Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاک امریکا دوستی اس وقت تاریخ کی بُلند ترین سطح پر ہے،امریکی رکن کانگریس

    پاک امریکا دوستی اس وقت تاریخ کی بُلند ترین سطح پر ہے،امریکی رکن کانگریس

    امریکی رکن کانگریس ریان زِنکے کا کہنا ہے کہ پاک امریکا دوستی اس وقت تاریخ کی بُلند ترین سطح پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکیوں ، پاکستانیوں اور مُختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپورشرکت کی۔

    واشنگٹن ڈی سی اور گردو نواح کی ریاستوں میں مقیم امریکی و دیگر سفارتی برادری، امریکی انتظامیہ کے اہلکاروں، پالیسی سازوں، تھنک ٹینک ، ادبی حلقوں، میڈیا نمائندگان ، امریکی شہریوں اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کی بڑی تعداد فیسٹیول میں موجود تھی۔

    پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور ان کی اہلیہ لبنیٰ رضوان کی جانب سے شرکاء کا پرجوش استقبال کیا گیا، مینگو فیسٹیول میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی آمو ں اور آموں سے بنی مختلف اشیا سے تواضع کی گئی۔

    تقریب سے رکن کانگریس ، ممبر امور خارجہ کمیٹی اور سابق نیوی سیل ریان زنکے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا دوستی اس وقت تاریخ کی بُلند تر ین سطح پر ہے اس موقع پر پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستانی آم کے ذائقے کا سفر صدیوں پر مُحیط ہے اورکم و بیش ملک کی شناخت کا درجہ حاصل کر چُکا ہے،آج اس فیسٹیول میں بھرپور شرکت پاکستان کی بڑھتی ہوئی قبولیت اور مقبولیت کی عکاس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کی شام پاکستانی آموں کی مٹھاس پاک امریکا دوستی کو مزید میٹھا ، گہرا اور قابل ستائش بناتی ہے،ہماری دفاعی اور سفارتی صلاحیتوں کے ناقا بِلِ تردید مُظاہر ےکی طرح ہمارے آموں کا ذائقہ بھی ہماری زرعی روایت اور صلاحیت کا مُنہ بولتا ثبوت ہے،ہمیں پاک امریکا دوستی اور شراکت داری کو ہما رے آم جیسا لاثانی ذائقہ دینے کے لئے رُو بہ عمل ہونا ہے۔

  • قطر نے ایران کے خلاف کارروائی میں شامل ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا

    قطر نے ایران کے خلاف کارروائی میں شامل ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا

    قطری حکومت نے ایک بیان میں اسرائیلی میڈیا کی ان غلط خبروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ قطر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

    قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض اسرائیلی میڈیا اداروں کی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے، تاہم ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں اس قسم کی جھوٹی خبریں ایسے عناصر کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں جو قطر کو جاری علاقائی تنازع میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، اس کے ثالثی کے کردار کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

    قطری حکام نے واضح کیا کہ تنازع کے آغاز سے ہی قطر کا مؤقف مستقل اور واضح رہا ہے کہ وہ کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف فوجی کارروائی میں نہ شر یک ہوا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کرنے کا کوئی ارادہ رکھتا ہے قطر اپنے فعال سفارتی کردار کو گمراہ کن اطلاعات سے متاثر نہیں ہونے دے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا قطر علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ موجودہ کشیدگی کا پرامن حل تلاش کیا جا سکے اور ایسا جامع اور دیرپا معاہدہ طے پائے جو تمام متعلقہ فریقوں کے تحفظات کو دور کر سکے۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق قطر گزشتہ کئی برسوں سے مختلف علاقائی تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے، اسی لیے دوحہ اپنی غیر جانب دار سفارتی پالیسی پر زور دے رہا ہے۔

  • لندن: صادق خان کو تاحیات لارڈ بنانے کا  اعلان

    لندن: صادق خان کو تاحیات لارڈ بنانے کا اعلان

    تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے نئے لارڈز کے ناموں کا اعلان کردیا جس میں صادق خان کا نام بھی شامل ہے ،سر کیئر اسٹارمر نے وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے سے پہلے 26 شخصیات کو تاحیات لارڈ شپ عطا کردی۔

    ڈاؤئنگ اسٹریٹ کے مطابق شاہ چارلس نے نئی نامزد شخصیات کو لارڈ شپ دینے کی منظوری دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ہاؤس آف لارڈ کے اس وقت 774 ارکان ہیں اور یہ دنیا کے سب سے بڑے قانون ساز ایوانوں میں شمار ہوتا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    آئندہ ہفتے کے لیے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

