Baaghi TV

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کا اپنی شادی میں شریک مہمانوں کیلئے ہیروں سے مزین تحائف

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلس نے اپنی شادی میں شریک مہمانوں کو خاص تحائف دیے، جن میں ہیروں سے مزین یادگاری اشیا شامل تھیں۔

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کی شادی جمعہ کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہوئی شادی کی اصل تقریب سے پہلے جمعرات کو ایک خاص دعوت رکھی گئی تھی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور مشہور ستاروں نے شرکت کی ان میں سلینا گومز، جیجی حدید، بریڈلی کوپر، جیک اینٹونوف اور لینا ڈنہم بھی شا مل تھے۔

دعوت کے بعد وہاں موجود مہمانوں کے ہاتھوں میں ایک خوبصورت کالے رنگ کے مخملی ڈبے دیکھے گئے جن پر دولہا اور دلہن کے نام کے پہلے حرو ف یعنی ٹی ٹی لکھے ہوئے تھےامریکی میڈیا پیج سکس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ڈبوں کے اندر مہمانوں کے لیے بہت ہی قیمتی تحفے تھے جن میں ہیر ے جڑے ہوئے شیشے کے گلاس شامل تھے ان قیمتی گلاسوں کے ساتھ اس باغ کی خوبصورت تصویریں بھی تھیں جہاں ٹریوس کیلس نے ٹیلر سوئفٹ کو شاد ی کی پیشکش کی تھی ان تصویروں کو ایک خاص کپڑے پر چھاپا گیا تھا اور اس کے ساتھ ایک کارڈ بھی تھا جسے چاندی کی مہر سے بند کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اگرچہ تقریب میں شریک کئی مہمان ان تحائف کے ڈبے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے نظر آئے، لیکن کسی بھی مہمان نے عوامی سطح پر یہ نہیں بتایا کہ ان کے اندر کیا رکھا گیا تھا۔

شادی کی تقریبات کے دوران ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کے ملبوسات بھی توجہ کا مرکز بنے رہے رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے اپنی شادی کے خاص دن پر فیشن کی دنیا کے مشہور برانڈ کرسچن ڈیور کے خاص طور پر تیار کردہ کپڑے پہنے ہوئے تھے شادی کی خوشی کا اعلان ہال کے باہر لگی بڑی اسکرینو ں پر کیا گیا جہاں لکھا تھا کہ اب ان کی شادی ہو چکی ہے۔

دونوں کی محبت کا سلسلہ سال 2023 میں شروع ہوا تھا اور پچھلے سال اگست میں انہوں نے ایک دوسرے سے شادی کا وعدہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے انٹرنیٹ پر یہ لکھ کر کیا تھا کہ آپ کی انگریزی کی ٹیچر اور جم کے ٹیچر اب شادی کرنے جا رہے ہیں۔

More posts