Baaghi TV

Blog

  • بھارت نے پانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔خرم دستگیر

    بھارت نے پانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔خرم دستگیر

    رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی قانون کی توہین کی اور دریاؤں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، بھارتی دھمکیاں صرف ایک مرتبہ نہیں بلکہ بار بار دہرائی گئیں، اگر ہمیں جنگ کرنا پڑی تو کریں گے لیکن ہم امن چاہتے ہیں۔

    اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی سینیمار سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ میں یہاں زندہ دریاؤں کے حق میں آواز اٹھانے آیا ہوں، بھارت نے عالمی قانون کی توہین کی اور دریاؤں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، آج میرا مؤقف ہے بھارت نے پانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا، سندھ طاس معاہدے میں غیرمعمولی مضبوطی اور لچک موجود تھی، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوشش کی گئی، سندھ طاس معاہدے کی معطلی قانونی اعتبار سے بے معنی ہے، معاہدے میں ایسی کسی یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ معاملہ معاہدے کی معطلی تک محدود نہیں رہا، کھلی دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارتی وزیر نے کہا کہ یقینی بنائیں گے دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی پاکستان نہ پہنچے، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہوگا، بھارتی وزراء کے بیانات اسی مؤقف کا تسلسل ہیں جسے مودی نے 2016ء میں پیش کیا اور پھر بارہا دہرایا۔ن لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ بھارتی دھمکیاں صرف ایک مرتبہ نہیں بلکہ باربار دہرائی گئیں، بھارتی بیانات اور مؤقف کا حقائق کی بنیاد پر جائزہ لینا ضروری ہے، اگر ہمیں جنگ کرنا پڑی تو کریں گے لیکن ہم امن چاہتے ہیں۔

  • فضا علی کی ویڈیو پر یاسر نواز اور دانش نواز کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    فضا علی کی ویڈیو پر یاسر نواز اور دانش نواز کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    یاسر نواز اور دانش نواز نے حال ہی میں اداکارہ فضا علی اور ان کے شوہر اعجاز خان کی ایک وائرل ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں ری کریئیٹ کر کے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا جس سے مداح خوب محفوظ ہوئے-

    فضا علی ان دنوں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ بنائی گئی رومانوی ویڈیوز کی وجہ سے تقریباً ہر ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں دونوں اکثر باغات میں رومانوی گانوں پر لپ سنگ کرتے مختلف انداز میں ویڈیوز بناتے دکھائی دیتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک اور ایسی ہی ویڈیو پوسٹ کی جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی،جس میں وہ پارک میں اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارتی نظر آئیں۔اس نئی ویڈیو میں فضا علی اور اعجاز خان پارک میں خوشگوار وقت گزارتے دکھائی دیتے ہیں جہاں فضا اعجاز کے کندھے پر سر رکھتی ہیں اور اعجاز انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھا لیتے ہیں-

    اس وائرل ویڈیو سے متاثر ہو کر یاسر نواز اور دانش نواز نے اسی منظر کو مزاحیہ انداز میں فلمایا، دونوں بھائیوں نے نہ صرف ویڈیو کی مکمل نقل اتاری بلکہ اپنی شاندار اداکاری اور مزاح سے اسے مزید دلچسپ بنا دیا جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے جبکہ ویڈیو پر اداکار جنید خان نے تبصرہ کیا کہ اب ہمیں پتا چل گیا کہ آخر میں کیا ہوا تھا۔

  • آبی حقوق کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا قومی سطح پر جواب دیا جائے گا۔بلاول

    آبی حقوق کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا قومی سطح پر جواب دیا جائے گا۔بلاول

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی صرف جغرافیہ نہیں بلکہ خوراک، مستقبل اور زندگی کا سوال ہے

    سندھ طاس معاہدہ،بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا کو احساس ہو چکا کہ پانی کے وسائل عالمی سیاست اور سلامتی کا مرکزی مسئلہ بن چکے ہیں۔ جس طرح آبنائے ہرمز کی بندش عالمی معیشت کو متاثر کرتی ہے، اسی طرح دریائے سندھ کا پانی پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہے۔ سمندری گزرگاہوں یا آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی امن کے لیے خطرناک رجحان ہے۔سندھ طاس معاہدہ کی بحالی کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن ممکن نہیں۔ پاکستان نے جنگ بندی کی شرائط پر عمل کیا جبکہ بھارت نے اپنے وعدوں کی مکمل پاسداری نہیں کی۔سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصے کے پانی کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔ سندھ محض ایک دریا نہیں بلکہ کروڑوں شہریوں کی زندگی، زراعت اور معیشت کا ذریعہ ہے۔ سندھ، جہلم اور چناب کے پانی پر پاکستان کا حق بین الاقوامی معاہدے کے تحت تسلیم شدہ ہے۔ پانی کے معاملے کو محض تکنیکی تنازع نہیں بلکہ قومی سلامتی کے مسئلے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔پاکستان کے آبی حقوق کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا قومی سطح پر جواب دیا جائے گا۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنے عوام کے بنیادی حقوق اور آبی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ کروڑوں عوام کے حقِ آب کے تحفظ پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔پانی کا سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے منافی ہے۔

  • سندھ طاس معاہدہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ، سیاسی گفتگو کی گنجائش نہیں،سید مہر علی شاہ

    سندھ طاس معاہدہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ، سیاسی گفتگو کی گنجائش نہیں،سید مہر علی شاہ

    سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت نے بھارت سے کہا وہ دریاؤں کے بہاؤ میں کوئی خلل نہ ڈالے، پاکستان اپنے حصے کے پانی کو روکنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

    پاکستان کمشنر برائے سندھ طاس معاہدہ سید مہر علی شاہ کا اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ معاہدہ ہے، معاہدے پر کسی بھی طرح سیاسی گفتگو کی گنجائش نہیں، سندھ طاس معاہدے سے ہماری زراعت، خوراک، معیشت جڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان امن کیلئے ہے، معاہدے میں مسائل کے حل کا جامع طریقہ کار موجود ہے، معاہدے سے متعلق تمام اصولوں پر عملدرآمد ضروری ہے، سندھ طاس معاہدہ 24 کروڑ پاکستانیوں کی زندگی کا معاملہ ہے۔سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں مجموعی طور پر 12 شقیں ہیں، شق 9 کے تحت معاملہ عالمی عدالت میں لے جایا جاسکتا ہے، عالمی ثالثی عدالت دو بار سندھ طاس معاہدے کی وضاحت کرچکی، عدالت نے واضح کیا بھارت معاہدے کو یکطرفہ معطل نہیں کرسکتا، عالمی عدالت نے بھارت سے کہا وہ دریاؤں کے بہاؤ میں کوئی خلل نہ ڈالے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دریائے چناب کے 1.9 ملین پانی کا بہاؤ متاثر کرنے جارہا ہے، پاکستان اپنے حصے کے پانی کو روکنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

  • شاہ رخ خان اور فرح خان کی مدد سے ممبئی میں گھر خریدسکا،اداکار شریاس تلپڑے

    شاہ رخ خان اور فرح خان کی مدد سے ممبئی میں گھر خریدسکا،اداکار شریاس تلپڑے

    بالی وڈ اداکار شریاس تلپڑے نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان اور فلمساز فرح خان نے ممبئی میں گھر خریدنے میں ان کی مدد کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے حال ہی میں اپنے ایک کوکنگ وی لاگ کے لیے شریاس تلپڑے کے گھر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں،اس دوران 50 سالہ اداکار شریاس نے انکشاف کیا کہ فلم ‘اوم شانتی اوم’ کی وجہ سے ہی وہ اپنا پہلا گھر خرید سکے تھے،یہ سن کر فرح خان حیران رہ گئیں اور کہا کہ انہیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی

    شریاس تلپڑے نے کہا کہ گھر کیلئے قرض لینے بینک گیا اور لون کی بات کی، لیکن میں ہوم لون کی رقم کے لیے کوالیفائی نہیں کر رہا تھا، بینک میں موجود خاتون نے مجھ سے سوال کیا کہ کون سی فلم کر رہے ہیں ؟جس پر میں نے کہا ‘اوم شانتی اوم’ اور پوچھا کون اداکار ہیں اور کس کی فلم ہے؟جس پر میں نے جواب دیا کہ فلم میں مرکزی کردار شاہ رخ خان کا ہے اور فرح خان اس فلم کی ڈائریکٹر ہیں بینک خاتون نے مجھے ایک تصدیقی خط لانے کا کہا، پھر میں نے فرح کو فون کیا اور اس نے مجھے 2 دن میں شاہ رخ خان سے خط لا کر دیا اور اسی شام بینک نے مجھے قرض کی منظوری دے دی-

    اس واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے فرح نے کہا مجھے بہت خوشی ہے، کیونکہ اوم شانتی اوم کے لیے ہم نے تمہیں ویسے بھی شاید بہت کم پیسے دیے تھے۔

