Baaghi TV

Category: شوبز

  • سائرہ اور صدف کو چھوڑو ، مائنڈ یور اون بزنس اور پیزہ کھاؤ

    سائرہ اور صدف کو چھوڑو ، مائنڈ یور اون بزنس اور پیزہ کھاؤ

    چند روز قبل شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پرکیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا

    باغی ٹی وی : چند روز قبل شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پرکیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اب بروڈ وے پزا برانڈ نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ دوسروں کی زندگی میں دخل اندازی کرنا اور دوسروں کو جانچنا چھوڑیں اور بروڈ وے پزا انجوائے کریں-
    https://www.instagram.com/p/CA8O-4Rpr1c/?igshid=16jdk60are6z2

    سوشل میڈیا پر صارفین نے جو تنقید کی سو کی براڈ وے کمپنی نے تو حد کرتے ہوئے اس معاملے کو اپنی مارکیٹنگ کا ذریعہ بنا تے ٹرینڈنگ ایشو کو اٹھایا اور دو بیویوں کے آپس کے ذا تی جھگڑے کو لے کر اس پر اپنی کمپنی کی ایڈ بنا دی ہے دوسری جا نب ویسے تو سائرہ یوسف اور صدف کنول کا آپس میں شادی کو لے کر جھگڑا چل رہا ہےایک کا کہنا ہے کہ وہ شہروز ے شادی کر کے مکمل ہو گئی ہیں جبکہ سائرہ یوسف کی طرف سے تو کوئی اس بارے بیان سامنے نہیں آیا لیکن صارفین نے سائرہ کو سپورٹ کرتے ہوئے شہروز اور صدف کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اب ان کا یہ ایڈ سامنے آنے کے بعد لگتا ہے کہ ان دونوں سائرہ اور صدف کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑا-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پروڈ وے پزا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ بروڈ وے پزا فوڈ فار تھاٹ پر شہروز سبز واری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف اور اہلیہ صدف سبزواری کی پزا کھاتے ہوئے تصاویر کا کولاج شئیر کیا اور تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ا پنے کام سے کام رکھیں اور دوسروں کو جانچنا چھوڑیں اور کھانے پر توجہ دیں اور براڈوے سے لطف اندوز ہوتے رہیں-

    کمپنی کی اس پوسٹ کے بعد صارفین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئےکمپنی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے مارکیٹنگ کا بہت سستا طریقہ اور نہایت غیر ضروری پوسٹ قرا ر دیا-

    واضح رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پرکیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا- جس کے بعدشہروز سبزواری نے اس حوالے سے ایک انسٹاگرام ویڈیو پر اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری اور سائرہ یوسف کے درمیان ہونے والی علیحدگی کی وجہ صدف کنول نہیں تھیں۔

    دوسری جانب اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار آغا علی نے صدف کنول اور شہروز سبزواری پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کو دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھنا چاہیئے۔ جبکہ اداکار فیروز خان نے بھی صدف کنول اور شہروز کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کو صدف، شہروز اور سائرہ تینوں کو تنہا چھوڑنا چاہیئے اور شہروز کی شادی سے سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ سائرہ کے پاس اب بھی اربوں آپشنز موجود ہیں ۔

    جو رشتہ خدا کو پسند ہے اس رشتے پر آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے آغا علی

    شہروز کی شادی سے سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے سائرہ کے پاس اب بھی اربوں آپشنز موجود ہیں فیروزخان

    سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری

  • آئسولیشن میں منائی گئی شادی کی سالگرہ یادگار ہے   یاسر نواز

    آئسولیشن میں منائی گئی شادی کی سالگرہ یادگار ہے یاسر نواز

    کورونا وائرس کا شکار پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز اور نامور میزبان ندا یاسر نے شادی کی 18 ویں سالگرہ کراچی میں آئسولیشن میں اپنی رہائش گاہ اپنی رہائش گاہ پر منائی۔

