پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں تعطیلات گزار رہی ہیں، جہاں سے شیئر کی گئی ان کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میوزیم کی سیر کے دوران لی گئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جن میں وہ بیج رنگ کی اسکرٹ اور اسپاگیٹی اسٹریپ ٹاپ میں نظر آئیں۔ تصاویر سامنے آتے ہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جانے لگا۔کئی مداحوں نے عائزہ خان کے نئے انداز اور اعتماد کو سراہتے ہوئے ان کے فیشن سینس کی تعریف کی، جبکہ بعض صارفین نے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں پہلے کے روایتی انداز میں زیادہ پسند کرتے تھے۔
دوسری جانب متعدد صارفین نے اداکارہ کے حق میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ لباس کا انتخاب ہر فرد کا ذاتی معاملہ ہے اور دوسروں کو اس فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کے دوران عائزہ خان کی تصاویر کو ہزاروں صارفین نے پسند کیا اور ان پر مختلف آراء کا اظہار کیا، جس سے یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ عائزہ خان اس وقت کچھ عرصے سے ٹیلی وژن ڈراموں سے دور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ جلد ہی معروف اداکار فواد خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم کے ذریعے بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے کی تیاری کر رہی ہیں، جس کا ان کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
