Baaghi TV

اوکاڑہ،ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ممبران صوبائی اسمبلی چوری غلام رضا ربیرہ اور چودری جاوید علاؤالدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سمیت صوبائی اور وفاقی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کو پی ڈی پی پروگرام، مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ممکنہ سیلاب س نمٹنے کے لیے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ ایم پی اے میاں محمد منیر نے کہا کہ پی ڈی پی پروگرام علاقائی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ کوالٹی مٹیریل سے دیرپا منصوبوں کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ میاں محمد منیر نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ستھرا پنجاب ٹیمیں تواتر سے کام جاری رکھیں۔ مون سون سیزن کے اختتام تک ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کی تیاریاں مکمل رکھی جائیں اور تمام محکمے فلاح عامہ کے اقدامات میں عوامی نمائندوں سے کووارڈینیشن کو فروغ دیں۔

More posts