    واضح رہے کہ فلم اوم شانتی اوم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی جسے سال کی بہترین فلموں میں شمار کیا گیا تھا جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور کئی اہم اداکار بھی شامل تھے اور اب شریاس 26 جون کو ریلیز ہدایت کار احمد خان کی فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں نظر آ رہے ہیں، فلم میں اکشے کمار، روینہ ٹنڈن، دیشا پٹانی، سنیل شیٹی، پریش راول اور دیگر بھی شامل ہیں فلم نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔

  • پاکستان  واضح کر چکا  اپنے حصے کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مصدق ملک

    پاکستان واضح کر چکا اپنے حصے کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مصدق ملک

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، جبکہ بھارت پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرکے اسے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جس کے سنگین انسانی اور معاشی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

    سندھ طاس معاہدے پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان تباہ کن سیلابوں اور موسمیاتی چیلنجز کا سامنا کر چکا ہے، تاہم یہ صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ انصاف کا معاملہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی کا ذریعہ معاش زراعت ہے اور پانی کی قلت کے باعث کسان کھیتی باڑی چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ اپنے حصے کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق سندھ طاس معاہدہ دنیا کے مضبوط ترین بین الاقوامی معاہدوں میں شمار ہوتا ہے اور کسی بھی ملک کو علاقائی یا عالمی امن کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پانی کی عدم دستیابی کے اثرات صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ بنگلادیش سمیت دیگر خطے بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں، چاہے دریائے نیل ہو یا فرات، پانی کے تنازعات ایک جیسے مسائل کو جنم دے رہے ہیں۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نہ صرف پاکستان کے پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ دنیا میں آلودگی پھیلانے والے بڑے ممالک میں بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "بھارت کی وجہ سے ہمارے 6 ہزار لوگ جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں، اتنے لوگ تو جنگوں میں بھی نہیں مرتے۔”وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تین جنگوں کے باوجود برقرار رہا، جو اس کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق اگر اس معاہدے کو نقصان پہنچا تو دنیا میں کسی بھی بین الاقوامی معاہدے کی حیثیت محفوظ نہیں رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ثالثی عدالت واضح طور پر قرار دے چکی ہے کہ کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل یا ختم نہیں کر سکتا اور نہ ہی پاکستان کے حصے کے دریاؤں پر ایسے ذخائر تعمیر کر سکتا ہے جو معاہدے کی خلاف ورزی ہوں۔ مصدق ملک نے الزام لگایا کہ بھارت عالمی ثالثی عدالت کے فیصلوں کو تسلیم کرنے سے بھی انکاری ہے، جو بین الاقوامی قوانین کے لیے ایک چیلنج ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا 5 سالوں میں 5 ہزار مزید الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا 5 سالوں میں 5 ہزار مزید الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 سالوں کے دوران صوبے میں مزید 5 ہزار الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں مزید الیکٹرک بسیں، ای ٹیکسیاں، ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ آئندہ پانچ سال کے دوران 5 ہزار الیکٹرک بسیں پنجاب کے عوام کی خدمت کے لیے سڑکوں پر ہوں گی، پنجاب میں ناصرف الیکٹرک بسیں لائی جا رہی ہیں بلکہ ان کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی قائم کی جا رہی ہے۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا اسمبلنگ پلانٹ کام شروع کر چکا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، جبکہ پنجاب حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی دے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ طالبات کی ای بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس وزیراعلیٰ خود ادا کریں گی جبکہ پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی آسان اقساط پر ای بائیکس حاصل کر سکیں گے،

  • بنوں میں بجلی کا بڑا بحران، ایم پی اے کا  132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا،بجلی کی سپلائی معطل

    بنوں میں بجلی کا بڑا بحران، ایم پی اے کا 132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا،بجلی کی سپلائی معطل

    رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک راحت بنوں میں پیسکو کے 132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور زبردستی تمام فیڈرز آن کرا دیے،جس کے نتیجے میں سسٹم اوورلوڈ ہونے سے پورے علاقے کی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

    ترجمان پیسکو کے مطابق رکن اسمبلی کے اس اقدام سے بنوں گرڈ اسٹیشن کا تکنیکی نظام بری طرح متاثر ہوا . زبردستی فیڈرز آن کرانے سے سسٹم اوورلوڈ ہوگیا، بنوں گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی،پیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سپلائی معطل ہونے سے بنوں کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے-

