Baaghi TV

Blog

  • جمائما گولڈ اسمتھ  کی ارب پتی تاجر سے منگنی ،جلدشادی کی تیاری

    جمائما گولڈ اسمتھ کی ارب پتی تاجر سے منگنی ،جلدشادی کی تیاری

    عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ مبینہ طور پر دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں-

    برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ ایک سال سے ڈبلن میں پیدا ہونے والے بزنس مین کیمرون او ریلی کے ساتھ رشتے میں ہیں، جو ایک ارب پتی فنانسر اور معروف بزنس مین ہیں بتایا گیا ہے کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے، 62 سالہ کیمرون او ریلی، آنجہانی بین الاقوامی رگبی کھلاڑی سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں، جوڑا اس وقت ایک ساتھ رہ رہا ہے اور اپنا وقت سوئٹزرلینڈ میں کیمرون کے گھر اور لندن میں جمائما کے گھر کے درمیان گزارتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات دستاویزی فلموں سے متعلق کام کے دوران ہوئی تھی اور ابتدا میں وہ دوست رہے ایک قریبی ذریعے نے کہا کہ ‘وہ تقریباً ایک سال سے ساتھ ہیں، کیمرون ایک نہایت نجی شخصیت ہیں اور جمائما ان کی نجی زندگی کو محفوظ رکھنا چاہتی ہیں، جمائما کے اہلِ خانہ بھی اس رشتے سے خوش ہیں، اور ان کے بھائی رابن برلے، جو لندن کے معروف کلب فائیو ہارٹ فورڈ اسٹریٹ کے مالک ہیں، کیمرون او ریلی سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی اہلیہ رہ چکی ہیں، دونوں کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور 2004 میں علیحدگی ہو گئی تھی ان کے دو بیٹے قاسم اور سلیمان ہیں۔

  • ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں،ٹرمپ

    ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں،ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی۔

    ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے مجھے ایران سے ڈیل کی تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے، مجھے اس تجویز کے اصل الفاظ سے جلد آگاہ کیا جائے گا، جلد ہی جائزہ لوں گا، یہ سوچ نہیں سکتا کہ ایران کی تجاویز قابل قبول ہوں گی، کہ انہوں نے گزشتہ 47 سالوں میں انسانیت اور دنیا کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اس کی کوئی بڑی قیمت ادا نہیں کی ہے۔ جرمنی سے 5 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکاروں کو نکال رہے ہیں۔

    دوسری جانب عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ایران کے بعد اپنے نئے ہدف کے طور پر کیوبا کا نام لیا ہے اور امریکی جنگی پالیسی پر کھل کر گفتگو کی ہے فلوریڈا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران جنگ کے بعد واپسی پر امریکی بحریہ کا ایک بڑا طیارہ بردار جہاز کیوبا کے ساحل کے قریب تعینات کیا جا سکتا ہے، جنگی بحری بیڑے کی تعیناتی کی وجہ سے کیوبا خود ہی ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوجائے گا اور امریکا اس ملک کا کنٹرول سنبھال لے گا۔ یہ سب بہت جلد ممکن ہے۔

  • میرپورخاص سول ہسپتال: سیکیورٹی اور بھرتیوں پر سنگین سوالات، شفاف انکوائری کا مطالبہ

    میرپورخاص سول ہسپتال: سیکیورٹی اور بھرتیوں پر سنگین سوالات، شفاف انکوائری کا مطالبہ

    میرپورخاص سول ہسپتال: سیکیورٹی یا سازش؟ عوامی جان و مال داؤ پر!میرپورخاص (رپورٹ سید شاہزیب شاہ ): کیا عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے مامور اسٹاف اب خود ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے؟ میرپورخاص کا سول ہسپتال، جسے تحفظ اور علاج کی علامت ہونا چاہیے تھا، اب سنگین الزامات اور شکوک و شبہات کی زد میں ہے۔ڈاکٹر اسٹاف اور اکاونٹ انچارج پر سنگین الزامات سول ہسپتال میرپورخاص کے اکاونٹ انچارج کے خلاف سنگین شکایات کے سامنے آئی ہیں۔ عوامی حلقوں اور ملازمین کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے:بغیر تصدیق بھرتیاں کے : الزام ہے کہ ہسپتال میں اسٹاف کو بغیر کسی پولیس ویریفکیشن اور شناختی کارڈز کی مکمل جانچ پڑتال کے بھرتی کیا گیا ہے۔ کیا کسی بھی شخص کو بغیر کسی کولیفکشن اور بغیر تجربہ کے ڈیوٹی پر رکھنا عوام کی زندگیوں سے کھیلنا نہیں ہے؟اقربا پروری (نیپوٹزم): میرٹ کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے ایک ہی برادری کے افراد کو بڑی تعداد میں بھرتی کرنے کے الزامات ہیں۔ کیا یہ تعیناتیاں قابلیت کی بنیاد پر کی گئیں یا "اپنوں کو نوازنے” کی پالیسی اپنائی گئی اور عوام کی زندگی سے کھیلنا کھاں کا انصاف ھے یہ نہ صرف بدانتظامی ہے بلکہ کھلی ناانصافی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
    حساس ذمہ داری اور انتظامی خاموشیسوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایسے شخص کو اکاؤنٹنٹ کی حساس ذمہ داری سونپی جانی چاہیے جس پر اتنے سنگین الزامات ہوں؟ کیا انتظامیہ کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہی ہے؟ بے چینی اور انتظامیہ کی خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔مطالبات: شفاف انکوائری کا وقت تعین کیا جاےعوامی حلقوں اور متاثرہ عوام کی جانب سے درج ذیل مطالبات سامنے آئے ہیں:
    ایس ایس پی میرپورخاص فوری طور پر ان الزامات کی شفاف انکوائری کا حکم دیں۔اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں، تو ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔یہ محض ایک انتظامی مسئلہ نہیں بلکہ ہزاروں مریضوں اور شہریوں کے زندگی کے تحفظ کا سوال ہے۔ اب خاموشی اختیار کرنا مزید خطرات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ سچ کا سامنے آنا اور انصاف ہونا ناگزیر ہے!

