Baaghi TV

Blog

  • 
روس کا ایران امریکا تنازع میں کردار ادا کرنے کا اعلان

    
روس کا ایران امریکا تنازع میں کردار ادا کرنے کا اعلان

    
روس نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے حل میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس اس تنازع کو کم کرنے اور حالات کو پُرامن راستے پر لانے کے لیے تیار ہے۔
    ترجمان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اس وقت خطے کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن کی جانب سے سفارتی روابط کا سلسلہ جاری ہے تاکہ کشیدگی میں کمی لانے کے امکانات کو تقویت دی جا سکے۔
    ‎دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ اگر روس کی خدمات درکار ہوئیں تو ماسکو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا کہ موجودہ جنگی صورتحال جلد ختم ہو۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ روس خطے میں استحکام کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے۔
    ‎دوسری جانب کریملن نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج مصر کے وزیر خارجہ کی میزبانی کریں گے۔ اس ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی سمیت مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
    ‎کریملن کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو ہوگی جبکہ خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئیں گے۔
    ‎روس کی جانب سے یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور عالمی سطح پر سفارتی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

  • 
کراچی میں موسلا دھار بارش، کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ

    
کراچی میں موسلا دھار بارش، کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ

    
کراچی میں موسلا دھار بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کر دیا، مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    رپورٹس کے مطابق تیز بارش کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں زیر آب آ گئیں اور کئی مقامات پر اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ شارع فیصل کے علاقوں نرسری، فائن ہاؤس اور کارساز پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
    ‎شہر کے دیگر علاقوں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، کیماڑی اور میٹروپول میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا اور آمد و رفت میں مشکلات پیش آئیں۔
    ‎گارڈن روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بھی سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ شہریوں کو ٹریفک جام اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    ‎بارش کے باعث کئی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام متاثر نظر آیا اور پانی کے فوری اخراج کے لیے متعلقہ اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
    ‎شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر بار بارش کے بعد یہی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔
    ‎انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں میں عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ پانی کی نکاسی کو جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے اور معمولات زندگی بحال کیے جا سکیں۔

  • 
ٹرمپ کے خطاب پر ڈیموکریٹس کی شدید تنقید

    
ٹرمپ کے خطاب پر ڈیموکریٹس کی شدید تنقید

    
امریکا میں ڈیموکریٹک رہنماؤں نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرائم ٹائم خطاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے غیر مربوط قرار دیا ہے۔
    ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ اس خطاب میں بنیادی سوالات کے واضح جوابات دینے کی کوشش نہیں کی گئی، جس کے باعث عوام میں مزید ابہام پیدا ہوا ہے۔
    ‎سینیٹر مارک وارنر نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کو چاہیے تھا کہ وہ امریکی عوام کو اس تنازع کے حوالے سے مکمل وضاحت دیتے، خاص طور پر اس کے معاشی اثرات کے بارے میں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیزل، کھاد، ایلومینیم اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ ان بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات طویل عرصے تک معیشت پر پڑیں گے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    ‎دوسری جانب سینیٹر کرس مرفی نے بھی ٹرمپ کے خطاب پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریر ایک ایسی حقیقت پر مبنی تھی جو صرف صدر کے ذہن میں موجود ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ خطاب سننے کے بعد بھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ امریکا کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے یا اسے مزید بڑھا رہا ہے۔
    ‎ڈیموکریٹ رہنماؤں کے مطابق حکومت کو اس حساس معاملے پر واضح پالیسی اور حکمت عملی پیش کرنی چاہیے تاکہ عوام کو درست صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔

  • یہ کوئی تماشہ نہیں ہے: بیوی سے متعلق تبصرے پر میکخواں کا ٹرمپ کو جواب

    یہ کوئی تماشہ نہیں ہے: بیوی سے متعلق تبصرے پر میکخواں کا ٹرمپ کو جواب

    
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فرانس پر تنقید کے ساتھ فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں کی اہلیہ سے متعلق دیے گئے متنازع بیان نے سفارتی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
    رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایران جنگ میں تعاون نہ کرنے پر فرانس کو ہدف تنقید بنایا اور اس دوران ایک غیر معمولی بیان دیتے ہوئے فرانسیسی صدر کی اہلیہ بریجیٹ میکروں کے بارے میں ذاتی نوعیت کا تبصرہ کیا۔
    ‎ٹرمپ کے اس بیان کو غیر سفارتی اور غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ عالمی سطح پر رہنماؤں کے اہل خانہ کو عموماً سیاسی تنقید سے الگ رکھا جاتا ہے۔
    ‎اس پر ردعمل دیتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں نے ٹرمپ کے بیان کو غیر شائستہ اور نامناسب قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس طرح کے تبصرے کسی ردعمل کے بھی قابل نہیں۔
    ‎میکروں نے کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف سفارتی روایات کے خلاف ہیں بلکہ اس سے عالمی سطح پر سنجیدہ معاملات سے توجہ بھی ہٹتی ہے۔
    ‎انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ موجودہ عالمی حالات میں ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ضروری ہے اور ذاتی نوعیت کی باتوں کے بجائے اصل مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔
    ‎فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ دنیا اس وقت ایک حساس مرحلے سے گزر رہی ہے جہاں استحکام اور امن کی ضرورت ہے، اور ایسے بیانات صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان: ایسٹر اور گڈ فرائی ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کی سیفٹی کے لیے ریسکیو 1122 تیار

