Baaghi TV

چین کے نئے سیٹلائٹس خلا میں روانہ

china

چین نے اپنے لانگ مارچ-8 اے راکٹ کے ذریعے نئے سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔

چین نے اتوار کو جنوبی صوبہ ہینان کے وین چانگ کمرشل اسپیس کرافٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-8 اے راکٹ کے ذریعے نئے سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا، سیٹلائٹس کو جنوبی صوبہ ہینان کے وین چانگ کمرشل اسپیس کرافٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا، جہاں سے وہ کامیا بی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں پہنچ گئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق راکٹ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 43 منٹ پر لانچ کیا گیا۔ پرواز کامیابی سے مکمل ہوئی اور تمام سیٹلائٹس اپنے پہلے سے مقررہ مدار میں پہنچ گئے۔

چینی حکام نے لانچ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشن تمام تکنیکی مراحل طے کرتے ہوئے منصوبے کے مطابق مکمل ہوا تاہم جاری کردہ بیان میں سیٹلائٹس کی تعداد یا ان کے مخصوص مقاصد کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں،یہ لانچ چین کے تجارتی خلائی پروگرام کے تحت ہینان میں قائم کمرشل لا نچ سائٹ سے کیا گیا، جو ملک کی خلائی صلاحیتوں اور تجارتی خلائی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

لانگ مارچ-8 اے راکٹ چین کے جدید لانچ وہیکلز میں شمار ہوتا ہے، جسے مختلف اقسام کے سیٹلائٹس کو مدار میں پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، حالیہ کامیاب لانچ کو چین کے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

More posts