Baaghi TV


جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ میں جھڑپیں، 2 شہری شہید

israel

‎جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
‎میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی راج کے علاقے میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جہاں مشین گنز اور راکٹوں کے ذریعے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جھڑپیں تاحال جاری ہیں اور صورتحال غیر یقینی بنی ہوئی ہے۔
‎اسی دوران ایک اور پیش رفت میں اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے شحور میں فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں دو لبنانی شہری جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
‎ماہرین کے مطابق اس طرح کی کارروائیاں خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں حالات حساس ہیں۔
‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا تو یہ ایک بڑے تنازع میں تبدیل ہو سکتا ہے، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔

More posts