    ترجمان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری تنصیبات میں مداخلت اور عملے کو ہراساں کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے پیسکو انتظامیہ نے رکن اسمبلی ملک راحت کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہےملک راحت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ پیسکو چیف کی ہدایت پر عملے نے گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا ہے۔

  • مودی کی مسلمان دشمنی میں بنایا گیا رام مندر کرپشن کے بڑے اسکینڈل کی زد میں

    مودی کی مسلمان دشمنی میں بنایا گیا رام مندر کرپشن کے بڑے اسکینڈل کی زد میں

    بھارت میں ایودھیا کے رام مندر سے متعلق مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے الزامات نے سیاسی ماحول کو مزید گرم کر دیا ہے، جہاں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت اور مندر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ رام مندر کی انتظامیہ پر ہندو عقیدت مندوں کی جانب سے دیے گئے عطیات میں لاکھوں ڈالر کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے لیے "قوم پہلے نہیں بلکہ چندہ پہلے ہے”۔ادھر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے بھی رام مندر منصوبے میں تقریباً 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے تک کی مبینہ کرپشن کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی آزاد اور شفاف تحقیقات کرائی جانی چاہییں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ان الزامات نے ایک بار پھر بھارت میں مذہبی منصوبوں کی فنڈنگ، عطیات کے استعمال اور مالی شفافیت کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ اپوزیشن اس معاملے کو حکومت کے خلاف ایک اہم سیاسی ایشو کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

  • معرکۂ حق میں پاکستان کی عسکری اور سفارتی برتری نمایاں،  رپورٹ جاری

    معرکۂ حق میں پاکستان کی عسکری اور سفارتی برتری نمایاں، رپورٹ جاری

    معرکۂ حق میں پاکستان کی عسکری اور سفارتی برتری نمایاں، برطانوی ریسرچ اینڈ کمیونیکیشن فرم کی شواہد پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی

    برطانوی اسٹریٹجک ریسرچ اینڈ کمیونیکیشن فرم کی رپورٹ کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کی عسکری برتری نمایاں رہی جس میں متعدد بھارتی طیارے بشمول رافیل تباہ ہوئے امریکی اور فرانسیسی انٹیلیجنس حکام نے بھی معرکہ حق میں بھارت کے بھاری نقصانات کی توثیق کی ، بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور دفاعی اتاشی بھی معرکہ حق میں اپنےبھاری نقصانات کا برملا اعتراف کر چکے ہیں، معرکہ حق میں فتح کے بعد امریکہ سمیت دیگر ممالک کیساتھ بہترین اور مضبوط سفارتی تعلقات قائم کرنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار سامنے آیا،معرکہ حق میں پاکستان کی واضح عسکری برتری نے فضائیہ سمیت دیگرشعبوں میں بھارت کی دفاعی کمزوریوں کو عیاں کر دیا، پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کے باعث آپریشن سندور میں بھارت کے حملے پاکستانی تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے، پاکستان کی معرکہ حق میں کامیابی جدید جنگی نظام اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کامظہر ہے،

    معرکہ حق کے دوران پاکستان کے مضبوط ایئر ڈیفنس سسٹم کی بدولت بھارتی ڈرونز مؤثر ثابت نہیں ہو سکے، سیٹلائٹ تصاویر اور شواہد اس مؤقف کو تقویت دیتے ہیں کہ پاکستان کے کسی جنگی طیارے کا نقصان نہیں ہوا، معرکہ حق میں پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود بھارت پر واضح عسکری برتری حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، پاکستان کےلڑاکا طیارہ جے 10 سی کی قیمت 40 سے 55 ملین ڈالر جبکہ بھارتی رافیل کی قیمت 115 سے 140 ملین ڈالر ہے ، معرکہ حق میں پاکستان کے نقصانات کی شرح انتہائی کم جبکہ بھارت کو تقریباً 45 سے51 بلین ڈالر کا نقصان برداشت کر نا پڑا، معرکہ حق کے بعد یورپی یونین سمیت بڑے عالمی اداروں سے تعلقات نے پاکستان کے عالمی وقار اور سفارتی ساکھ میں بے پناہ اضافہ کیا، معرکہ حق کے بعد سفارتی کامیابیوں کے تسلسل میں پاکستان کی امریکہ اور ایران امن معاہدہ کی تکمیل کوعالمی سطح پر سراہا گیا،