اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں جشنِ آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریبات ، اس سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول اور گورنمنٹ ایلیمنٹری و پرائمری سکولوں میں رنگارنگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اساتذہ، طلباء، والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ننھے طلباء و طالبات نے قومی لباس زیبِ تن کر کے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے اور تحریکِ پاکستان کی اہمیت پر پرجوش تقاریر کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔ سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں نے کہا کہ 14 اگست ہمارا قومی دن ہے اور اسے شایانِ شان طریقے سے منانا ہماری ملی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی محض ایک تہوار نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ ہمارے بچوں کا یہ جوش و جذبہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ اور روشن ہاتھوں میں ہے۔ ضلع اوکاڑہ کے تمام سکولوں میں 14 اگست کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اوکاڑہ،سرکاری سکولوں میں جشنِ آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریبات
