Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • چین کا خلائی تحقیقاتی مشن تیان وین کامیابی سے سیارچے کے قریب پہنچ گیا

    چین کا خلائی تحقیقاتی مشن تیان وین کامیابی سے سیارچے کے قریب پہنچ گیا

    چین کا خلائی تحقیقاتی مشن تیان وین-2 تقریباً 400 روزہ اور ایک ارب کلومیٹر طویل سفر مکمل کرنے کے بعد کامیابی سے سیارچے 2016HO3 سے صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گیا ہے۔

    چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس پیشرفت کے ساتھ ہی مشن نے سائنسی تحقیق کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے،چین نے 29 مئی 2025 کو اپنے پہلے سیارچہ سیمپل ریٹرن مشن تیان وین 2 کا آغاز کیا تھا تقریباً 10 برس پر محیط اس مشن کا مقصد زمین کے قریب موجود سیارچے 2016HO3 سے نمونے حاصل کرنا اور بعد ازاں مریخ سے بھی زیادہ فاصلے پر واقع مرکزی سیارچہ پٹی کے دمدار ستارے 311P کا سائنسی جائزہ لینا ہے۔

    قومی خلائی انتظامیہ کے مطابق سیارچے کے قریب پہنچنے کے مرحلے کے دوران خلائی جہاز نے اس کی تصاویر حاصل کیں،مشن ٹیم نے قریبی فاصلے سے حاصل ہونے والے آپٹیکل نیویگیشن ڈیٹا کی مدد سے سیارچے کے مدار سے متعلق معلومات کو مزید درست بنایا۔

    جس کے نتیجے میں پہلے زمینی مشاہدات کی بنیاد پر سینکڑوں کلومیٹر پر محیط محلِ وقوع کی غیر یقینی کیفیت کم ہو کر صرف چند کلومیٹر تک محدود ہو گئی،سیارچے کی جانب سفر کے دوران تیان وین 2 نے گہرے خلا میں متعدد پروازی تبدیلیاں اور مدار کی درستی کے آپریشن بھی انجام دیے6 جون 2026 کو خلائی جہاز ، نے پہلی مرتبہ سیارچے کا سراغ لگایا، 7 جون کو 30 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر اس کے ساتھ ہم سطح مدار میں داخل ہوا، جبکہ 19جون کو یہ سیارچے سے صرف 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گیا۔

    قومی خلائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں تیان وین 2 سیارچے کی ساخت، مادی ترکیب اور اندرونی ڈھانچے کے بارے میں مزید تفصیلی سائنسی مشاہدات کرے گا، تاکہ مستقبل میں وہاں سے نمونے جمع کرنے کے عمل کی تیاری مکمل کی جا سکے۔

  • وسیم عباس نے صبا حمید کے ساتھ طلاق کی تصدیق کر دی

    وسیم عباس نے صبا حمید کے ساتھ طلاق کی تصدیق کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے اداکارہ صبا حمید سے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کئی برس پہلے ہی الگ ہو چکے تھے، جبکہ قانونی طور پر ان کی شادی 29 سال بعد ختم ہوئی۔

    شوبز کی دنیا میں وسیم عباس اور صبا حمید کو ایک بہترین اور مضبوط جوڑی مانا جاتا تھا ، لیکن اب وسیم عباس نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے تھے وسیم عباس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ صبا حمید کے ساتھ ان کی یہ دوسری شادی 29 سال تک چلی، انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں پچھلے 14 سال سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الگ ہونے کے باوجود انہوں نے ایک ساتھ کام بھی کیا دونوں کے درمیان تعلقات خوشگوار رہے اور کبھی کبھار دوستوں کی طرح باہر کھانا کھانے بھی جاتے تھے اگر آگے بھی انہیں کسی ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گے اور ان کے دل میں ایک دوسرے کے لیے کوئی برائی یا رنجش نہیں ہے۔

