اٹھارہ سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دینے والے پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈینینس 2026ء فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست مفتی محمد اسلم نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کی، جس میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکریٹری اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرڈیننس 2026ء کی شق 2 ڈی اور3 آئین سے متصادم ہے، 18 سے کم عمر شادی جرم ہونا شریعت کیخلاف بھی ہے۔درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ریاست کو شریعت کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے، ریاست کو نظم و ضبط انتظامی امور میں قانون سازی کا اختیار ہے۔