    ایران اور امریکا کے درمیان تازہ کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ 15 روزہ جائزے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 جولائی سے 40 روپے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ متوقع ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں بھی تقریباً 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے علاوہ ازیں نیشنل کمیٹی آن مانیٹرنگ اینڈ کوآرڈینیشن نے بعض بدعنوان مارکیٹ عناصر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوگرا کو متعلقہ اور ضروری کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این سی ایم سی) نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کا جامع جائزہ لیا گیا اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، طلب پوری کرنے کے لیے اسٹاک کافی ہے جبکہ این سی ایم سی نے اوگرا اور صوبائی حکومتوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

  • امریکا کے ایران پر مسلسل چھٹے روز بھی بڑے پیمانے پر فضائی حملے

    امریکا کے ایران پر مسلسل چھٹے روز بھی بڑے پیمانے پر فضائی حملے

    امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل چھٹے روز بھی بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے، جن میں جنوبی ایران کے مختلف شہروں اور ساحلی علاقوں میں واقع شہری اور بنیادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

    جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کے حکام کے مطابق امریکی حملوں میں بجلی کی تنصیبات، ریلوے اسٹیشن اور دیگر شہری سہولیات کو نقصان پہنچا ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے، جبکہ ایران نے ان حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایرانی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی طیاروں نے مختلف شہروں میں فوجی اور بنیادی ڈھانچے (انفرااسٹرکچر) کو نشانہ بنایا صوبہ ہرمزگان میں ہونے والے حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ خورستان پل اور بندر خمیر کے علاقے میں تین پلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا نے ایرانی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نے بحرین میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر تعینات امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا، جبکہ کویتی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ قطری حکام کے مطابق ایرانی حملوں کو ناکام بنانے کے دورا ن گرنے والے میزائل کے ملبے سے ایک بچہ زخمی ہوا۔

    ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کبھی بھی اپنی سابقہ صورتحال میں واپس نہیں آئے گی ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں نے خلیج عمان میں ایک بحری جہاز پر سوار ہو کر ایران کے خلاف نافذ بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد کرایا۔

    الجزیرہ نے ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی میزائل حملے میں چابہار میری ٹائم کنٹرول ٹاور کو نشانہ بنایا گیا،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا موقع ہے کہ اس تنصیب پر امریکی حملہ کیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق امریکی حملوں میں ،اہواز، قشم، بوشہر، دشتی، بستان، سیریک اور بندر لنگہ میں متعدد دھماکے ہوئے، جن سے بنیادی انفراسٹرکچر کو گزشتہ راتوں کے مقابلے میں زیادہ نقصان پہنچابندر خمیر کے قریب 2 پل تباہ کر دیے گئے بندر عباس میں ٹپہ اللہ اکبر کے علاقے سمیت شہر کے مختلف حصوں میں دھماکے ہوئے صوبہ ہرمزگان میں سڑکوں اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ایران شہر کے ہوائی اڈے پر حملے کے نتیجے میں تنصیبات کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی کیش جزیرہ بھی فضائی حملوں کی زد میں رہا، جہاں بعض علاقوں میں عارضی طور پر بجلی بند ہوگئی امریکی فضائی حملوں میں جنو بی صوبہ ہرمزگان کے 5 پلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ہرمزگان گورنری کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملوں میں متاثر ہونے والے پلوں میں گریوہ پل بھی شامل ہے، جو بندر عباس کو خمیر اور لار سے ملاتا ہے اس طرح لتی دان گاؤں کے قریب واقع ایک پل۔ کہورستان۔لار شاہراہ پر قائم دو پل۔ بندر خمیر، کشار اور بندر عباس کو ملانے والا زیرِ تعمیر پل۔ خمیر ضلع کے گاؤں مارو میں واقع ایک پل شامل بھی ہے حملوں کے بعد متعلقہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم فوری طور پر جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں امریکی فوج کی تعیناتی کے مقامات اور لاجسٹک سپورٹ مراکز کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنی تاریخ، عوامی حمایت، تجربے اور جنگی تیاری پر بھروسہ کرتے ہوئے ہر قسم کے دباؤ اور دھمکی کا پوری چوکسی اور قوت کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