    وسیم عباس نے کہا کہ مجھے اس طلاق سے بالکل بھی دکھ نہیں ہوا کیونکہ ہمارے درمیان اب وہ جذبا ت ہی نہیں بچے تھےانہوں نے بتایا کہ ان دونوں کی آپس میں کوئی اولاد بھی نہیں ہے ان کے صباحمید کے گھر والوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار تعلقا ت رہے ہیں میں نے ہمیشہ محبت سے زیادہ عزت کو اہمیت دی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ فیصلہ بالکل صحیح تھا ہم دونوں نے کبھی بھی میڈیا یا عوام میں ایک دوسرے کے خلاف کوئی بری بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی ایک دوسرے کو برا بھلا کہا۔

    دوسری شادی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی اس دوسری شادی کو کوئی بہت بڑی غلطی تو نہیں کہتا، کیونکہ مجھے اس وقت یہ فیصلہ بہت اچھا لگتا تھا مگر اگر آج میں پیچھے مڑ کر دیکھوں تو شاید یہ ایک غلطی ہی تھی اور مجھے اس رشتے کے ختم ہونے کا رتی بھر بھی افسوس نہیں ہے۔

    تیسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا ایسا کوئی پلان نہیں ہے ان کے پاس ان کے بچے ہیں، وہ دادا بن چکے ہیں، جبکہ پہلی بیوی بھی اسی گھر میں رہتی ہیں اس لیے ان کی نظر میں اب شادی کرنا مناسب نہیں ہے۔

    وسیم عباس کے انکشاف کے بعد شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا پر اس خبر پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ مداح دونوں فنکاروں کے باوقار انداز میں علیحدگی اختیار کرنے کو سراہ رہے ہیں، تاہم صبا حمید کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

  • محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں چینی وزیر مملکت داخلہ سے ملاقات

    محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں چینی وزیر مملکت داخلہ سے ملاقات

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں چین کے وزیر مملکت داخلہ و سربراہ اسپشل سروس بیورو لنگ ژیفینگ اور سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں انسداد دہشت گردی تعاون اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    پاک چین وزراء نے داخلی سلامتی کے امور پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا ، بارڈر مینجمنٹ ، غیر قانونی امیگریشن اور انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی معاونت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ کو ہر سطح پر روکنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کی پشت پناہی اور فنڈنگ میں ملوث ممالک کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سپشل پروٹیکشن پولیس فورس قائم کی ہے۔​دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان عوامی روابط بہت اہم ہیں۔اس ضمن میں ویزا رجیم میں آسانی ضروری ہے۔

    چینی وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انسداد دہشت گردی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے​ویزہ اور امیگریشن کے حوالے سے ایشوز کا جائزہ لیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سری لنکا نے انسدادِ منشیات کے حوالے سے مؤثر روابط اور پولیس ٹریننگ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا –

    اس موقع پر غیرقانونی امیگریشن اور جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیادونوں وزراء نے جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورکس اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں ویزہ سے متعلق ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے پر بھی اتفاق کیا گیا-

  • خسارے کی شکار میپکو منافع بخش کمپنی بن گئی، پاور ڈویژن

    خسارے کی شکار میپکو منافع بخش کمپنی بن گئی، پاور ڈویژن

    میپکو نے 2 برس میں 36 ارب خسارے سے نکل کر 1.05 ارب روپے منافع حاصل کر لیا۔

    ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی قیادت میں میپکو نے مالیاتی کامیابی حاصل کی،دو برس کے دوران میپکو کا 37 ارب روپے سے زائد کا تاریخی ٹرن آراؤنڈ رہا،میپکو کے لائن لاسز 15.2 فیصد سے کم ہو کر 11.9 فیصد رہ گئے، میپکو کی ریکوری کی شرح 98.6 فیصد سے بڑھ کر 100.8 فیصد تک پہنچ گئی۔

    مؤثر بلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام سے مالی کارکردگی میں بہتری آئی،میپکو کی کامیابی جامع اصلاحات، مؤثر نگرانی اور جدید ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے،خودمختار بورڈ اور آٹومیشن نے میپکو کی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کیا، میپکو کی کامیابی دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل ہے۔یہی شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحاتی ماڈل دیگر ڈسکوز میں بھی نافذ ہے۔

  • ازبکستان نے افغانستان سے آنے والا منشیات بردار ڈرون مار گرایا

    ازبکستان نے افغانستان سے آنے والا منشیات بردار ڈرون مار گرایا

    ازبکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو کلوگرام سے زائد افیون برآمد کر لی۔

