Baaghi TV


آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، یو اے ای کا ردعمل

usa

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اس کی جانب چار میزائل داغے گئے، تاہم فضائی دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین میزائلوں کو بحری حدود کے اوپر ہی تباہ کر دیا۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق چوتھا میزائل سمندر میں گر گیا.
متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اس کے ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایران کی جانب سے دو ڈرون فائر کیے گئے۔ تاہم حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
‎یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے اقدامات عالمی تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرہ ہیں اور انہیں ناقابل قبول قرار دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم سمندری راستے کو دباؤ یا بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا بحری قزاقی کے مترادف ہے۔
‎وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کا نوٹس لیا جائے اور خطے میں سمندری سلامتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔
‎ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شامل ہے جہاں سے تیل کی بڑی مقدار عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہے، اس لیے یہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں، جس کے باعث توانائی کی سپلائی اور عالمی معیشت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

More posts