Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • روس میں عوامی بے چینی میں اضافہ، معروف بلاگرز کی صدر پیوٹن پر کڑی تنقید

    روس میں عوامی بے چینی میں اضافہ، معروف بلاگرز کی صدر پیوٹن پر کڑی تنقید

    روس میں بڑھتی معاشی مشکلات، انٹرنیٹ پابندیوں اور یوکرین جنگ کے طویل اثرات کے باعث عوامی بے چینی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ پہلی بار معروف سوشل میڈیا شخصیات اور بلاگرز بھی روسی صدر پر کھل کر تنقید کرنے لگے ہیں۔

    روسی بیوٹی انفلوئنسر وکٹوریہ بونیا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں صدر پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “لوگ آپ سے ڈرتے ہیں، بلاگرز ڈرتے ہیں، فنکار ڈرتے ہیں، گورنرز ڈرتے ہیں، اور آپ ہمارے ملک کے صدر ہیں۔”انہوں نے اپنے پیغام میں روس کے مختلف مسائل کا ذکر کیا، جن میں داغستان میں سیلاب سے نمٹنے میں سست ردعمل، سائبیریا میں مویشیوں کی ہلاکتوں کا مبینہ ناقص انتظام، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑھتی پابندیاں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کے باعث لوگ اپنے پیاروں سے رابطہ بھی نہیں کر پا رہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ “ہم اب آزاد ملک میں نہیں رہ رہے۔”

    وکٹوریہ بونیا کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کی، جسے کروڑوں بار دیکھا گیا جبکہ ہزاروں افراد نے ان کی جرات کو سراہا۔اسی دوران ایک اور معروف روسی انفلوئنسر عائزہ نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلیگرام پر پابندیاں روسی معیشت کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہوں گی۔ انہوں نے ملک میں ٹیکسوں، عدم مساوات اور اشرافیہ کی دولت پر بھی سوالات اٹھائے۔

    ماہرین کے مطابق روس میں انٹرنیٹ بندشیں اور ٹیلیگرام پر قدغنیں عوامی ردعمل کو مزید تیز کر رہی ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روسی معاشرے میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، جہاں لوگ مسلسل جنگ، معاشی دباؤ اور آزادیوں میں کمی سے تھک چکے ہیں۔

    کریملن کے ترجمان نے بلاگرز کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جا رہا اور ان پر کام جاری ہے۔دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر عوام موجودہ صورتحال کو عارضی بحران کے بجائے مستقل نظام سمجھنے لگے تو صدر پیوٹن کی مقبولیت مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

  • ایئر انڈیا کا پائلٹ مسافر بن کر "چرس” لے گیا،امریکہ نے واپس بھجوا دیا

    ایئر انڈیا کا پائلٹ مسافر بن کر "چرس” لے گیا،امریکہ نے واپس بھجوا دیا

    بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ کو، جو بطور مسافر دہلی سے سان فرانسسکو جانے والی پرواز میں سفر کر رہا تھا، امریکی حکام نے مبینہ طور پر چرس رکھنے کے الزام میں روک لیا اور واپس بھارت بھیج دیا۔

    ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ 14 اپریل کو پیش آیا جب پائلٹ اگلی پرواز کی ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا۔ ایئر لائن کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ عملے کے ایک رکن کو مقامی قوانین کے مطابق امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور اسے واپس بھارت بھیج دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ کو پائلٹ کے پاس مبینہ طور پر چرس موجود تھی۔ واقعے کے بعد پائلٹ کو ڈیوٹی شیڈول سے ہٹا دیا گیا ہے۔ترمان کے مطابق یہ پائلٹ "ڈیڈ ہیڈنگ” پر تھا، جس کا مطلب ہے کہ وہ بطور مسافر اپنی آئندہ ڈیوٹی کے مقام پر جا رہا تھا۔ اس معاملے کی اندرونی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہے اور حفاظتی و پیشہ ورانہ معیارات پر سختی سے عمل کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق، قواعد کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی میں شہریوں کو پولیس افسر بن کر لوٹنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی میں شہریوں کو پولیس افسر بن کر لوٹنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی کے علاقے قائد آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو پولیس اور حساس اداروں کے افسران بن کر لوٹنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ ابوبکر جبکہ اس کے ساتھی نصیر احمد اور محمد حسن شامل ہیں، جو گزشتہ 7 سال سے مختلف نوعیت کے فراڈ میں ملوث تھے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان شہریوں کو فون کالز کے ذریعے خود کو پولیس اور حساس اداروں کا افسر ظاہر کر کے ہراساں کرتے، دھمکاتے اور ان کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم منتقل کروا لیتے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گروہ اب تک کروڑوں روپے کا فراڈ کر چکا ہے۔

    تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ گرفتار افراد آن لائن پروڈکٹس کی فروخت کے نام پر بھی شہریوں سے رقم وصول کرتے رہے۔ اس کے علاوہ وہ بڑی مقدار میں اشیاء کا آرڈر دے کر سامان حاصل کرتے اور ادائیگی کیے بغیر فرار ہو جاتے تھے۔حکام نے انکشاف کیا کہ گروہ مختلف موبائل سمز استعمال کر کے شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔ محمد حسن اور نصیر احمد، جو ایک سیلولر کمپنی فرنچائز سے وابستہ ہیں، سرغنہ ابوبکر کو جعلی ناموں پر سمز فراہم کرتے تھے اور غیر قانونی طور پر سمز ایکٹیویٹ کرنے میں بھی ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے

  • امریکا میں 35 سال سے مقیم بھارتی نژاد خاتون گرفتار

    امریکا میں 35 سال سے مقیم بھارتی نژاد خاتون گرفتار

    امریکا میں گزشتہ 35 برس سے رہائش پذیر بھارتی نژاد خاتون مینو بترا کو امریکی امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا، جبکہ ان کی ممکنہ ملک بدری کے خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ مینو بترا کو 17 مارچ کو ہارلنجن انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ایک عدالتی کام کے سلسلے میں سفر کر رہی تھیں،مینو بترا کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکام کو اپنا قانونی اسٹیٹس اور ورک پرمٹ دکھانے کی کوشش کی، تاہم اس کے باوجود انہیں ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ایل ویلے حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق مینو بترا ٹیکساس میں پنجابی، ہندی اور اردو کی واحد لائسنس یافتہ عدالتی ترجمان ہیں۔ انہوں نے جیل عملے سے گفتگو میں اپنی گرفتاری کو "عجیب اور غیر منطقی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے،مینو بترا نے الزام عائد کیا کہ گرفتاری کے بعد انہیں 24 گھنٹے تک نہ کھانا دیا گیا، نہ پانی فراہم کیا گیا اور نہ ہی ادویات دی گئیں۔ ان کے مطابق اہلکاروں نے ان کی ہتھکڑیوں میں تصاویر بھی بنائیں، جسے انہوں نے تذلیل آمیز رویہ قرار دیا۔

    رپورٹس کے مطابق مینو بترا 1991 میں امریکا گئی تھیں اور جنوبی ٹیکساس میں اپنی زندگی کا بڑا حصہ گزارا۔ انہوں نے اپنے 4 بچوں کی پرورش کی، جبکہ ان کا ایک بیٹا حال ہی میں امریکی فوج میں شامل ہوا ہے۔مینو بترا کے وکیل کے مطابق سن 2000 میں عدالت نے حکم دیا تھا کہ انہیں بھارت واپس نہ بھیجا جائے کیونکہ وہاں انہیں خطرات لاحق تھے، تاہم اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی حکومت انہیں کسی تیسرے ملک بھیج سکتی ہے۔تاحال امریکی حکام کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مینو بترا کو کہاں ڈی پورٹ کیا جائے گا، جس کے باعث معاملہ مزید پیچیدہ صورت اختیار کر گیا ہے۔

  • سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیے

    سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیے

    سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیے جس کے لیے اسٹیٹ بینک اور سعودی فنڈ برائے ترقی میں باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا اور دستخط بھی ہوگئے ۔

    واشنگٹن میں منعقد تقریب کے دوران سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان اور اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے دستخط کیے،وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک اہم مالی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جس میں امریکا میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے،
    یہ تقریب عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر منعقد ہوئی،جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ معاہدہ سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے درمیان طے پایا جس کے تحت اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

  • امریکا اور ایران مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہونے کا دعویٰ

    امریکا اور ایران مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہونے کا دعویٰ

    امریکی ٹی وی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کے روز پاکستان میں ہوگا۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق واشنگٹن نے تاحال ایران کے ساتھ مذاکرات کے نئے شیڈول کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جہاں اہم علاقائی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پہلے مذاکراتی دور میں امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس نے کی تھی،اسلام آباد میں ہونے والے پہلے مذاکرات کے بعد دونوں وفود نے بعض امور پر پیش رفت کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ملاقات پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

  • اسلام آباد میں ایڈز کے کیسز میں تشویشناک اضافہ، نوجوان مرد زیادہ متاثر

    اسلام آباد میں ایڈز کے کیسز میں تشویشناک اضافہ، نوجوان مرد زیادہ متاثر

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سرکاری رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں 498 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ جنوری 2025 سے مارچ 2026 تک مجموعی طور پر 618 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہر ماہ اوسطاً 41 سے زائد افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرین میں نوجوان مردوں کی واضح اکثریت ہے اور 64 فیصد کیسز بالغ مردوں کے ہیں۔
    حکام کے مطابق 618 نئے کیسز میں 397 مرد، 106 خواتین، 93 خواجہ سرا اور 22 بچے شامل ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ معاشرے کے مختلف طبقات کو متاثر کر رہا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ جولائی 2025 میں سب سے زیادہ 63 کیسز سامنے آئے۔ جون اور دسمبر 2025 میں کم ترین 31، 31 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    ماہرین صحت کے مطابق نوجوان مردوں میں منشیات کے زیر اثر غیر محفوظ جنسی رویے ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔ خاص طور پر آئس کے استعمال کے بعد غیر محفوظ تعلقات اس بیماری کے پھیلنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر آگاہی مہم، بروقت ٹیسٹنگ، علاج اور احتیاطی اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ اندازوں کے مطابق پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً ساڑھے 3 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا ایران کا تین روزہ دورہ مکمل،وطن واپس پہنچ گئے

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا ایران کا تین روزہ دورہ مکمل،وطن واپس پہنچ گئے

    فیلڈ مارشل، آرمی چیف عاصم منیر کا ایران کا تین روزہ دورہ مکمل ہوگیا، اس دوران انہوں نے ایرانی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ایرانی قیادت سے اعلیٰ سطح ملاقاتوں میں‌ امن و استحکام پر زور دیا گیا،خطے میں پائیدار امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو کی گئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےمکالمے اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا،دوسری جانب ایران کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی پر اظہار تشکرکیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا،مشرق وسطیٰ تنازع کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کا اعادہ کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ ایران، خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے

  • افغان طالبان رجیم کانیافوجداری ضابطہ منظم جبراورآمریت کی علامت

    افغان طالبان رجیم کانیافوجداری ضابطہ منظم جبراورآمریت کی علامت

    افغان طالبان رجیم کانیافوجداری ضابطہ منظم جبراورآمریت کی علامت بن گئی

    قابض طالبان رجیم کانیاعدالتی نظام خواتین،اقلیتوں اوراختلافِ رائےرکھنےوالوں کیلئےخطرےکی گھنٹی بن گیا، افغانستان میں طالبان رجیم کےنافذکردہ نئےعدالتی ضوابط سےعالمی سطح پرتشویش کی لہردوڑگئی،افغان میڈیاآموٹی وی اورکابل ناؤکےمطابق؛اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کےماہرین کاطالبان رجیم کےنئےحکم نامہ پرتشویش کااظہار،فوری واپس لینےکامطالبہ کردیا،انسانی حقوق کےماہرین نےطالبان کےنئےعدالتی ضابطہ فوجداری کوبین الاقوامی قوانین کےمنافی قراردےدیا ہے،ماہرین انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ فوجداری ضابطہ میں جرائم کی مبہم تشریح اورججزکےلامحدوداختیارات سےبےگناہ افراداورکمزورطبقات کونشانہ بنایاجاسکتاہے ،سرعام کوڑےمارنے کو غیر قانونی اور انسانی وقارکی تذلیل قراردیتےہوئےخاتمےپر زوردیاگیا ، عالمی ماہرین کےمطابق افغان طالبان رجیم کانام نہادفوجداری ضابطہ اصلاحات کےنام پرمعاشرےکوخاموش کرنےکاایک ظالمانہ حربہ ہے، طالبان رجیم فوجداری ضابطہ کےتحت شفاف حکمرانی یاعوامی رائےکےبجائےجبراًفیصلےمسلط کرنےکی روایت کو مضبوط کررہی ہے

  • مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا،ایئر چیف

    مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا،ایئر چیف

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی پوری دنیا نے دیکھی، پاکستان ایئر فورس نے نا صرف دشمن کے جہاز گرائے بلکہ تاریخ رقم کی، مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنر مندی دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دوست ممالک کے کیڈٹس کو مبارکباد دیتا ہوں، کیڈٹس میں خواتین کی شمولیت کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی دنیا کی بہترین اکیڈمیز میں سے ایک ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی شاندار ماضی رکھتی ہے، آپ کی بنیادی ذمہ داری ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، معرکہ حق میں پاکستان آّرمی کی حکمت عملی پوری دنیا نے دیکھی، پاکستان ایئر فورس نے نا صرف دشمن کے جہاز گرائے بلکہ تاریخ رقم کی،مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا، پاکستان کی دھرتی پر کسی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس اور 38 ویں ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے چاق و چوبند دستوں کی پریڈ کا معائنہ کیا،پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران بارش شروع ہو گئی جس کے باوجود کیڈٹس نے پریڈ جاری رکھی اور مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو سلامی پیش کی۔تقریب میں 72ویں انٹگریٹڈ کورس،15ویں مجاہد کورس اور27ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی تکمیل ہوئی اور کیڈٹس نے پاس آؤٹ کیا،پاس آؤٹ ہونے والے 30 کیڈٹس دوست ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، سری لنکن لیڈی کیڈٹ نائنی اورملنی بھی کیڈٹس میں شامل ہیں، عراق، فلسطین، قطر، مالدیپ، مالی اور نیپال کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں،ایئرچیف مارشل نے حیدر کمپنی کو پرچم عطا کیا اور حیدر کمپنی کو قائداعظم بینر سے بھی نوازا گیا،کیڈٹ بلال نسیم کواعزازی شمشیر سے نوازاگیا، سینئر انڈرآفیسر بلال نسیم کواعزازی شمشیر دی گئی، سینئر انڈرآفیسر بٹالین محمد سعد موسیٰ کوصدارتی طلائی تمغہ عطا کیا گیا، کیڈٹ مسعود الرحمان کوچیف آف آرمی سٹاف مارکس مین ایوارڈ سے نوازاگیا،کیڈٹ حیدربن عابد کو چیف آف آرمی اسٹاف کین سے نوازاگیا جبکہ نیپال سے تعلق رکھنے والے سینئرانڈرآفیسر کو چیف آف ڈیفنس فورسز اوورسیز گولڈمیڈل سے نوازا، سارجنٹ پیر محمد عبداللہ شاہ کو چیف آف آرمی اسٹاف کین سے نوازاگیامتقریب کے اختتام پر کیڈٹس نے مادرِ وطن سے وفا داری کا حلف اٹھایا۔