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کا شکار پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز اور نامور میزبان ندا یاسر نے شادی کی 18 ویں سالگرہ کراچی میں آئسولیشن میں اپنی رہائش گاہ اپنی رہائش گاہ پر منائی۔ اداکار یاسر نواز اور انکی اہلیہ اداکارہ ندا یاسر اور ان کی بیٹی کورونا ٹیسٹ پو زیٹیو آنے کے بعد تیرہ روز سے اپنے گھر میں آئسولیشن میں ہیں انہوں نے شادی کی 18ویں سالگرہ بھی کراچی میں اپنے گھر میں ہی کیک کاٹ کر منائی۔
    https://www.instagram.com/p/CA7vDgdgXEw/?igshid=130zeeblvao0w
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکار یاسر نواز نے کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو کلپ شئیر کیا اور اس موقع پر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ پماری شادی کو آج 18 سال ہو گئے ہیں 2 جون 2020 ہے ہم 13 دن سے آئسولیشن میں ہیں اور آئسولیشن میں منائی گئی شادی کی یہ سالگرہ یادگار ہے اور یادگار اس لئے ہے کیونکہ ہم 13 دنوں سے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں اور بغیر لڑائی بغیر جھگڑے اور بغیر موڈ آف کئے یہ تیرہ دن ہم نے بہت اچھے گزارے اور ماشا ءاللہ مداحوں کی دعاؤں سے ہم دونوں کی طبیعت اب بہتر ہے،

    ندا یاسر نے کہا ویسے بھی یاسر جب بیمار ہوں تو بہت اچھے ہو جاتے ہیں اسی لئے یہ تیرہ دن بہت سکون سےگزرے ہیں

    ندا یاسر ،اپنے شوہر کے ہمرا کرونا کا شکار

    میری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ندا یاسر

    اداکار نوید رضا کا کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری

    اداکارہ میرا کےکورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

  • کورونا وائرس : سکینہ سمو کی اپنی صحت کے حوالے سے خبروں کی تردید

    کورونا وائرس : سکینہ سمو کی اپنی صحت کے حوالے سے خبروں کی تردید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف لیجنڈری اداکارہ و ہدایتکارہ سکینہ سموکا کہنا ہے کہ وہ کسی سے بھی اپنی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ میری صحت کے بارے میں سوشل میدیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبر زیر گردش ہیں کہ معروف اداکارہ سکینہ سمو اور اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس کاشکار ہوگئی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک فیس بُک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہوا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سکینہ سمو انتقال کر گئی ہیں اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنا ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کی ہے
    https://twitter.com/sakinasamo/status/1267919923868729344?s=19
    ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سکینہ سمو نے صحافی کا نام لیے بغیر کہا کہ کل سے ایک نام نہاد صحافی مجھے سارا دن فون کالز کرتا رہا کیونکہ وہ مجھ سے میری صحت کے متعلق جاننا چاہتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اس صحافی کی کال لینے اور اس کو جواب دینے سے انکار کردیا کیونکہ میں اپنی صحت کے حوالے سے کسی سے بھی کوئی بات نہیں کرنا چاہتی ہوں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ بار بار فون کالز کرنے پر میں نے اُس صحافی کا فون نمبر واٹس ایپ پر بلاک کردیا اور یہ ہوا یعنی جب میں نے اُس صحافی کو جواب دینے سے انکار کردیا تو اُس نے میرے بارے میں یہ جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلا دی کہ انہیں کورونا ہے اور وہ کورونا کے باعث انتقال کرگئیں ہیں

    دوسری جانب اداکارہ روبینہ اشرف کےحوالے سے بھی یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ اداکارہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جبکہ روبینہ اشرف کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

  • شوبز شخصیات کے بعد سیاسی شخصیات  بھی ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر منقسم

    شوبز شخصیات کے بعد سیاسی شخصیات بھی ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر منقسم

    پاکستان ٹیلی وژن پر یکم رمضان المبارک سے مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ ارطغرل غازی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان ٹیلی وژن پر یکم رمضان المبارک سے مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ ارطغرل غازی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جا رہا ہے اس پر جہاں پاکستان میں شوبز شخصیات کی مختلف راےئے سامنے آئیں ہیں، وہیں اب حکومتی شخصیات بھی سوشل میڈیا پر ترکی کے ڈرامے پر بحث کرتی د کھائی دے رہی ہیں-

    چند روز پہلے سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ بیرون ممالک کے ڈرامے ہماری مقامی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کسی بھی غیر ملکی ڈرامے پر فخر نہیں کر سکتا انہوں نے کہا تھا کہ حیرت زدہ دوسرے ممالک کی پروڈکشن پر فخر کرتے ہوئے ، آپ لوگوں کو پاک پروڈکشن پر توجہ دینی ہوگی بصورت دیگر غیر ملکی ڈرامے پاک پروڈکشن کو برباد کردیں گے ، غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ ہی سستا ہے لیکن اس کا ہمارے ہی پروگرامنگ پر طویل عرصے تک تباہ کن اثر پڑتا ہے۔

