Baaghi TV

Blog

  • ایران میں موجود پاکستانیوں کو آذربائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے ،وزیراعظم

    ایران میں موجود پاکستانیوں کو آذربائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے ،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ ایران کی صورت حال کے پیش نظر وہاں موجود پاکستانیوں کوبخیریت وطن واپس لانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت کی کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات فوری طور پر یقینی بنائے جائیں انہوں نے تاکید کی کہ تمام ادارے باہمی رابطہ اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

    پاک فوج کے ساتھ ملکر افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،عوام خیبر پختونخوا

    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تمام سیکیورٹی ادارے موجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ ہیں اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس موقع پر وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ ایران کی صورت حال کے پیش نظر وہاں موجود پاکستانیوں کوبخیریت وطن واپس لانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستانیوں کو آذربائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے اور اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو آذربائیجان کی حکومت سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

    کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، متعدد ملازمین زخمی

    انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر قیادت افواج پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے بہترین انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز جو قربانیاں دی رہی ہیں، اس پر پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔

  • پاک فوج کے ساتھ ملکر افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،عوام خیبر پختونخوا

    پاک فوج کے ساتھ ملکر افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،عوام خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کے عوام پاک فوج کے ساتھ – افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے-

    خیبر پختونخوا کی عوام کا کہنا ہے کہ روس کے افغانستان پر حملے کے وقت پاکستان نے افغان عوام کا ساتھ دیا اور ان کا خیال رکھا، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی قبائلی علاقوں خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں افغانوں کو جگہ دی گئی، پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا، اسے شکست دینا ناممکن ہے، پاک فوج ہر بیرونی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، افغان ہمارے پشتون بھائی ہیں انہیں چاہیے پشتونوں کی روایات کا خیال رکھیں، پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا-

    ’آپریشن غضب اللحق‘: افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا،عطا اللہ تارڑ

    دوسری جانب میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور آپریشن غضب للحق کی حمایت میں عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا، افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف اورکزئی کے عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے ریلی میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے،ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری، سرحدی سلامتی اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، متعدد ملازمین زخمی

    شرکاء نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے رہنے کےعزم کا اظہار کیا، اس اجتماع کے ذریعے دشمن کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور عزم کا واضح پیغام دیا گیا۔

  • کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، متعدد ملازمین زخمی

    کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، متعدد ملازمین زخمی

    کویت کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد ملازمین کو معمولی زخم آئے اور مسافر عمارت کو محدود نوعیت کا نقصان پہنچا۔

    کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، متعدد ملازمین کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع، مسافر ٹرمینل کو بھی نقصان پہنچا، اتھارٹی کے سرکاری ترجمان عبداللہ الراجحی نے بتایا کہ حملے کے فوری بعد متعلقہ حکام نے منظور شدہ ہنگامی طریقہ کار فوری طور پر نافذ کردیا، حالات کو قابو میں کرلیا گیا ۔

    ایران نے ایک دن کے میزائل حملوں سے خلیجی ممالک کی پوری فضائی ٹریفک کو مفلوج کر دیا اس پر اربوں نہیں تو لاکھوں ڈالر لاگت آئے گی-

    ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکا کے 14 اڈوں پر سیکڑوں فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

    دوسری جانب سوشل میڈیا پوسٹس کے ،مطابق ایران نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

    تہران نے تصدیق کی کہ کویت کے ہوائی اڈے کے واقعے میں اس کے ملوث ہونے کا دعویٰ کرنے والی تمام رپورٹس غلط ہیں، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کوئی تیسرا فریق اس کے پڑوسیوں کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ ایرانی فوجی کارروائیوں کا رخ صرف امریکی اڈوں پر ہے۔

    ترکیہ اور چین کا ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

  • ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکا کے 14 اڈوں پر سیکڑوں فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

    ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکا کے 14 اڈوں پر سیکڑوں فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

    ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ایران کی افواج کا طاقتور آپریشن بھرپور قوت سے جاری رہے گا امریکی اڈوں پر ایرانی فورسز کے حملےمزید شدت کے ساتھ ہوں گے۔ترجمان ایرانی پاسدران انقلاب نے بحرین میں موجود امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان سینٹ کام نےکہا ہےکہ ایرانی پاسداران انقلاب کا 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ غلط ہے امریکی بحریہ کے جہاز کو نقصان پہنچانے کا ایرانی دعویٰ بھی غلط ہے۔

