Baaghi TV

Blog

  • تیز آندھی ،متعدد فیڈرز بند،تاحال بجلی کی فراہمی معطل،لوگ پریشان

    تیز آندھی ،متعدد فیڈرز بند،تاحال بجلی کی فراہمی معطل،لوگ پریشان

    قصور
    تیز آندھی سے متعدد فیڈرز ٹرپ، بجلی کی فراہمی تاحال متاثر

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ شام آنے والی شدید آندھی کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی

    تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی ترسیلی لائنوں اور سسٹم کو نقصان پہنچا، جس سے اچانک کئی فیڈرز بند ہو گئے
    بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گرمی کے باعث صورتحال مذید سنگین ہو گئی ہے

    متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہو سکی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں

  • خیبر پختونخوا : معروف عالمِ دین و سیاسی شخصیت قاتلانہ حملے میں شہید،2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

    خیبر پختونخوا : معروف عالمِ دین و سیاسی شخصیت قاتلانہ حملے میں شہید،2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں مسلح افراد کے حملے میں معروف عالمِ دین و سیاسی شخصیت اور جے یو آئی کے سابق رکنِ اسمبلی، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھ تعینات 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

    چارسدہ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی سفید رنگ کی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مولانا محمد ادریس شدید زخمی ہو گئے، مولانا صبح کے وقت گھر سے اتمانزئی دارالعلوم جا رہے تھے کہ اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔

    ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آوروں کا نشانہ مولانا ادریس تھے ان کے مطابق حملے میں مولانا کو متعدد گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ شہید گئےواقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں فائرنگ کے بعد کارکنان کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔

    ڈپٹی کمشنر چارسدہ بھی واقعے کے بعد اسپتال پہنچ گئے اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کےشہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے کارکنان کو یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے کار کنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

  • 
آبنائے ہرمز میں ایرانی بارودی سرنگیں تباہ، امریکا کا دعویٰ

    
آبنائے ہرمز میں ایرانی بارودی سرنگیں تباہ، امریکا کا دعویٰ

    ‎امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں زیر سمندر موجود ایرانی بارودی سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے۔
    ‎ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق امریکی افواج نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ یقینی بنانے کے لیے ایک راستہ بارودی سرنگوں سے صاف کیا، جس سے تجارتی جہاز رانی کے لیے حالات بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ ان بارودی سرنگوں کو جدید سمندری ڈرونز کی مدد سے ناکارہ بنایا گیا، جو اس نوعیت کی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
    ‎امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی تجارت کے اہم بحری راستے کو محفوظ بنانا اور توانائی کی ترسیل میں رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔
    ‎ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے، اس لیے یہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا خطرہ عالمی معیشت کو متاثر کر سکتا ہے۔
    ‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے بعد خطے میں صورتحال مزید حساس ہو سکتی ہے، جہاں پہلے ہی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی موجود ہے۔