    تاہم ان کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سینیٹ کی انفارمیشن براڈکاسٹنگ اور ہیریٹیج کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاوید خان ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے حامی ہیں۔


    فیصل جاوید خان نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے پی ٹی وی کی حمایت کی اور کہا کہ ارطغرل غازی جیسے ڈرامے ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

    فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلامی اقدار کے حوالے سے مواد کو نہ صرف نشر کرنا چاہیے بلکہ ایسا مواد تیار کرکے بیرون ممالک کو بھی فراہم کرنا چاہیے، ایسے منصوبے مشترکہ ہونے چاہیئیں۔

    فیصل جاوید خان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اچھے مواد کی تیاری پر کام کرنا چاہیے جیسے کہ اسلامی تاریخ ، ثقافت ، عقیدہ پیش کرنا وغیرہ ہماری انڈسٹری میں یہ صلاحیت موجود بھی ہے


    ہمارا ڈرامہ انڈسٹری ٹیلنٹ ، پروڈکشن ، سمت وغیرہ کے لحاظ سے دنیا میں ایک بہترین ہے۔ اور ہم اس کی مدد سے عالمی مارکیٹ میں داخل بھی ہوسکتے ہیں۔


    پی ٹی آئی کے سینیٹر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ کاش ہم ایسا ہی رد عمل بھارتی ڈراموں، فلموں اور گانوں پر بھی دیں۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے اپنے لوگوں نے یہاں "گیمزآف تھرون” کی تشہیر کی۔ ہم کیوں ارطغرل قسم کے مواد پر اعتراض کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ پی ٹی وی اچھی انگلش فلم کو نشر کرتا تھا-


    فیصل جاوید کی اس ٹویٹ پر اداکار و میزبان واسع چوہدری نے لکھا کہ ، ہم نے پچھلے 10 سالوں یا اس سے زیادہ عرصے سے ، ہمیشہ ہی بھارتی ڈراموں کے خلاف احتجاج کیا۔ بیک ٹویٹر یا سوشل میڈیا پر اس کا اثر و رسوخ نہیں تھا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ احتجاج یا رد عمل کبھی نہیں ہوا۔


    واسع چوہدری نے مزید ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ارطغرل ایک بہت ہی اچھی سیریز ہے ، میں نے خود 200 اقساط سے زیادہ دیکھا ہے ، مسئلہ ڈرامے کا نہیں ہے ، مسئلہ پی ٹی وی کا ہے اور تفریحی کاروبار سے متعلق قوانین کا ہے۔ آپ کو معلوم ہے ، تو آئیے اس کو حل کرنے کی کوشش کریں –


    واسع چوہدری کی اس ٹویٹ پر جاوید فیصل نے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ ہاں پیارے بھائی! پہلے ہمیں پی ٹی وی پر دوبارہ ناظرین کی توجہ دلانے کی ضرورت ہے کیونکہ ناقص مواد اور معیار کی وجہ سے لوگ اس چینل کو بھول گئے ہیں۔ مادہ ، مواد ، کوالٹی آپ کو سامعین بنائے۔ دوسرے تمام اداروں کی طرح ہمارے لوگوں نے بھی پی ٹی وی کو برباد کردیا۔ اب پی ٹی وی کی طرف لوگوں کا پہلے جیسا تحجان خود دلانا ہو گا –


    دوسری جانب فواد چودھری کی اس ٹویٹ پر کہ پی ٹی وی کسی بھی غیر ملکی ڈرامے پر فخر نہیں کر سکتا پر ٹویٹر صارف نے ان کی ایک ارطغرل کی تعریف کمیں کی گئی ٹویٹ شئیر کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو ان کی بات یاد دلائی جس پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ارطغرل زبردست ڈرامہ ہے میری ٹویٹ میں ارطغرل کا معاملہ ہی نہیں، میری پوزیشن ہمیشہ یہ رہی ہے کہ آپ غیرملکی ڈرامہ چلائیں لیکن اس پر اتنا ٹیکس ضرور ہو کہ ہمارا مقامی ڈرامہ متاثر نہ ہو اگر تمام ٹیوی باہر سے سستے ڈرامے خرید لیں گے تو ہماری تو پوری انڈسٹری بیٹھ جائیگی

