سندھ ہائی کورٹ کا نیب ریفرنسز سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے
سندھ ہائی کورٹ نے نیب قوانین میں ترامیم کے بعد احتساب عدالتوں کے دائرہ اختیار سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کی جانب سے واپس بھیجے گئے 18 نیب ریفرنس بحال کر دیے،عدالت نے قرار دیا کہ صرف ذاتی مالی فائدے کے شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر احتساب عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم نہیں ہوتا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال، سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی، سابق چیئرمین کے پی ٹی احمد حیات اور دیگر کے خلاف ریفرنسز دوبارہ احتساب عدالت میں چلائے جائیں گے۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ اینٹی کرپشن یا دیگر عدالتوں کو منتقل کیے گئے متعلقہ ریفرنسز کا ریکارڈ واپس احتساب عدالت منتقل کیا جائے، جبکہ احتساب عدالت کسی بھی ریفرنس کو دوسرے فورم پر بھیجنے سے قبل نیب کی معاونت حاصل کرنے کی پابند ہوگی
