کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، گروہ میں ملوث افراد گرفتارکر لئے گئے
بیرونی ایماء پر آزادکشمیر کے امن کے درپے کالعدم ایکشن کمیٹی کی اصلیت ہر گزرتے دن کے ساتھ کھل کر سامنے آنے لگی،کالعدم انتشاری کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک لوگوں کو ہراساں اور ڈرا دھمکا کے پیسے اکٹھے کرنے میں ملوث تھا، اس گروہ کے ذریعے بیرون ملک سے بھی پیسے منگوائے جا رہے تھے، کالعدم انتشاری کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک راولاکوٹ دھرنے اور پر تشدد کارروائیوں کیلئے مالی معاونت کا کام بھی کر رہا تھا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم کمیٹی کے مالیاتی نیٹ ورک کے گروہ کے افراد کو گرفتار کر لیا
انتشاری کمیٹی کے گرفتار سہولتکار مہتاب احمد نے اعتراف کیا کہ؛کالعدم کمیٹی کے سرغنہ حمزہ نے فون کر کے مجھے مختلف افراد سے فنڈز اکٹھے کر کے راولاکوٹ بھجوانے کی ہدایات دی،آزاد جموں و کشمیر پولیس نے راولاکوٹ فنڈز لے جاتے ہوئے مجھے گرفتار کیا ،گرفتار سہولتکار رضوان نے کہا کہ سرغنہ حمزہ نے مجھے مختلف لوگوں سے پیسے لے کر مہتاب کے حوالے کرنے کا کہا تھا،انتشاری کمیٹی کے سرغنہ حمزہ کے والد نے کالعدم کمیٹی کی مالی معاونت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ؛میرے بیٹے نے راولاکوٹ کیلئے مجھ سے پیسے منگوائے تھے ، میرا آج کے بعد انتشاری کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں.
