وزارتِ حج و صحت نے شدید گرمی کے پیش نظر عازمین کے لیے خصوصی رہنما گائیڈ جاری کر دی ہے تاکہ حجاج کرام محفوظ اور بہتر انداز میں عبادات ادا کر سکیں۔
رپورٹس کے مطابق اب تک 8 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور حج کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ کئی برسوں سے حج کا سیزن شدید گرمی میں آ رہا ہے اور رواں سال بھی سعودی عرب میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر بلند ہے۔
سعودی وزارتِ صحت نے اردو سمیت آٹھ مختلف زبانوں میں حج رہنما گائیڈ جاری کی ہے، جسے پی ڈی ایف فارمیٹ میں آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ گائیڈ میں عازمین کو سفرِ حج کے آغاز سے اختتام تک احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
گائیڈ بک کے مطابق عازمین کو سفر سے پہلے مکمل طبی معائنہ کروانے اور اپنی جسمانی صحت کے بارے میں تسلی کر لینے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ دورانِ حج کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزارتِ حج نے خاص طور پر شدید دھوپ اور ہیٹ ویو سے بچاؤ پر زور دیا ہے۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشاعرِ مقدسہ میں رہتے ہوئے براہِ راست دھوپ میں زیادہ دیر نہ رہیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور لو لگنے کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔
گائیڈ میں خوراک کے حوالے سے بھی اہم ہدایات شامل کی گئی ہیں۔ عازمین کو تاکید کی گئی ہے کہ صرف تازہ اور محفوظ کھانا استعمال کریں، کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں اور ایسی خوراک سے مکمل پرہیز کریں جو گرمی میں زیادہ دیر باہر رکھی گئی ہو۔
وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ حج ایک جسمانی مشقت والا سفر ہے، اس لیے اپنی صحت، صفائی اور خوراک کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ عبادات سکون اور خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی جا سکیں۔ -

قرض نادہندگان کی جائیداد پر قبضے کا اختیار، فنانشل انسٹیٹیوشن ترمیمی بل 2026 منظور
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے “فنانشل انسٹیٹیوشن ترمیمی بل 2026” کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بینکوں کو قرض نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے وسیع اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔
بل کے مطابق اگر کوئی شخص بینک سے لیا گیا قرض مقررہ وقت پر واپس نہ کرے تو بینک کو اس کی جائیداد پر قبضہ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ تاہم بینک براہِ راست کارروائی سے قبل 90 دنوں کے اندر قرض لینے والے کو تین نوٹسز بھیجنے کا پابند ہوگا۔
وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی پراپرٹی پر قبضے کے لیے بینک حکومت کو باقاعدہ درخواست دے گا اور قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔
ترمیمی بل میں ہاؤس فنانسنگ لینے والے افراد کے لیے شرائط مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ نئے قانون کے تحت ہاؤس فنانسنگ کے ذریعے حاصل کی گئی جائیداد کسی تیسرے فریق کو کرایے پر نہیں دی جا سکے گی۔
بل کی ایک متنازع شق کے مطابق قرض نادہندہ شخص کا نام اور گھر کا پتہ اخبارات میں شائع کیا جا سکے گا۔ اس شق پر کمیٹی رکن جاوید حنیف نے شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کسی شہری کا نام اور پتہ عوامی سطح پر شائع کرنا انسانی وقار اور پرائیویسی کے خلاف ہے۔
بل میں قرض لینے والوں کے لیے ایک ریلیف بھی رکھا گیا ہے۔ اگر کوئی صارف بعد میں رقم کا بندوبست کر لیتا ہے تو وہ بینک کو 30 دنوں کے اندر تحریری درخواست دے کر تصفیے کی درخواست کر سکتا ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ قانون میں بینکوں کے مفادات کو تو مکمل تحفظ دیا گیا ہے، مگر صارفین اور عام شہریوں کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
کمیٹی اراکین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہاؤس فنانسنگ لینے والے متوسط طبقے کے شہری پہلے ہی مہنگائی اور معاشی دباؤ کا شکار ہیں، ایسے میں سخت شرائط ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر سکتی ہیں۔ -

ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے ارکان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی
ایران نے کویت میں اپنے پاسدارانِ انقلاب کے چار ارکان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، تاہم کویتی حکام کی جانب سے لگائے گئے تخریب کاری اور دراندازی کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے گرفتار ارکان معمول کے بحری گشت پر تھے کہ ان کی کشتی کے نیویگیشن سسٹم میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ ایران کے مطابق اسی خرابی کے باعث کشتی غیر ارادی طور پر کویتی سمندری حدود میں داخل ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار افراد کا مقصد کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی یا تخریبی کارروائی نہیں تھا اور ایران اس معاملے کو ایک حادثاتی واقعہ قرار دیتا ہے۔
دوسری جانب کویتی وزارتِ داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد میں پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے دو کرنل، ایک کیپٹن اور ایک لیفٹیننٹ شامل ہیں۔ کویتی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران ان افسران نے اعتراف کیا کہ ان کا مشن کویت کے بوبیان جزیرے میں داخل ہونا تھا۔
کویتی وزارتِ خارجہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اپنی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی اور تخریبی سرگرمی قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ محض اتفاق نہیں بلکہ ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔
کویت نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد خلیجی خطے میں سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان پہلے ہی کشیدگی موجود ہے، ایسے میں اس واقعے نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سفارتی سطح پر معاملہ حل نہ کیا گیا تو خطے میں تناؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ -

پیٹرول پمپس سرمایہ کاری اسکینڈل، اربوں روپے فراڈ کا انکشاف
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں پیٹرول پمپس میں سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے کے بڑے فراڈ کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اسکینڈل میں کئی بااثر شخصیات، سرکاری افسران اور سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ مرکزی ملزم عادل اکرام کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف تحقیقاتی ادارے معاملے کی چھان بین میں مصروف ہیں۔
تحقیقات کے مطابق ملزم عادل اکرام شہریوں کو پیٹرول پمپس کے کاروبار میں بھاری منافع اور تیز واپسی کا لالچ دے کر سرمایہ کاری پر آمادہ کرتا تھا۔ اس طریقے سے اس نے مبینہ طور پر اربوں روپے اکٹھے کیے۔
ملزم کے خلاف اسلام آباد کے تین مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور سمیت دیگر علاقوں میں بھی فراڈ کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش یہ اہم انکشاف بھی ہوا کہ عادل اکرام مبینہ طور پر کئی اہم سیاسی اور انتظامی شخصیات کے “فرنٹ مین” کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم میں بعض سرکاری افسران نے بھی حصہ وصول کیا اور ملزم کو مبینہ تحفظ فراہم کیا گیا۔
حکام کے مطابق تحقیقات اب صرف مقامی سطح تک محدود نہیں رہیں بلکہ فراڈ کے بین الاقوامی پہلوؤں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے منی لانڈرنگ کے امکان کے تحت یہ جانچ شروع کر دی ہے کہ آیا سرمایہ کاروں سے حاصل کی گئی رقم بیرون ملک منتقل تو نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مختلف مالیاتی ریکارڈ، بینک ٹرانزیکشنز اور جائیدادوں کی چھان بین جاری ہے تاکہ متاثرہ افراد کی رقم کا سراغ لگا کر اسے برآمد کیا جا سکے۔ -

ڈیرہ غازی خان میں واسا کی کارکردگی بے نقاب | سیوریج مسائل، جعلی رپورٹس کا انکشاف!
ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی) — رپورٹر شاہد خان
شہر میں واسا کی کارکردگی ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ شہری حلقوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں سیوریج بندش، گندگی اور بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی کی شکایات کے باوجود عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کے مطابق متاثرہ علاقوں کی تصاویر اور شکایات متعلقہ عملے کو بھجوائی جاتی ہیں، تاہم مسئلہ حل کرنے کے بجائے بعض اہلکار انہی تصاویر کو ایڈٹ کر کے “ریزولو” ظاہر کرتے ہوئے افسران کو ارسال کر دیتے ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہوتے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعدد محلوں اور گلیوں میں گندا پانی کھڑا رہنے سے نہ صرف آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ تعفن اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ -

چین اور امریکا کےتعلقات کو خراب ہونے سے بچانا عالمی مفاد میں ہے،چینی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے بعد اب صدر ٹرمپ کے اعزاز میں سرکاری تقریب سے قبل گفتگو کرتے ہوئے شی جن پنگ اور صدر ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے بعد بیجنگ کے ’گریٹ ہال آف پیپل‘ میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے آغاز پر چینی صدر شی جن پنگ نے ٹرمپ کے دورۂ چین کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ کےساتھ تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، چین اور امریکا مل کر ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں۔
شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کی ’ری جوینیشن آف چائنہ‘ اور ’میگ امریکا گریٹ اگین‘ پالیسی ایک ساتھ آگے بڑھ سکتی ہیں، چین اور امریکا کے تعلقات دنیا کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کی کامیابی کےلیے مدد کرنی چاہیئے،دونوں ممالک کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے اور ان تعلقات کو خراب ہونے سے بچانا عالمی مفاد میں ہے
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ کو اپنا دوست قرار دیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان انتہائی مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ہےامریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، انہوں نے شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ کو 24 ستمبر کو امریکا آنے کی دعوت بھی دی-
رائٹرز کے مطابق اس موقع پر گفتگو کے دوران ٹرمپ کا رویہ بالکل الگ تھا، ان کی تقریر نسبتاً روایتی، محتاط اور اسکرپٹڈ انداز میں تھی، جو ان کے عمومی غیر رسمی اور براہِ راست طرزِ خطاب کے برعکس تھی۔
-

پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے مقامی طور پر تیار فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقامی طور پر تیار فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے جو جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے،فتح 4 طویل فاصلے تک انتہائی درستی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کروزمیزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربےکو سراہا۔
-

برکس اجلاس:یو اے ای میرے ملک کے خلاف جارحیت میں براہِ راست ملوث تھا ،عباس عراقچی
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے نئی دہلی میں جاری ’برکس‘ وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران متحدہ عرب امارات پر سخت تنقید کرتے ہوئے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے-
ایرانی خبر رساں ادارے ’مہر نیوز‘ کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو اجلاس کے پہلے روز متحدہ عرب امارات کے نمائندے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای ایران کے خلاف ہونے والی جارحیت میں براہِ راست شریک رہا ہے میں نے اپنے بیان میں متحدہ عرب امارا ت کا نام نہیں لیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یو اے ای میرے ملک کے خلاف جارحیت میں براہِ راست ملوث تھا جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو یو اے ای نے مذمت تک نہیں کی۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اجلاس کے دوران اماراتی ہم منصب کو متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرِ ثانی کا بھی مشورہ دیا، انہوں نے اماراتی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ آپ کا اتحاد بھی آپ کو تحفظ فراہم نہیں کر سکا، بہتر یہی ہے کہ آپ ایران کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرِ ثانی کریں، ہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات خطے میں مزید عدم استحکام اور کشیدگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
تاحال متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان الزامات یا ایرانی وزیرِ خارجہ کے بیانات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس کا آج پہلا روز ہے جس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ سمیت تنظیم کے نئے رکن ممالک کے سفارتکار شریک ہیں یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران میں جاری جنگ نے عالمی توانا ئی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور عالمی معیشت میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے برکس ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کریں۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک کو اس جنگ کو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ یقینی بنانا چاہیے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران رکن ممالک کی حمایت کو سراہتا ہے، تاہم مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی عالمی اداروں کو سیاست زدہ ہونے سے روکنا بھی ضروری ہے یہ ضروری ہے کہ ہم سب امریکا کی بالادستی اور استثنیٰ کے تصور کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، جو آج کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں رکھتا۔