    ازبک میڈیا کے مطابق ازبکستان کی ریاستی سیکیورٹی سروس نے افغانستان سے متصل سرحد پر ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے،حکام کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش سامنے آئی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے دریائے آمو کے افغان کنارے سے ایک ڈرون کے ساتھ دو کلوگرام سے زائد افیون باندھ کر اسے ازبکستان کے صوبہ سرخندریا کی جانب روانہ کیا، تاہم سیکیورٹی فورسز کے فوری ردعمل کے نتیجے میں ڈرون کو اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی روک کر قبضے میں لے لیا گیا۔

    ریاستی سیکیورٹی سروس کے مطابق واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ڈرون روانہ کرنے والوں کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہےتفتیش کے دوران ڈرون کے لانچنگ مقام، منشیات کی متوقع منزل اور سرخندریا میں ممکنہ سہولت کاروں کا بھی تعین کیا جائے گا۔

    حکام کے مطابق طالبان کے افغانستان میں دوبارہ برسرِ اقتدار آنے کے بعد ملک میں افغانستان سے آنے والی منشیات کی متعدد کھیپیں پکڑی جا چکی ہیں، تاہم ڈرون کے ذریعے سرحد پار منشیات اسمگل کرنے کی یہ پہلی رپورٹ ہے، واقعے کے حوالے سے فوجداری مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • چین کے نئے سیٹلائٹس خلا میں روانہ

    چین کے نئے سیٹلائٹس خلا میں روانہ

    چین نے اپنے لانگ مارچ-8 اے راکٹ کے ذریعے نئے سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔

    چین نے اتوار کو جنوبی صوبہ ہینان کے وین چانگ کمرشل اسپیس کرافٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-8 اے راکٹ کے ذریعے نئے سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا، سیٹلائٹس کو جنوبی صوبہ ہینان کے وین چانگ کمرشل اسپیس کرافٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا، جہاں سے وہ کامیا بی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں پہنچ گئے۔

    سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق راکٹ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 43 منٹ پر لانچ کیا گیا۔ پرواز کامیابی سے مکمل ہوئی اور تمام سیٹلائٹس اپنے پہلے سے مقررہ مدار میں پہنچ گئے۔

    چینی حکام نے لانچ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشن تمام تکنیکی مراحل طے کرتے ہوئے منصوبے کے مطابق مکمل ہوا تاہم جاری کردہ بیان میں سیٹلائٹس کی تعداد یا ان کے مخصوص مقاصد کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں،یہ لانچ چین کے تجارتی خلائی پروگرام کے تحت ہینان میں قائم کمرشل لا نچ سائٹ سے کیا گیا، جو ملک کی خلائی صلاحیتوں اور تجارتی خلائی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    لانگ مارچ-8 اے راکٹ چین کے جدید لانچ وہیکلز میں شمار ہوتا ہے، جسے مختلف اقسام کے سیٹلائٹس کو مدار میں پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، حالیہ کامیاب لانچ کو چین کے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • سعودی ایئرلائنز طیارے کی منیلا ایئرپورٹ  پر کھڑے فلپائن  ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکر

    سعودی ایئرلائنز طیارے کی منیلا ایئرپورٹ پر کھڑے فلپائن ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکر

    سعودی ایئرلائنز کی فلائٹ (SV871) کا بوئنگ 787 ڈریم لائنر منگل کی رات منیلا کے نینوئے ایکینو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (NAIA) پر رولنگ کے دوران فلپائن ایئرلائنز کے کھڑے ہوئے A320 طیارے کے عقبی حصے سے ٹکرا گیا۔

    حادثہ رات تقریباً 11:38 پر پیش آیا۔ بوئنگ 787 کے بائیں ونگ ٹپ (wingtip) سے فلپائن ایئرلائنز کے طیارے کے عمودی اسٹیبلائزر اور ٹیل فن (tail fin) کو شدید نقصان پہنچا۔ فلپائن ایئرلائنز کا A320 طیارہ بے کار (empty) کھڑا تھا، اس لیے عملے یا مسافروں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    سعودی ایئرلائنز کی پرواز جدہ جا رہی تھی، جسے حادثے کے بعد منسوخ کرنا پڑا اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ دونوں طیاروں کو گراؤنڈ کر کے تکنیکی معائنہ اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