    ترکیہ اور چین کا ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

    واضح رہےکہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کا نام دیا ہے امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران میں متعدد مقامات پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جن میں 75 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اسرائیل نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے لڑکیوں کے پرائمری اسکول کو نشانہ بنایا جس میں طالبات اور عملے سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں قطر، سعودی عرب اور امارات سمیت فلسطینی علاقوں کے مرکز میں واقع امریکی فوجی اڈوں کونشانہ بنایا۔

    اس سے قبل ایرانی پاسدران انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ اس نے خطے میں موجود کئی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کر دی

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہےکہ اس نے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل)کے مرکز میں واقع فوجی اڈوں کونشانہ بنایا ہےپریشن وعدہ صادق 4′ امریکی فوج اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت کے خلاف کیا جارہا ہے، جس کے تحت جارح دشمن کے علاقائی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں ایرانی پاسدران انقلاب نے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

    دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر سردار جباری نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نئے تباہ کن ہتھیار دنیا کے سامنے لانے کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، دفترخارجہ

    ایرانی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر سردار جباری کیہ رہے ہیں کہ اب تک تو ہم نے اپنے جدید اور طاقتور میزائل استعمال ہی نہیں کیے، ہم برسوں تک لڑنے کی جدید ترین صلاحیت رکھتے ہیں، ہم نے ابھی میزائلوں کا پرانا اسٹاک استعمال کیا ہے، اب وہ طاقتور اور تباہ کن ہتھیار اور جدید ترین میزائل نکالیں گے جو اب تک دنیا سے چھپا کر رکھے گئے تھے۔

  • ترکیہ اور چین کا  ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

    ترکیہ اور چین کا ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

    ترکیہ نے واضح کیا ہے کہ جنگ میں اپنی فضائی، زمینی یاسمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    ترکیہ نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی،ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں حالیہ حالات عالمی استحکام کے لیے خطرہ ہیں، جنگ میں اپنی فضائی، زمینی یاسمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جنگی صورتحال سے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی امن کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، تنازعات کا حل طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے، جبکہ ترکیہ اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

    دوسری جانب چین نے ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام فریقین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہےچینی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ ایران کی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور کسی بھی قسم کی جارحیت خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کر دی

    چین نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کرنے کی کوشش کریں سفارتی حل ہی موجودہ بحران کا سب سے مؤثر اور پائیدار راستہ ہے اور بین الاقوامی برادری کو خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

    عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اس کشیدگی کے تناظر میں چین نے باہمی احترام، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور فوری سفارتی رابطوں پر زور دیا تاکہ ایران–امریکا–اسرائیل کشیدگی سے پیدا ہونے والے انسانی اور اقتصادی نقصان کو روکا جا سکے۔

    پاکستان ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، دفترخارجہ

  • ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کر دی

    ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کر دی

    ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے پیغام جاری کیا ہے کہ آبنائے ہرمزکوبند کردیا ہے اس وقت کسی جہاز کوآبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائےہرمز کےراستے سے گزرتا ہے، آبنائے ہرمز صرف 40 کلومیٹر چوڑا ہے آبنائے ہرمز سے سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران جیسے ممالک سے تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہےدنیا میں سب سے زیادہ ایل این جی برآمد کرنے والا ملک قطر بھی اپنی برآمدات کے لیے اسی گزر گاہ پر انحصار کرتا ہےاوپیک رکن ممالک عودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق ایشیائی ممالک کو زیادہ تر خام تیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہی برآمد کرتے ہیں۔

    مشرق وسطیٰ کشیدگی:عالمی ہوا بازی اور معشیت مفلوج ،دبئی بند

    قطر، دنیا کے سب سے بڑے مائع قدرتی گیس برآمد کنندگان میں سے، اپنی تقریباً تمام ایل این جی آبنائے ہرمز کے ذریعے بھیجتا ہےاوپیک پلس کے سرفہرست پروڈیوسر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ہنگامی منصوبوں کے تحت حالیہ دنوں میں تیل کی برآمدات میں اضافہ کیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے کے لیے دوسرے راستے تلاش کرنے کی کوشش کی ہے یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ سال جون میں کہا تھا کہ موجودہ یو اے ای اور سعودی پائپ لائنوں سے تقریباً 2.6 ملین بیرل یومیہ (بیرل پر ڈے) غیر استعمال شدہ صلاحیت ہرمز کو بائی پاس کرنے کے لیے دستیاب ہو سکتی ہےبحرین میں مقیم امریکی پانچویں بحری بیڑے کو علاقے میں تجارتی جہاز رانی کی حفاظت کا کام سونپا گیا ہے-

    پاکستان ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، دفترخارجہ

    قبل ازیں جنوری 2012 میں، ایران نے امریکی اور یورپی پابندیوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دی، مئی 2019 میں، آبنائے ہرمز کے باہر، متحدہ عرب امارات کے ساحل پر، چار جہازوں، جن میں دو سعودی آئل ٹینکرز بھی شامل تھےپر حملہ کیا گیا تین بحری جہاز، دو 2023 میں اور ایک 2024 میں، ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب یا اس میں قبضے میں لیا تھا کچھ قبضے ایران سے متعلق امریکی ٹینکرز کے قبضے کے بعد ہوئے،گزشتہ برس ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کو بند کرنے پر غور کیا تھا۔

    رہبر اعلٰی سمیت اہم کمانڈرز اور شخصیات محفوظ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

  • مشرق وسطیٰ کشیدگی:عالمی ہوا بازی اور معشیت  مفلوج ،دبئی بند

    مشرق وسطیٰ کشیدگی:عالمی ہوا بازی اور معشیت مفلوج ،دبئی بند

    28 فروری، 2026 تک، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) شدید خلل کا سامنا ہے، جس میں علاقائی سلامتی میں اضافے کے بعد پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

    ایکس پر صارفین پھنسے ہوئے مسافروں کی فوٹیج شیئر کر رہے ہیں کیونکہ بڑے کیریئرز نے خدمات کو روک دیا ہے، جس سے خلیج میں وسیع پیمانے پر ہوا بازی کی افراتفری اور اقتصادی نظام مفلوج ہو رہا ہے۔

    ائیر پورٹ کی بندش: دبئی (DXB) اور ابوظہبی کی فضائی حدود/ہوائی اڈوں پر معطلی دیکھی گئی ہے، حفاظتی صورتحال کی وجہ سے ٹریفک روک دی گئی ہے کینیا ایئرویز اور دیگر بین الاقوامی ایئر لائنز نے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں بند کر دی ہیں ایئر انڈیا اور انڈیگو نے مشرق وسطی کے آپریشنز کو معطل کر دیا، اور دیگر علاقائی فضائی حدود کی بندش سے موجودہ رکاوٹوں کو بڑھا دیا۔

    اقتصادی اثر: شٹ ڈاؤن سے دبئی کے اقتصادی ماڈل کو خطرہ ہے، جو کنیکٹیویٹی، سیاحت اور تجارت پر بنایا گیا ہے مسافروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ ہوائی اڈوں سے گریز کریں اور ایئر لائنز سے رابطہ کریں، کیونکہ ہزاروں لوگ اعراض میں ہیں۔

    یہ بحران ایران اور عراق سمیت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کی اطلاع کے بعد ہے، جس نے اہم فضائی راہداریوں کو مؤثر طریقے سے بند کر دیا ہے۔

  • پاکستان ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، دفترخارجہ

    پاکستان ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: پاکستان نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر پاکستان افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کی ناکامی اور جاری کشیدگی پر انتہائی افسوس ہے پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب مسئلے کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں، اس قسم کی کارروائیاں پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور ان کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایران کی جانب سے برادر ممالک سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی بھی سخت مذمت کی ہے، پاکستان نے ان تمام برادر ممالک کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کیا جائے تاہم خلیجی ریاستوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔

    رہبر اعلٰی سمیت اہم کمانڈرز اور شخصیات محفوظ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں حملے کے دوران ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مزید ایسی کارروائیوں سے گریز کریں جو خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی اورعلاقائی خودمختاری کو نقصان پہنچا سکتی ہیں لہٰذا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ سفارت کاری کی جانب واپس آئیں اور بحران کے پرامن اور مذاکراتی حل کو ترجیح دیں۔

    ’آپریشن غضب اللحق‘: افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا،عطا اللہ تارڑ

  • رہبر اعلٰی سمیت اہم کمانڈرز اور شخصیات محفوظ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