  • اوکاڑہ: معرکہ حق کی سالگرہ، سی ای او ایجوکیشن کی زیر صدارت تقریب

    اوکاڑہ: معرکہ حق کی سالگرہ، سی ای او ایجوکیشن کی زیر صدارت تقریب

    اوکاڑہ میں “معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں ایک پروقار مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف نے کی جبکہ ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
    سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف نے اپنے خطاب میں “معرکہ حق” کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری دفاعی تاریخ کا ایک روشن باب ہے اور اس میں افواجِ پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء نے بھی جوش و جذبے سے تقاریر کیں اور پاک افواج کی قربانیوں، بہادری اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین اور ناقابلِ تسخیر افواج ہیں جو ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
    تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور افواجِ پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

  • اسپین اسرائیل تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی

    اسپین اسرائیل تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی

    گزشتہ دنوں غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ایک فلوٹیلا کو اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں روک لیا تھا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد اسپین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی ،حراست میں لیے گئے افراد میں ہسپانوی نژاد فلسطینی کارکن سائف ابو کشک بھی شامل ہیں جبکہ سپین اسرائیل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کو ختم کرنے کے لیے یورپی یونین کو باضابطہ درخواست پیش کرے گا۔

    اسپین کے وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر سائف ابو کشک کو رہا کرے ابو کشک کو برازیل کے کارکن تھیاغو آویلا کے ساتھ اسرائیل کے جنوبی شہر اشکلون میں حراست میں رکھا گیا ہے قانونی امدادی تنظیم “لیگل سینٹر فار عرب مائنارٹی رائٹس اِن اسرائیل (عدالہ)” کے مطابق دونوں افراد نے حراست کے دوران بھوک ہڑتال شروع کر دی ہےانکے نمائندوں نے دونوں کارکنوں سے ملاقات کی، جنہوں نے الزام لگایا کہ انہیں حراست کے دوران مار پیٹ، آنکھوں پر پٹی اور تنہائی میں رکھنے جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑا، جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

    اسرائیلی وزارت خارجہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان پر ممکنہ طور پر حماس سے روابط کے الزامات کی جانچ کی جا رہی ہے وزارت نے یہ بھی کہا کہ انہیں قونصلر ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

    اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسپین اپنے شہریوں کا تحفظ کرے گا، بین الاقوامی قانون کی پاسداری جاری رکھے گا، اور اسرائیل سے ہسپانوی شہری کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ اسپین اور اسرائیل کے تعلقات پہلے ہی غزہ جنگ کے حوالے سے شدید تناؤ کا شکار ہیں۔ اسپین نے 2024 میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا اور مسلسل اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید کرتا رہا ہے-

  • پیپلز پارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی مضبوط سیاسی حیثیت قائم کر لی ہے ،فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی مضبوط سیاسی حیثیت قائم کر لی ہے ،فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ افراد وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے خواہاں تھے، اور جب قیادت کو اپنے اندر موجود ‘میر جعفر’ اور ‘میر صادق’ کا علم ہوا تو تبدیلی عمل میں آئی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس حوا لے سے مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے بھی ہو رہے ہیں،سیاست میں ملاقاتیں ایک معمول کی بات ہوتی ہیں اور مولانا سے بھی رابطہ برقرار ہے پا کستان پیپلز پارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی مضبوط سیاسی حیثیت قائم کر لی ہے اور صوبے میں پارٹی کے سب سے زیادہ منتخب نمائندے اسی علا قے سے تعلق رکھتے ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کے اندرونی معاملات پر کہا کہ پارٹی کے کچھ افراد وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے خواہاں تھے، اور جب قیادت کو اپنے اندر موجود ‘میر جعفر’ اور ‘میر صادق’ کا علم ہوا تو تبدیلی عمل میں آئی، کچھ عناصر ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکومت اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ممکنہ واپسی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جو شخص ایک بار تحریک انصاف سے الگ ہو جائے، اس کی واپسی مشکل ہو جاتی ہے۔