  • اسلام آبادمہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 25 دکانیں اور ایک پلانٹ سیل

    اسلام آبادمہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 25 دکانیں اور ایک پلانٹ سیل

    اسلام آباد میں مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 25 دکانیں سیل کر دیں، جبکہ ہمک کے علاقے میں ایک ایل پی جی پلانٹ بھی بند کر کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جہاں مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والی ایل پی جی شاپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ایچ 13 کے علاقے میں 3، جبکہ پی ڈبلیو ڈی اور جناح گارڈن میں 8 ایل پی جی دکانیں سیل کی گئیں،اسی طرح شاہ اللہ دتہ میں زائد قیمت وصول کرنے والی 4 دکانوں کو بند کر دیا گیا، جبکہ روات کے علاقے میں مجموعی طور پر 10 ایل پی جی شاپس سیل کی گئیں جنگی سیداں میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 3 دکانیں بند کر دیں ، ہمک کی حدود میں ایک ایل پی جی پلانٹ سیل کیا گیا، جبکہ پلانٹ کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام سے مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ حضرت علی ؓ کے روضے پر ادا،لاکھوں افراد کی شرکت

    شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ حضرت علی ؓ کے روضے پر ادا،لاکھوں افراد کی شرکت

    ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہوئے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ عراق کے شہر نجف میں حضرت علی ؓ کے روضے پر ادا کر دی گئی،نمازِ جنازہ اور جلوسِ تدفین میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جبکہ عراقی پاپولر موبلائزیشن فورسز (حشد الشعبی) نے دعویٰ کیا ہے کہ شرکا کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    حشد الشعبی کی جانب سے جاری بیان، جسے ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے نشر کیا، میں کہا گیا کہ مختلف شہروں سے زائرین اور سوگواروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شرکا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے شہید رہبر کا تاریخی جلوسِ جنازہ کربلا کی جانب رواں دواں ہے، جس میں لاکھوں سوگوار شرکت کر رہے ہیں شہید خامنہ ای کے اہلِ خانہ کی میتیں کربلا میں روضہ امام حسین ؓ پر پہنچا دی گئیں۔

    اس سے قبل ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے بھی اطلاع دی تھی کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت عراق پہنچنے کے بعد نجف میں آخری رسومات کا آغاز کر دیا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے جلوس میں شرکت کی آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت ایران اور عراق میں کئی روز پر محیط آخری رسومات کے سلسلے میں نجف منتقل کی گئی اس دوران تہران، قم اور دیگر شہروں میں بھی تعزیتی اجتماعات منعقد کیے گئے، جبکہ بعد ازاں میت کو کربلا لے جایا جائے گا اور پھر ایران کے شہر مشہد منتقل کیا جائے گا، جہاں تدفین متوقع ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق نجف کی سڑکیں سوگواروں سے بھر گئیں اور جلوس تقریباً 6 کلومیٹر طویل راستے سے گزر رہا ہے نجف کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد شیعہ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین شہر سمجھا جاتا ہے، جہاں ہر سال لاکھوں زائرین مذہبی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔

    گزشتہ روز قم میں جلوسِ جنازہ کے بعد شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی میتیں رات کو عراق منتقل کی گئی تھیں شہداء کی تدفین کل ان کے آبائی شہر مشہد میں روضہ امام رضا ؓ کے احاطے میں کی جائے گی۔

  • وزیراعظم  کا چین میں بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

    وزیراعظم کا چین میں بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

    وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے، ہوبے اور گانسو صوبوں میں حالیہ تباہ کن طوفانوں، بگولوں، لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنےبیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس مشکل گھڑی میں چینی صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام، خصوصاً سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں پاکستان اپنے چینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی، جبکہ امدادی و ریسکیو کارروائیوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

    واضح رہے کہ چینی حکام کے مطابق مختلف صوبوں میں اب تک کم از کم 17 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی اور ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،گوانگشی میں موسلادھار بارشوں کے باعث درجنوں دریا خطرے کی سطح سے بلند ہو گئے، ایک آبی ذخیرے کا بند بھی ٹوٹ گیا، جبکہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