    ایرانی فوج کے اس دعوے پر تاحال امریکی یا کویتی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصان یا جانی نقصان کی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف تازہ بڑے پیمانے کی فضائی کارروائی کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے سینٹ کام کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور جنگی بحری جہازوں نے انتہائی درست نشانے والے ہتھیار استعمال کرتے ہوئے ایران کی درجنوں عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا حملوں میں ساحلی نگرانی کے مراکز، فضائی دفاعی نظام، فوجی لاجسٹکس انفراسٹرکچر اور بحری صلاحیتوں سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا یہ ایران پر مسلسل چھٹے روز کیے گئے حملے تھے۔

    سینٹ کام نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کیا جا رہا ہے اور تجارتی بحری جہازوں پر حالیہ حملوں کا جواب دیا جا رہا ہے مشرق وسطیٰ میں اس وقت 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں، جو مکمل طور پر چوکس اور ہر قسم کی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

  • ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی انتخابات میں ‘ڈیٹا ہیکنگ’ کا الزام، بیجنگ کا بھی ردعمل آگیا

    ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی انتخابات میں ‘ڈیٹا ہیکنگ’ کا الزام، بیجنگ کا بھی ردعمل آگیا

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین امریکی الیکشن ڈیٹا ہیک کرنے اور انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابی مرحلے کے دوران انتخابی ڈیٹا میں مداخلت کی، جسے انہوں نے ”انتخابی ڈیٹا سے متعلق تاریخ کی سب سے بڑی خلاف ورزی“ قرار دیا وائٹ ہاؤس کے مطابق اس مبینہ واقعے کے نتیجے میں چین نے تقریباً 22 کروڑ امریکی ووٹرز کی فائلوں تک رسائی حاصل کی۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس مبینہ ڈیٹا کے ضائع ہونے یا غیر مجاز رسائی کے باعث امریکی انتخابی سلامتی کو ایک غیر معمولی خطرے کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کے مطابق یہ معاملہ انتخابات کے تحفظ اور ووٹرز کے ڈیٹا کی حفاظت کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے،چین چاہتا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب ہار جائیں۔

    دوسری جانب واشنگٹن میں قائم چینی سفارت خانے کے ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین نے نہ کبھی امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا کرے گا، بیجنگ امریکی انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کے الزامات کو بے بنیاد سمجھتا ہے۔

    ادھر 2021 میں امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی جانب سے جاری کی گئی ایک غیر خفیہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ظاہر ہو کہ کسی بھی غیر ملکی فریق نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے کسی تکنیکی پہلو، جیسے ووٹر رجسٹریشن، بیلٹ، ووٹوں کی گنتی یا انتخابی نتائج میں ردوبدل کرنے کی کوشش کی یا اس میں کامیاب ہوا۔

    یہ جائزہ اس وقت تیار کیا گیا تھا جب جان ریٹکلف امریکی قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر تھے وہ اس وقت ٹرمپ انتظامیہ میں خدمات انجام دے رہے تھے اور بعد میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر بھی بنے اس کی خفیہ تفصیلی رپورٹ 7 جنوری 2021 کو، یعنی ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل، صدر ٹرمپ، ان کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام، کانگریس کی قیادت اور انٹیلی جنس کمیٹیوں کو بریف کی گئی تھی۔

    تاحال صدر ٹرمپ کے حالیہ الزامات اور 2021 کی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے نتائج کے درمیان فرق موجود ہے ایک جانب ٹرمپ چین پر بڑے پیمانے پر انتخابی ڈیٹا حاصل کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کے پہلے سے جاری کردہ جائزے میں انتخابی نظام کے تکنیکی عمل یا نتائج میں کسی غیر ملکی مداخلت کے شواہد نہ ملنے کی بات کی گئی تھی دوسری جانب چین بھی ان تمام الزامات کی مسلسل تردید کرتا آیا ہے۔

  • رحم کیجیے، یہ اسی وطن کے محافظ ہیں،تجزیہ :شہزاد قریشی

    رحم کیجیے، یہ اسی وطن کے محافظ ہیں،تجزیہ :شہزاد قریشی

    رحم کیجیے، یہ اسی وطن کے محافظ ہیں

    وطن کے محافظوں کی قربانیاں کسی تنخواہ یا مفاد کا نتیجہ نہیں بلکہ فرض، وفاداری اور حب الوطنی کی عظیم داستان ہیں سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر شہداء کے خون اور قومی سلامتی کے تقاضوں کو الزام تراشی اور نفرت کی سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے جو قومیں اپنے محافظوں کا احترام کرتی ہیں وہ مضبوط بنتی ہیں، اور جو اپنے ہی دفاع کو کمزور کرتی ہیں وہ خود اپنے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیتی ہیں