  • میرپور ماتھیلو میں پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر کا مؤثر حکمتِ عملی پر زور

    میرپور ماتھیلو میں پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر کا مؤثر حکمتِ عملی پر زور

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی / نامہ نگار مشتاق علی لغاری) 29 اپریل 2026ء کو گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر منظور احمد کنرانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ آفتاب، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عارف عباسی سمیت مختلف محکموں کے افسران اور پولیو پروگرام سے وابستہ اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں پولیو ورکرز کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ وہ گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلاتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ورکرز کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بلا رکاوٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں تعریفی اسناد و انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ دیگر ٹیموں میں بھی بہترین کارکردگی کا جذبہ پیدا ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ شدید گرمی کے باوجود پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ مہم کے دوران مائیکرو پلاننگ اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ اس موقع پر ضلع کے پانچوں تعلقوں—گھوٹکی، خانگڑھ، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی اور اوباڑو—کے پولیو ورکرز میں بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اس سے قبل این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر ظہیر ڈومکی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 18 سے 21 مئی تک جاری رہنے والی مہم کے دوران ضلع بھر میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسف کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

  • وزیراعظم کا عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر پیغام

    وزیراعظم کا عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر پیغام

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ آزادی صحافت (3 مئی 2026) کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں، کالم نویسوں، رپورٹرز، مدیران اور میڈیا سے وابستہ تمام افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مستند، غیر جانبدار اور تعصب سے پاک خبروں کی بروقت ترسیل ایک باخبر اور باشعور معاشرے کی بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ صحافت سے وابستہ افراد اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سماجی اقدار کے بھی امین ہیں، انہوں نے اس سال کے موضوع ’پرامن مستقبل کی تشکیل‘ کو دور حاضر کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافی ایک محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول کے حقدار ہیں تاکہ وہ اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ عصر حاضر میں امن و استحکام صرف سفارت کاری سے نہیں بلکہ ذمہ دارانہ صحافت، مستند معلومات اور مثبت عوامی رائے کے ذر یعے بھی ممکن ہوتا ہے، میڈیا بین الاقوامی تعلقات اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہےپاکستان ایک پرامن ملک ہے جو اختلاف را ئے کے حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے مکالمے اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

    وزیراعظم نے سفارتی محاذ اور معرکہ حق سمیت مختلف مواقع پر قومی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے قو می یکجہتی کو مضبوط بنایا اور غلط معلومات کے تدارک میں اہم کردار ادا کیا،انہوں نے ان صحافیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرائض کی انجام د ہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، وزیراعظم نےاس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزادی صحافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جا ر ی رکھے گی تاکہ میڈیا ایک ذمہ دار اور سچ پر مبنی کردار ادا کرتا رہے اور پاکستان عالمی سطح پر ایک باوقار اور مضبوط ریاست کے طور پر ابھرے۔

  • ایرانی تیل بردار جہاز امریکی بحری ناکہ بندی عبور کرنے میں کامیاب، بحرالکاہل تک پہنچ گیا

    ایرانی تیل بردار جہاز امریکی بحری ناکہ بندی عبور کرنے میں کامیاب، بحرالکاہل تک پہنچ گیا

    ایرانی آئل کمپنی کا جہاز امریکی بحری ناکہ بندی عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایک ایرانی آئل کمپنی کا تیل بردار جہاز امریکی بحری ناکہ بندی کو عبور کرتے ہوئے ایشیا بحرالکاہل کے علاقے تک پہنچ گیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ اس جہاز میں کروڑوں ڈالر مالیت کا خام تیل موجود ہےا س جہاز کو سری لنکا کے قریب دیکھا گیا تھا جس کے بعد یہ انڈونیشیا کے سمندری را ستے سے آگے بڑھ رہا ہے ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ درجنوں ایرانی جہاز امریکی ناکہ بندی توڑنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ کئی ایرانی جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کیا گیا ہے اور اس ناکہ بندی کے باعث ایران کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

  • اوکاڑہ میں نان و روٹی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائیاں

    اوکاڑہ میں نان و روٹی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائیاں

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے نان و روٹی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کی۔ اس دوران نان بائیوں اور تندور مالکان کا معائنہ کیا گیا اور حکومتی نرخ ناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔چیکنگ کے دوران متعدد دکانداروں کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے اور مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے کا انکشاف ہوا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے۔مرزا راحیل بیگ کا کہنا تھا کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