    واضح رہے کہ ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے۔ ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    پی ٹی وی کا دوسرے ممالک کی پروڈکشن (ارطغرل) پر داد لینا حیران کن ہے ، بیرونی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کر دینگے۔ فواد چوہدری

    اداکار منیب بٹ نے ارطغرل غازی کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا

    ارطغرل غازی: لوگوں کو سرحدوں کی بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیئے نیلم منیر

    ارطغرل غازی تُرکی کی طرف سے پاکستان کے لئے تحفہ ہے ڈاکٹر شہباز گل

  • بشری انصاری کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

    بشری انصاری کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری اس وقت ملک سے باہر ہیں ان کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ان کو پاکستان کی بہت یاد آ رہی ہے لیکن وہ نہیں آسکتیں کیوں کہ پاکستانی عوام بازاروں میں پھر رہی ہیں احتیاط نہیں کر رہی-

    ناغی ٹی وی: پاکستان کی معروف اور نامور اداکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ادکاراہ کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کورونا میں ماسک پہننے کی وجہ سے نہ تو کسی میک اپ کا مزہ ہے نہ کسی لپ اسٹک کا مزہ ہے لیکن بات یہ ہے کہ یہ سب بہت خوبصورت ہے لیکن پھر بھی پاکستان کی بہت یاد آتی ہے-


    بشری انصاری کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ پاکستان واپس اس لئے نہیں آ سکتیں کیونکہ آپ لوگ (پاکستانی عوام) بازاروں میں پھر رہے ہیں آپ لوگ کورونا کو نہیں سمجھ رہے اس کو سیریس نہیں لے رہے

    انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اس وبا کو وہم اور مذاق سمجھ رکھا ہے جس کی وجہ سے یہ بہت پھیل گیا ہے اور اس کی وجہ سے ہم ادھر اٹک گئے ہیں کہ ہم واپس کیسے جائیں ہم ڈر رہے ہیں سوچ رہے ہیں کہ کب جائیں سب کہہ رہے ہیں کہ مت جاؤ-

    اداکارہ نے پاکستانی عوام کو الزام دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی وجہ سے واپس نہیں آ رہی-

    انہون نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پلیز اس کو بچائیں اس کو پھیلنے سے روکیں گھر میں رہیں احتیاط کریں انہوں نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ہم تو ڈر کے مارے ماسک لگا کر بیٹھے ہیں اس میں اتنی بُری شکل لگتی ہے ایسے لگتا جیسے کوا بیٹھا لیکن کیا کریں لگانا پڑے گا مجبوری ہے-

    کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے شنیرا اکرام

    ماسک نہ پہننے پر اسلام آباد میں تین ہزار روپے جرمانہ عائد۔

    لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں امیتابھ بچن

    کورونا وائرس: پاکستان سمیت 7 ممالک کے فنکاروں کا مشترکہ گانا ریلیز

  • پشتو کے مشہور شاعر سید عابد  علی شاہ عابد انتقال کر گئے

    پشتو کے مشہور شاعر سید عابد علی شاہ عابد انتقال کر گئے

    پشتو کے مشہور شاعر سید عابد علی شاہ عابد 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : نامور مصور اور پی این سی اے کے سابق ڈی جی جمال شاہ کے بڑے بھائی اور پشتو کے مشہور شاعر سید عابد علی شاہ عابد انتقال کر گئے- آج صبع چھ بجے حرکت قلب بند ھونے کے بعد83 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

    عابد علی شاہ عابد سید یار محمد شاہ اور نور جہان بی بی کے بڑے صاحبزادے تھے عابد علی شاہ عابد پشتو و اُردو کے شاعر اور ادیب ہونے ساتھ ساتھ وہ پشتو اکیڈمی بلوچستان کے سابق چئرمین بھی رہے

    عابد علی شاہ عابد کے سوگواران میں مصور و مجسمہ ساز مُبارک شاہ اور چار بیٹیاں نواسیاں اور نواسوں کو چھوڑ گئے مرحوم کی تدفین کوئٹہ میں کردی گئی۔

  • رفیع خاور المعروف  ننھا  کو مداحوں سے بچھڑے34 برس بیت گئے

    رفیع خاور المعروف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے34 برس بیت گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکاررفیع خاور المعروف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے34 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکاررفیع خاور المعروف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے34 برس بیت گئے۔ اداکارننھا نے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز 1966 میں فلم وطن کا سپاہی سے کیا –