    پاکستان ایک نازک خطے میں واقع ملک ہے جہاں اندرونی اور بیرونی خطرات کبھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ایسے حالات میں اگر ہم ٹھنڈے دل اور کھلے ذہن سے اپنے اردگرد کے حالات کا جائزہ لیں تو ایک حقیقت واضح نظر آتی ہے کہ وطن کی سرحدوں سے لے کر شہروں اور دیہات تک، بے شمار لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ملک اور عوام کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

    یہ اختلاف کا نہیں، انصاف کا تقاضا ہے کہ ہم ان قربانیوں کو یاد رکھیں جو روزانہ اس وطن کے لیے دی جا رہی ہیں پاکستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی جوان شہید ہو رہے ہیں۔ کہیں ایک ماں اپنے بیٹے کو دفنا رہی ہے، کہیں ایک بہن اپنے بھائی کی جدائی کا دکھ سہہ رہی ہے، اور کہیں معصوم بچے اپنے والد کے سائے سے محروم ہو رہے ہیں۔ یہ وہ قیمت ہے جو اس ملک کے امن اور استحکام کے لیے ادا کی جا رہی ہے۔

    افسوس اس بات کا ہے کہ بعض اوقات سیاسی اختلافات اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ قومی ادارے بھی الزام تراشی کا نشانہ بننے لگتے ہیں۔ تنقید ہر جمہوریت کا حق ہے، لیکن ایسی گفتگو جو قوم کے محافظوں کی قربانیوں کو مشکوک بنا دے، وہ نہ صرف شہداء کے لواحقین کے زخم تازہ کرتی ہے بلکہ قومی یکجہتی کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

    میں پوٹھوہار کی اس سرزمین سے تعلق رکھتا ہوں جسے بجا طور پر شہداء کی سرزمین کہا جاتا ہے، یہاں کے قبرستانوں میں وطن پر قربان ہونے والوں کی قبریں موجود ہیں اور بے شمار خاندان ایسے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے، بھائی اور والد اس ملک کے دفاع کے لیے قربان کیے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں ان جنازوں کو کندھا دیا ہے، ان گھروں کا درد دیکھا ہے اور ان آنکھوں کے آنسو دیکھے ہیں جن کے پیارے وطن پر نثار ہو گئے۔

    کیا کوئی شخص صرف تنخواہ یا مالی منفعت کے لیے موت کو گلے لگاتا ہے؟ کیا کوئی ماں اپنے جوان بیٹے کو صرف ایک ملازمت کے لیے رخصت کرتی ہے؟ نہیں، یہ جذبہ اس سے کہیں بلند ہے۔ یہ وطن سے محبت، فرض شناسی اور قومی ذمہ داری کا وہ احساس ہے جو انسان کو اپنی جان تک قربان کرنے پر آمادہ کر دیتا ہے۔

    سیاسی جماعتوں، مذہبی رہنماؤں اور قومی شخصیات کو چاہیے کہ وہ اختلافات کو اپنی جگہ رکھتے ہوئے ان قربانیوں کا احترام کریں۔ قوموں کی طاقت ان کے اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد میں ہوتی ہے۔ اگر ہم خود اپنے محافظوں کو کمزور کریں گے، ان کی نیتوں پر سوال اٹھائیں گے اور ان کی قربانیوں کو فراموش کر دیں گے تو اس کا نقصان پورے ملک کو ہوگا۔

    آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم نفرت کے بجائے اتحاد، الزام کے بجائے انصاف اور تقسیم کے بجائے یکجہتی کو فروغ دیں۔ شہداء کا احترام صرف الفاظ سے نہیں بلکہ اپنے رویوں سے بھی کیا جاتا ہے۔ یہ وطن ہم سب کا ہے، اس کے محافظ بھی ہمارے ہیں، اور ان کی قربانیاں بھی ہماری مشترکہ قومی امانت ہیں۔

    خدارا، اس وطن پر رحم کیجیے، اس کے شہداء پر رحم کیجیے، ان ماؤں کے آنسوؤں کا احترام کیجیے جنہوں نے اپنے لختِ جگر پاکستان کے نام کر دیے۔ اختلاف ضرور کیجیے، مگر اپنے ہی وطن کے محافظوں کو کمزور مت کیجیے۔

  • ایران  کی جانب سے  امریکی شہری کی رہائی پر ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آ گیا

    ایران کی جانب سے امریکی شہری کی رہائی پر ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آ گیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے ایک امریکی شہری کی رہائی کو خیرسگالی کا اشارہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے-

    صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایک امریکی شہری، جسے ان کے بقول 2024 میں بائیڈن انتظامیہ کے دور میں غلط طور پر حراست میں لیا گیا تھا اب ایران سے بحفاظت باہر آ چکا ہے،متعلقہ امریکی شہری محفوظ مقام پر پہنچ چکا ہے اور اس کی صحت بھی بہتر ہے، امریکا اس اقدام کو ایران کی جانب سے ایک مثبت اور خیرسگالی کے اظہار کے طور پر دیکھتا ہےایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، اگرچہ خطے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال اب بھی انتہائی نازک ہے-

    سیاسی مبصرین کے مطابق امریکی شہری کی رہائی ایک اہم سفارتی پیش رفت سمجھی جا سکتی ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی اور فوجی تنازع کے باعث مستقبل کی صورتحال کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

  • پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان

    پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے-

    پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اجلاس کا ایک مخصوص ایجنڈا تھا، تاہم اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیاپارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ 5 اگست وہ دن ہے جب 2023 میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھاپارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مسلسل قید کی مذمت کی ہے، پا ر ٹی نے مختلف مقدمات میں عدالتوں سے رجوع کر رکھا ہے، تاہم اب تک اپیلوں پر فیصلے سامنے نہیں آئے۔

    انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور اپوزیشن اتحاد مشترکہ طور پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے 5 اگست کو ہونے والا احتجاج ماضی کے احتجا جی مظاہروں سے مختلف نوعیت کا ہوگا، تاہم اس کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی،احتجاجی ریلیوں کا مقصد اپنے سیاسی مؤقف کو عوام کے سامنے رکھنا اور بانی پارٹی کی رہائی کے مطالبے کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔ تاہم احتجاج کی نوعیت، مقامات اور شیڈول سے متعلق مزید تفصیلا ت پارٹی کی جانب سے بعد میں جاری کی جائیں گی۔

  • مولانا فضل الرحمان کے بیان کوبھارت میں شہ سرخیوں میں جگہ ملی،شرجیل میمن

    مولانا فضل الرحمان کے بیان کوبھارت میں شہ سرخیوں میں جگہ ملی،شرجیل میمن

    سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کوعبرتناک شکست دی ،پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا،مولانا فضل الرحمان کے بیان سے ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیان کو واپس لیں،الفاظ واپس لینےسےمولانا فضل الرحمان کی عزت کم نہیں ہوگی،معاملےکوانا کا مسئلہ نہ بنائیں مولانا فضل الرحمان کے بیان کوبھارت میں شہ سرخیوں میں جگہ ملی،وہاں خوشی منائی گئی ،ایسا بیان دینے سے گریز کیاجائے جس سے ہمارا دشمن خوش ہو،مولانا فضل الرحمان کیلئے دل میں بہت احترام ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں،ملک کیلئے لڑنے کے جذبے کی قیمت تنخواہ نہیں ہوتی،جوان گھر سےنکلتےوقت والدین سے شہادت کی دعا کی درخواست کرتے ہیں،شہدا کا رتبہ ہمیشہ بلند رہے گا، بھارت اب پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے،بیان بازی سےشہید کےرتبے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ،پاک بھارت جنگ میں پوری قوم متحد تھی،پیپلزپارٹی نےکبھی اپنی افواج کےخلاف بات نہیں کی بھارت کےخلاف ہرمحاذ پر پاکستانی غازی ڈٹے رہے،مولانا فضل الرحمان بیان واپس لیں، ان کےقدوقامت میں اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اس بار گندم کی اچھی فصل ہوئی،منافع خوروں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کی ،سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا،17 لاکھ ٹن گندم برآمد کی،سرکاری نوٹس جاری کیےگئے کہ ذخیرہ کی گئی گندم سرکار کےحوالے کی جائےگندم مارکیٹ میں آنے سےقیمت میں 13فیصد کمی ہوئی،گندم کی ذ خیرہ اندوزی کرنے والوں کارروائیاں جاری ہے،حکومت سندھ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل کافوری نوٹس لیا،پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیراعظم کےفیصلےملکی معیشت کومدنظر رکھ کرہوں گے،گندم پرپنجاب اورسندھ نےاپنی اپنی پا لیسی بنائی،پنجاب سے افغا نستان گندم جانےکی اطلاع درست نہیں،سندھ سےپنجاب گندم جانےکےشواہد موجود ہیں آئین کےتحت گندم کی بین الصوبا ئی ترسیل نہیں روکی جا سکتی ،مصطفیٰ کمال پہلے وفاقی وزارت سےمستعفی ہوں،نشست چھوڑکرضمنی انتخاب لڑیں، پتہ چل جائے گا۔