  • 
بزنس فورم کی بجٹ تجاویز، سپر ٹیکس ختم اور کاروباری لاگت کم کرنے کا مطالبہ

    
بزنس فورم کی بجٹ تجاویز، سپر ٹیکس ختم اور کاروباری لاگت کم کرنے کا مطالبہ

    ‎پاکستان بزنس فورم نے مالی سال 2026-27 کے لیے اپنی بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہیں، جن میں معیشت کو گروتھ کی سمت پر ڈالنے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
    ‎پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب کا کہنا ہے کہ اس وقت کاروباری برادری شدید مایوسی کا شکار ہے اور حکومت کو بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو کاروبار کو سہارا دے سکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپر ٹیکس کو ختم کیا جائے کیونکہ یہ عارضی بنیادوں پر نافذ کیا گیا تھا لیکن اب اسے مستقل بنا دیا گیا ہے، جو کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے کی لاگت کم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور کارپوریٹ ٹیکس میں بتدریج کمی کی جائے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔ ان کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے تاجروں پر ماہانہ 10 ہزار روپے فکس ٹیکس عائد کیا جائے، جس کے بعد ان سے مزید پوچھ گچھ نہ کی جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ یہ فکس ٹیکس بجلی کے بلوں میں شامل کیا جائے تاکہ وصولی کا عمل آسان ہو جائے۔
    ‎خواجہ محبوب نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے حوالے سے کہا کہ مقامی کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاٹن سیڈ اور آئل کیک پر عائد سیلز ٹیکس ختم کیا جائے، کیونکہ گزشتہ چند برسوں میں اس ٹیکس کے باعث پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے۔
    ‎انہوں نے گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے سات سالہ ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی تجویز دی، جبکہ تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری واپس لانے کے لیے سیکشن 7E کے خاتمے اور سیکشن 8 اور 8B میں ترامیم کا مطالبہ کیا۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں صرف ریونیو بڑھانے کے بجائے معاشی ترقی پر توجہ دی جائے، نان فائلرز پر پابندیاں سخت کی جائیں اور انڈر انوائسنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

  • 
کراچی میں بینک ڈکیتی، ملزمان 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پر واقع ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں مسلح ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق تین مسلح افراد بینک کے اندر داخل ہوئے جبکہ ان کے دو ساتھی باہر موجود تھے۔ ملزمان نے داخل ہوتے ہی سیکیورٹی گارڈ کو قابو کیا اور اس سے پستول اور رائفل چھین لی۔

    ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان بینک سے تقریباً 40 سے 50 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔ واردات کے بعد انہوں نے بینک کا دروازہ باہر سے موٹر سائیکل کے تار والے لاک سے بند کر دیا، جس کے باعث فوری تعاقب ممکن نہ ہو سکا۔

    واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بینک کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    شہریوں نے شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • 
ایران نے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تو سخت جواب دیں گے، ٹرمپ

    
ایران نے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تو سخت جواب دیں گے، ٹرمپ

    ‎امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو امریکا بھرپور جواب دے گا اور ایران کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔
    ‎امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں بحری نقل و حرکت کے حوالے سے غیر متعلقہ ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہے، جن میں جنوبی کوریا کا ایک کارگو جہاز بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی کوریا بھی اس مشن میں امریکا کا ساتھ دے۔
    ‎صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے ایران کی سات چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے اور امریکا کے پاس پہلے سے کہیں زیادہ جدید ہتھیار اور گولہ بارود موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اڈے مکمل طور پر ضروری ساز و سامان سے لیس ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
    ‎ماہرین کے مطابق اس بیان سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جہاں پہلے ہی امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات انتہائی نازک صورتحال کا شکار ہیں۔
    ‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات سفارتی کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

  • 
محفوظ فیصلے 90 دن میں سنانا لازم، تاخیر قانون کی خلاف ورزی قرار

    
محفوظ فیصلے 90 دن میں سنانا لازم، تاخیر قانون کی خلاف ورزی قرار

    ‎وفاقی آئینی عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عدالتوں کی جانب سے طویل عرصے تک فیصلے محفوظ رکھنا اور مقررہ مدت میں نہ سنانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ ہائی کورٹس محفوظ شدہ فیصلے 90 دن کے اندر سنانے کی پابند ہوں گی، بصورت دیگر ایسے فیصلے کالعدم بھی قرار دیے جا سکتے ہیں۔
    ‎جسٹس عامر فاروق کی جانب سے تحریر کردہ سات صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے قواعد و ضوابط قانونی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان کی خلاف ورزی کے نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ عدالت نے فیصلے کی نقول عملدرآمد کے لیے تمام ہائی کورٹس کو بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
    ‎فیصلے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عدالتی فیصلوں کا قبل از وقت لیک ہونا قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اگر کسی کیس میں ایسا ہوتا ہے تو بینچ کا سربراہ ازسرنو سماعت کا حکم دے سکتا ہے، اور یہ سماعت وہی بینچ یا کوئی دوسرا بینچ بھی کر سکتا ہے۔
    ‎عدالت کے مطابق اگر ہائی کورٹ میں اس نوعیت کا معاملہ سامنے آئے تو اسے متعلقہ چیف جسٹس کے نوٹس میں لایا جائے گا، جبکہ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔
    ‎فیصلے میں کہا گیا کہ زیر التواء مقدمات کے بوجھ کے باوجود بروقت انصاف کی فراہمی ضروری ہے، کیونکہ تاخیر سے فریقین طویل عرصے تک اپنے حقوق کے حصول کے لیے انتظار کرتے رہتے ہیں۔
    ‎عدالت نے نشاندہی کی کہ بعض کیسز میں قانونی پیچیدگی یا ججز کے درمیان اختلاف کی وجہ سے فیصلے محفوظ کیے جاتے ہیں، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ غیر ضروری تاخیر کی جائے۔