    اداکار ننھا کو 1975میں فلم نوکر نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا- فلم سالا صاحب میں ننھا کی اداکارعلی اعجاز کے ساتھ جوڑی کو بھی بہت پسند کیا گیا یہ فلم لاہور میں مسلسل 300 ہفتے تک زیر نمائش رہی –

    رفیع خاور عرف ننھا کی مشہورفلموں میں سالا صاحب ،سونا چاندی،چوڑیاں ،سوہرا تے جوائی،دوستانہ ،مہندی اور متعدد فلمیں شامل ہیں اداکار نے اپنے دور کی تمام ہیروئنوں کے ساتھ کردار نبھائے لیکن انکی جوڑی نازلی کے ساتھ زیادہ پسند کی جاتی تھی۔

    انہوں نے اپنے عروج میں 2 جون 1986 کو خود کشی کرلی تھی-

  • جو رشتہ خدا کو پسند ہے اس رشتے پر آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے  آغا علی

    جو رشتہ خدا کو پسند ہے اس رشتے پر آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے آغا علی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معراف اداکار اور گلوکار آغا علی نے صدف کنول اور شہروز سبزواری پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھنا چاہیئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی نامور اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار آغا علی نے صدف کنول اور شہروز سبزواری پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھنا چاہیئے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی کسی کا مذاق اُڑانے اور کسی کے حساس مسئلے کو عوامی بنا کر بے عزت کرنے سے پہلے سوچیں کہ ایسا آ پ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CA6KgzNByY4/?igshid=1lze82uhinwe6
    اداکار نے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر ایک طویل پیغام شئیر کیا انہوں نے لکھا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں کیا چل رہا ہے، وہ کوئی فیصلہ کن وجوہات کی بناء پر لے رہا ہے، اس کا دل کس بات پر کتنا دُکھا ہے، یا وہ کسی فیصلے سے کتنا خوش ہے؟ یہ صرف وہ انسان خود، اس کے قریبی لوگ یا خدا کی ذات جانتا ہے۔

    آغا علی نے تنقید کرنے والوں نے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی کسی کا مذاق اُڑانے اور کسی کے حساس مسئلے کو عوامی بنا کر بے عزت کرنے سے پہلے سوچیں کہ ایسا آ پ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ جو رشتہ خدا کو پسند ہے اس رشتے پر آپکو اعتراض ہے تو نہیں ہونا چاہئے کوئی انسان کوئی بھی رشتہ خوشی سے نہیں توڑتا ان کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں

    اداکار و گلوکار نے صدف کنول اور شہروز سبزواری کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپ دونوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے-

    آغا علی نے اداکار نے شہروز کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف اور ان کی بیٹی نور کے بہتر مستقبل کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سائرہ کے لئے بھی دعا گو ہوں کہ انہیں وہ ملے جس کی وہ مستحق ہیں اور اللہ ان کی بیٹی کو بہتر مستقبل سے نوازیں آمین-

    واضح رہے کہ اداکار آغا علی خان اور ادکارہ حنا الطاف نے جمعۃالوداع کو نکاح کر کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

    لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فنکار

    شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی قرنطینہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی

  • شہروز کی شادی سے سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے سائرہ کے پاس اب بھی اربوں آپشنز موجود ہیں  فیروزخان

    شہروز کی شادی سے سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے سائرہ کے پاس اب بھی اربوں آپشنز موجود ہیں فیروزخان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ شہروز کی شادی سے سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ سائرہ کے پاس اب بھی اربوں آپشنز موجود ہیں ۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا صدف کنول اور شہروز کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شہروز کی شادی سے سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ سائرہ کے پاس اب بھی اربوں آپشنز موجود ہیں ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے مداحوں کیلئے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

    ایک مداح نے اداکار سے شہروز سبزواری اور صدف کنول کے نکاح کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے نئے جوڑے کے رشتے پر ان سے رائے پوچھی۔ فیروز کے مطابق لوگوں کو صدف، شہروز اور سائرہ تینوں کو تنہا چھوڑنا چاہیئے۔

