بھارت کا سرکاری سطح پر اعتراف شکست، آپریشن سندور میں فوجی ہلاکتیں تسلیم کر لیں
بھارتی حکومت نے آپریشن سندور میں مارے گئے چھ اہلکاروں کے نام سرکاری طور پر ظاہر کر دیے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجی ہلاکتیں کے اعتراف نے پاکستانی مؤقف کی سچائی پر سرکاری مہر ثبت کر دی ۔ بھارتی حکومت نے چھ اہلکاروں کے نام نیشنل وار میموریل کے رول آف آنر میں شامل کر دیے ۔ بھارتی حکومت سیاسی مفادات کی خاطر اپنے ہی فوجیوں کی قربانی کو چھپاتی رہی ۔ فوجیوں کے ورثا کے مسلسل دباؤ اور احتجاج کے بعد حکومت ان ناموں کو ظاہر کرنے پر مجبور ہوئی ۔ تسلیم شدہ ہلاکتوں میں صوبیدار میجر پون کمار، رائفل مین سنیل کمار ، لانس نائک دنیش کمار، ایوی ایشن ٹیکنیشن مود مرلی نائیک ، حوالدار سنیل کمار سنگھ، اور سارجنٹ سریندر کمار شامل ہیں- بھارتی اعترافات سے پاکستان کے اس مؤقف کو مزید تقویت ملی ہے کہ آپریشن سندور میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔ بھارت کی جانب سے نقصانات مرحلہ وار سامنے لائے جا رہے ہیں ۔ پاکستان نے ۱۰ انفنٹری بریگیڈ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ صوبیدار میجر پون کمار کا تعلق اسی بریگیڈ ہیڈکوارٹر سے ہے ۔ پاکستان نے ادھم پور میں ایس ۴۰۰ میزائل شکن سسٹم کی بیٹری بھی تباہ کی تھی۔ سارجنٹ سریندر کمار ادھم پور میں ہلاک ہوا اور انہیں وایو میڈل سے نوازا گیا ۔ بھارت نے اپنی عوام کو دھوکا دینے ایس ۴۰۰ کی بیٹری کی تباہی کی تردید کی تھی۔ سیٹیلائٹ اور بھارت کے ریکارڈز اب تصدیق کر رہے ہیں کہ یہ اہم فارورڈ بیس مکمل طور پر مفلوج ہو چکا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا نے تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارت کے رافیل ، میراج 2000 اور متعدد دوسرے طیاروں کو مار گرایا.
