Baaghi TV

چلاس کلاؤڈ برسٹ، متاثرین کی امداد کیلیے مرکزی مسلم لیگ کا امدادی قافلہ روانہ

lahore

مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کی جانب سے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی وادی تھور میں کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا، شعبہ خدمت خلق کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سروے مکمل کر چکی ہے ،اسلام اور لاہور سے امدادی سامان اور میڈیکل ٹیم بھی روانہ کر دی گئی ہے،

مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمتِ خلق لاہور کی جانب سے چلاس کے علاقے تھور میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے امدادی سامان، میڈیکل ٹیمیں اور رضاکاروں پر مشتمل قافلہ روانہ کر دیا گیا۔اس موقع پر شعبہ خدمتِ خلق کے چیئرمین چوہدری شفیق الرحمن گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلاس میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے ہیں اور علاقے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، متاثرین کی فوری مدد کے لیے شعبہ خدمتِ خلق نے ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے،مرکزی مسلم لیگ کے نوجوان پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔جنرل سیکرٹری لاہور چوہدری حمید الحسن گجر نے بتایا کہ امدادی سامان میں راشن، دالیں، بستر، ملبوسات، بچوں کے کپڑے، برتن، خیمے، گیس سلنڈر، پانی کے کولر، ادویات اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کی جا رہی ہیں تاکہ متاثرین کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں، مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق اسلام آباد کے انچارج چوہدری عبدالبصیر کی قیادت میں امدادی ٹیم متاثرہ وادی تھور پہنچ گئی ہے، خدمت خلق کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی سروے کیا اور متاثرین کی ضروریات کا جائزہ لیا،مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی جانب سے بھی متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان پر مشتمل قافلہ روانہ کر دیا گیا ہے، جس میں ٹینٹس، راشن، برتن اور گھریلو استعمال کی دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

More posts