Baaghi TV

بار بار غیرمسلم خواتین سے شادی کرنے پر عامر خان کے خلاف فتویٰ جاری

اتر پردیش کے ایک عالم دین نے بالی ووڈ سُپراسٹار عامر خان اور گوری سپراٹ کے نکاح پر سخت اعتراض اٹھایا ہے اور دونوں کی بین المذاہب شادی کے خلاف ایک فتویٰ جاری کر دیا ہے۔

عالم دین نے کہا کہ یہ شادی اسلامی قانون یعنی شریعت کے مطابق جائز نہیں ہے عامر خان نے 5 جولائی کو گوری سپراٹ سے کورٹ میرج کی تھی مسلم پرسنل دارالافتاء کے مفتی اعظم مولانا چودھری ابراہیم حسین نے اس شادی پر اعتراض کرتے ہوئے باقاعدہ فتویٰ جاری کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ اسلام میں کسی مسلمان مرد کے لیے کسی ایسی عورت سے شادی کرنا جائز نہیں ہے جو مسلما ن نہ ہو، جب تک کہ وہ عورت اسلام قبول نہ کرلے ایسی شادی کرنا گناہ کے زمرے میں آتا ہے اور جو لوگ اسے گناہ نہیں سمجھتے انہیں اللہ کو جواب دینا پڑے گا،ایسے شخص کو توبہ کرتے ہوئے واپس آجانا چاہیے یہی ہماری شریعت میں ہےمفتی صاحب نے عامر خان کی اس تیسر ی شادی پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی شادیاں شریعت اور اسلام کے نام کو نقصان پہنچاتی ہیں-

More posts