Baaghi TV

اوکاڑہ، ضلع بھر میں جشن میلاد النبی منانے کے انتظامات مکمل

اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایات پر ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت، احترام اور شاندار انداز میں منانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل، اس سلسلہ میں ضلع بھر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر ایمان افروز فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں، جبکہ تمام سرکاری عمارات پر پرکشش لائٹنگ کے ذریعے فضاؤں کو منور کر دیا گیا ہے۔ 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر نکلنے والے جلوسوں اور مذہبی تقاریب کے احاطے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام ضروری سہولیات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جلوس کے روٹس پر عشاقِ رسول ﷺ کے لیے پینے کے صاف پانی کی سبیلیں قائم کی گئی ہیں جبکہ محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔ اس کے علاوہ جلوس کے تمام راستوں کی صفائی ستھرائی، پیچ ورک اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو حتمی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ عاشقانِ رسول ﷺ کی سہولت اور تعظیم کے لیے 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے تمام روٹس پر پینے کے صاف پانی کی سبیلیں، ہیلتھ ڈیسک اور ریسکیو کا عملہ مکمل طور پر متحرک رہے گا۔ محمد اکرام ملک نے کہا کہ آمدِ مصطفیٰ ﷺ کا موقع ہم سے اخوت اور باہمی احترام کا تقاضا کرتا ہے۔ تمام شہری اور آرگنائزرز انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ تمام دینی تقاریب و جلوس پرامن ماحول میں مکمل ہوں۔

اوکاڑہ(بیورو چیف ملک ظفر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر میاں ندیم ارشد کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبی انتظامات بارے اجلاس، اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، ریسکیو 1122، واسا، فوڈ اتھارٹی، ٹریفک پولیس سمیت میونسپل کمیٹیوں کے افسران نے شرکت کی اور اس سلسلہ میں تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر میاں ندیم ارشد نے تمام متعلقہ محکموں کو 12 ربیع الاول کے حوالے سے کنٹیجنسی پلان تیار کرنے اور بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں اور محافل میلاد میں شرکت کرنے والے افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ تمام متعلقہ محکمے اپنے اپنے دائرہ کار میں انتظامات بروقت مکمل کریں۔ جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤ کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ ریسکیو 1122، کلینک آن ویل، سول ڈیفنس سمیت دیگر تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سبیلوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ یقینی بنائے۔ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ سرکاری عمارات کو خوبصورتی سے سجانے، لائٹنگ اور شہر بھر میں چراغاں کے انتظامات کیے جائیں۔ شہر کے داخلی راستوں پر سجاوٹی گیٹ نصب کیے جائیں اور پارکوں میں لائٹنگ کا خصوصی انتظام کیا جائے۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیا جائے اور کسی بھی قسم کی اختلافی پوسٹ نشر نہ کی جائے۔ میاں ندیم ارشد نے کہا کہ ضلع بھر کے 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ جامع ٹریفک پلان کے تحت اقدامات کیے جائیں اور ٹریفک کے بہاؤ کو منظم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس اپنا موثر کردار ادا کرے۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد، اوکاڑہ میں ستھرا پنجاب کا خصوصی صفائی آپریشن جاری

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے ساتھ ہی اوکاڑہ میں ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے خصوصی صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک اور مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ چوہدری عبدالجبار گجر کی مشترکہ ہدایات پر شہر اور تحصیل بھر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں خصوصی صفائی آپریشن ڈسٹرکٹ مینیجر علی رضا کی زیرِ قیادت جبکہ سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان ظفر کی زیرِ نگرانی جاری ہے اس سلسلے میں مساجد، جلوس کے روٹس، چوک چوراہوں، شاہراہوں اور دیگر اہم مقامات پر صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہیں ستھرا پنجاب ایجنسی کی ٹیموں کی جانب سے مساجد اور ان کے اطراف خصوصی صفائی و دھلائی، مینول سویپنگ، مکینیکل سویپنگ اور مکینیکل واشنگ کا عمل جاری ہے جبکہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے روٹس پر صفائی کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے عوامی رش والی جگہوں، سبیلوں اور مساجد کے اطراف اضافی ویسٹ بنز اور ویسٹ کنٹینرز رکھے گئے ہیں جبکہ ویسٹ کلیکشن گاڑیوں کے ذریعے کچرے کی بروقت منتقلی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ جلوس کے روٹس اور عوامی مقامات پر صفائی کا معیار برقرار رہے خصوصی صفائی آپریشن کے دوران ڈرینز اور نالیوں کی صفائی سمیت دیگر ضروری امور بھی انجام دیے جا رہے ہیں جلوس کے دوران اور بعد ازاں صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں اور مشینری فیلڈ میں موجود رہیں گی تاکہ کچرے کی فوری کلیکشن اور زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے ستھرا پنجاب ایجنسی اور سارکو کے افسران مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے حکام کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا اور پُرفضا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں شہری بھی صفائی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کچرا سڑکوں یا گلیوں میں پھینکنے کی بجائے مقررہ ویسٹ بنز اور کنٹینرز میں ڈالیں

More posts