    رہبر اعلٰی سمیت اہم کمانڈرز اور شخصیات محفوظ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

    امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں کے بعد ایران کی اعلیٰ قیادت کی زندگیوں کے بارے میں افواہیں زیر گردش ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان افواہوں پر کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بالکل خیریت سے ہیں البتہ انھوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ممکن ہے ہمارے ایک یا دو فوجی کمانڈر ہلاک ہوئے ہوں لیکن تقریباً تمام اعلیٰ حکام محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کشیدگی میں کمی چاہتا ہے اور مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکا اور اسرائیل اپنی فوجی کارروائیاں بند کریں اگر امریکا دوبارہ ایران سے بات چیت شروع کرنا چاہتا ہے تو صدر ٹرمپ کو معلوم ہے کہ رابطہ کیسے اور کس طرح کرنا ہے۔

    ایران پر اسرائیلی حملہ، ایرانی وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ایسے مقامات کو نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ سیاسی اور سکیورٹی شخصیات موجود تھیں یہ کارروائی امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فوجی آپریشن کے تحت کی گئی جس کا مقصد ایرانی قیادت اور عسکری ڈھانچے کو نشانہ بنانا تھا۔

    ادھر ایرانی سرکاری میڈیا اور حکام نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے میں کئی اعلیٰ سیاسی رہنما اور فوجی کمانڈر مارے گئےایرانی فوج نے کہا کہ آرمی چیف عامر حاتمی کی ہلاکت کی خبریں غلط ہیں اور وہ بدستور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیںصدر مسعود پزیشکیان کے قریبی ذرائع نے بھی بتایا کہ ایرانی صدر محفوظ ہیں اور ان پر ہونے والی مبینہ قاتلانہ کوشش ناکام رہی۔

    ایران نے برج خلیفہ کے قریب پام جمیرہ ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران میں متعدد مقاما ت پرحملے کیے ہیں جن میں 75 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • ’آپریشن غضب اللحق‘:  افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا،عطا اللہ تارڑ

    ’آپریشن غضب اللحق‘: افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا،عطا اللہ تارڑ

    افواج پاکستان نے افغانستان کا 32 سکوئر کلومیٹر رقبہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کا 32 اسکوائر کلومیٹر رقبہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) کی جانب سے پاک افغان سرحد پر پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستان سیکیورٹی فورسز نے سخت اور فیصلہ کن ردعمل دیا ژوب سیکٹر میں پاکستان سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے 32 مربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جسے غدوانہ انکلیو کا نام دیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ‘آپریشن غضب للحق’ کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے سرحدی محاذوں پر ‘فیصلہ کن برتری’ حاصل کر لی ہے اور کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

    ایران نے برج خلیفہ کے قریب پام جمیرہ ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اب تک افغان طالبان کے 331 کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں مزید بتایا گیا کہ 104 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے وزیر اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے 163 ٹینک اور گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں۔

    عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے ہر محاذ پر جوانمردی سے دشمن کا مقابلہ کر رہی ہیں، بلا اشتعال جارحیت کا ہر سطح پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور سکیورٹی فورسز افغان طالبان کے فوجی ٹھکانوں اور تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سرحدی دفاع کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    ایران پر اسرائیلی حملہ، ایرانی وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے نیو افغان 8 پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا زؤبا سیکٹر میں افغان طالبان کی ڈیلٹا پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کانڈک سی بیس چترال کو شدید نقصان پہنچایا گیا جبکہ خیبر پوسٹ کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا۔

    موجودہ صورتحال میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور سفارتی سطح پر بھی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’آپریشن غضب للحق‘ نہ صرف عسکری بلکہ سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی دور رس اثرات مرتب کر سکتا ہے آنے والے دنوں میں اس آپریشن کے نتائج اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال مزید واضح ہو سکے گی-

    ایران کے ایک بار پھر دبئی پر میزائل حملے

    دوسری جانب پوسٹ پر قبضہ کرلیا ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر قبضے کے بعد افطار کے وقت اذان دی گئی اور جوانوں نے روزہ افطار بھی کیا اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد اہلکاروں نے معمول کے مطابق افطار کے وقت اذان دی اور اجتماعی طور پر روزہ افطار کیا سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں صورتحال فی الحال قابو میں ہے تاہم سیکیورٹی الرٹ برقرار رکھا گیا ہے۔