  • 
استور ویلی روڈ لینڈ سلائیڈنگ سے بند، ایک شخص جاں بحق

    
استور ویلی روڈ لینڈ سلائیڈنگ سے بند، ایک شخص جاں بحق

    ‎گلگت بلتستان کے علاقے استور میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث استور ویلی روڈ بند ہو گئی ہے، جس سے علاقے میں آمد و رفت شدید متاثر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہاڑی تودے گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
    ‎مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑک کی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ سڑک کی بندش کے باعث علاقے میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی پیدا ہونے لگی ہے، جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
    ‎ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے اور مریضوں کو اسپتالوں تک پہنچانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
    ‎مقامی آبادی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ سڑک کو جلد از جلد کھولا جا سکے اور متاثرہ افراد کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور موسمی تبدیلیوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے لیے بروقت حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

  • 
جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی، فلپائن کا چینی جہازوں کے خلاف ایکشن

    
جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی، فلپائن کا چینی جہازوں کے خلاف ایکشن

    ‎جنوبی بحیرہ چین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان فلپائن نے اپنی سمندری حدود میں موجود چینی تحقیقی جہازوں کے خلاف عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
    ‎فلپائنی حکام کے مطابق چار چینی تحقیقی جہاز ان کی سمندری حدود میں بغیر اجازت داخل ہو کر غیر قانونی تحقیق میں مصروف پائے گئے، جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے فلپائن نے اپنے طیارے اور بحری جہاز تعینات کر دیے ہیں تاکہ ان جہازوں کو علاقے سے نکالا جا سکے۔
    ‎فلپائن کوسٹ گارڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملکی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی غیر ملکی جہاز کو بغیر اجازت تحقیق کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اپنی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔
    ‎دوسری جانب چین نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فلپائن کے پانچ افراد نے اسپراٹلی جزائر میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کی، جنہیں چینی کوسٹ گارڈ نے روک دیا اور قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔
    ‎ماہرین کے مطابق جنوبی بحیرہ چین ایک حساس خطہ ہے جہاں مختلف ممالک کے درمیان سمندری حدود اور وسائل پر تنازعات موجود ہیں، اور ایسے واقعات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
    ‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے اثرات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں، خاص طور پر تجارت اور سیکیورٹی کے حوالے سے۔

  • 
آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، یو اے ای کا ردعمل

    
آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، یو اے ای کا ردعمل

    متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اس کی جانب چار میزائل داغے گئے، تاہم فضائی دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین میزائلوں کو بحری حدود کے اوپر ہی تباہ کر دیا۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق چوتھا میزائل سمندر میں گر گیا.
    متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اس کے ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایران کی جانب سے دو ڈرون فائر کیے گئے۔ تاہم حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    ‎یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے اقدامات عالمی تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرہ ہیں اور انہیں ناقابل قبول قرار دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم سمندری راستے کو دباؤ یا بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا بحری قزاقی کے مترادف ہے۔
    ‎وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کا نوٹس لیا جائے اور خطے میں سمندری سلامتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔
    ‎ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شامل ہے جہاں سے تیل کی بڑی مقدار عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہے، اس لیے یہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
    ‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں، جس کے باعث توانائی کی سپلائی اور عالمی معیشت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