    فیروز خان نے انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ بعض اوقات لوگ بہت مضحکہ خیز باتیں کرنے لگ جاتے ہیں، جو غلط ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ اگر سائرہ نے علیحدگی اختیار کر کے نئی زندگی شروع کی ہے تو مجھے یقین ہے کہ سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اُن کے پاس بھی اربوں آپشنز موجود ہیں۔

    فیروز خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خود کو اپنے تک ہی محدود رکھنا چاہئے ۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں صدف کنول اور شہروز سبز واری رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے ، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پرکیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لوگوں کی تنقید کے جواب میں شہروز سبز وای نے ایک ویڈیو بھی پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں واضح کیا تھا کہ ان کی اور سائرہ کی علیحدگی کی وجہ صدف کنول نہیں تھی بلکہ ان کے درمیان طلاق کی وجہ بہت ذاتی معاملہ تھا-

    صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

    سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری

    میری اور سائرہ کی طلاق کی وجہ صدف کنول نہیں شہروز سبز واری

  • میری اور سائرہ کی طلاق کی وجہ صدف کنول نہیں   شہروز سبز واری

    میری اور سائرہ کی طلاق کی وجہ صدف کنول نہیں شہروز سبز واری

    شہروز سبزواری اور صدف کنول دو روز قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پرکیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا-

    باغی ٹی وی : شہروز سبزواری اور صدف کنول دو روز قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پرکیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا- جس کے بعدشہروز سبزواری نے اس حوالے سے ایک انسٹاگرام ویڈیو پر اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری اور سائرہ یوسف کے درمیان ہونے والی علیحدگی کی وجہ صدف کنول نہیں تھیں۔
    https://www.instagram.com/tv/CA5lik7Hh1O/?igshid=1bng92luo6aum
    شہروز نے کہا میں اور سائرہ اگست 2019 میں الگ ہوگئے تھے اور اس کی وجہ کوئی خاتون یا صدف نہیں تھی۔

    شہروز سبزواری نے کا کہا کہ اس ویڈیو کو بنانے کے یچھے مقصد اپنا اور خاندان کا دفاع کرنا ہے اور مجھے اس کا حق حاصل ہے۔میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں ۔

    اداکار نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ سائرہ کے ساتھ اس کی علیحدگی کی وجہ دھوکہ تھا تو میرے سامنے بیٹھیں اور دلیل سے ثابت کرکے دکھائیں۔ صدف کنول سے ان کی ملاقات سائرہ سے علیحدگی کے 3 یا 4 مہینوں کے بعد ہوئی تھی اور اس وقت بھی وہ بس ایک کولیگ تھیں۔

    شہروز کے مطابق سائرہ اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بہت ذاتی معاملہ ہے میں اس کو طلاق نہیں دینا چاہتا تھا مگر اس معاملے پر ہمارے اختلافات ختم نہیں ہوسکے۔

    انہوں نے ویڈیو میں مزید کہا کہ اس ویڈیو کو بنانے کا ایک مقصد ان کی بیٹی بھی ہے تاکہ اگر مستقبل میں اس طرح کی افواہیں سن کر کچھ اُن کی بیٹی نے تمام سوشل میڈیا پر کئے جانے والے رد عمل پر سوال اٹھایا کہ بابا یہ کیا ہے ؟ تو جواب میں اپنی بیٹی کو یہ ویڈیو دکھاؤں گا۔

    واضح رہے کہ مارچ 2020 میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی انسٹا گرام پر دونوں نے ایک جیسے ہی پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ اب وہ میاں اور بیوی نہیں رہے اور ان کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہوگئی۔

    دونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور مداحوں سے گزارش کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے اور ان کی طلاق پر افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔دونوں نے کہا تھا کہ شادی کو ختم کرنا دونوں کے لیے مشکل فیصلہ اور مرحلہ تھا تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے کے اثرات ان کی اکلوتی بیٹی پر نہیں پڑیں گے۔

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر افوہیں گردش میں تھیں کہ شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے درمیان تعلقات کی وجہ سے اداکار سے سائرہ یوسف نے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلاف مزید شدید ہوئے تو دونوں میں طلاق ہوگئی۔

    سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری

    صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

    شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی

    شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں

    بہروز سبزواری نے سائرہ اور شہروز کی طلاق کی تردید کر دی

    سائرہ اور شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا پراپنی طلاق کی تصدیق کر دی