    ڈیرہ غازی خان: ایسٹر اور گڈ فرائی ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کی سیفٹی کے لیے ریسکیو 1122 تیار

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی نیوز رپورٹر) – ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر احمد کمال نے کہا ہے کہ ایسٹر اور گڈ فرائی ڈے کی تقریبات کے موقع پر مسیحی برادری کی حفاظت کے لیے ریسکیو 1122 نے مکمل اقدامات کر لیے ہیں۔
    سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122، چوک چورہٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تہوار کے دوران سیفٹی اور ایمرجنسی کور کے تمام انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مسیحی برادری کو تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہم سب مل کر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو شعار بنائیں، اور آپکی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔”
    انجینئر احمد کمال نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 ہر وقت کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مستعد اور تیار ہے تاکہ شہری محفوظ اور پرامن ماحول میں تہوار منا سکیں۔

  • 
پاکستان کی جنگ بندی کی کوششیں جاری، وزیراعظم

    
پاکستان کی جنگ بندی کی کوششیں جاری، وزیراعظم

    
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
    موجودہ علاقائی صورتحال پر ہونے والے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایران جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں اور ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
    ‎وزیراعظم نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں اور پاکستان نے ہر سطح پر امن کے قیام کے لیے کردار ادا کیا ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں اور اس وقت تک جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
    ‎شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں موجود پاکستان کے دو جہازوں کو بھی کامیابی سے نکالا گیا ہے، جو اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
    ‎وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے صوبوں نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور تمام وزرائے اعلیٰ اس حوالے سے وفاق کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ تین ہفتوں کے دوران وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی ہے جبکہ پارلیمنٹرینز نے بھی تیل کی بچت کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔

  • اوکاڑہ: خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی

    اوکاڑہ: خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی

    اوکاڑہ – ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت کمیونٹی لائنزون ہال میں جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ایس ایس آئی اور یو افسران نے شرکت کی۔
    اجلاس کے دوران زیر تفتیش مقدمات میں افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور مقدمات کو مکمل میرٹ پر بروقت عدالتوں میں جمع کروایا جائے۔
    انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور تمام متعلقہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون کی کارروائی بروقت اور مؤثر طریقے سے عمل میں آئے۔اوکاڑہ – ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت کمیونٹی لائنزون ہال میں جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ایس ایس آئی اور یو افسران نے شرکت کی۔
    اجلاس کے دوران زیر تفتیش مقدمات میں افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور مقدمات کو مکمل میرٹ پر بروقت عدالتوں میں جمع کروایا جائے۔
    انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور تمام متعلقہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون کی کارروائی بروقت اور مؤثر طریقے سے عمل میں آئے۔

  • اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس: عوامی ریلیف، مہنگائی مافیا اور ترقیاتی منصوبوں پر فوری اقدامات کی ہدایات

    اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس: عوامی ریلیف، مہنگائی مافیا اور ترقیاتی منصوبوں پر فوری اقدامات کی ہدایات

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں افسران کو عوامیر ریلیف کے احکامات، اس موقع پر تینوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کی افسران بھی اجلاس میں شریک تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کو فلاح عامہ کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی مافیا سے نبرد آزما ہونے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس انسپیکشنز کی تعداد میں اضافہ کریں، ٹرانسپورٹ گورننس کے تحت روڈ پر حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ متوقع بارشوں کے پیش نظر واسا حکام شہر سے بارشی پانی کی فوری انخلا کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں، ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مانیٹرنگ کا عمل تیز کرنے اور فیلڈ میں متحرک رہنے کی بھی ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو مستفید کرنے کے لیے انہیں جلد از جلد مکمل کرنا ترجیحات میں شامل ہے اس لیے انہیں بروقت مکمل کر کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے تمام افسران اپنا منفرد اور مثبت کردار ادا کریں۔

  • ‎پیٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے سے زائد اضافے کا امکان

    ‎پیٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے سے زائد اضافے کا امکان

    
حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق ایڈجسٹ کی جائیں گی، جس کے بعد آئندہ ہفتے سے فی لیٹر 100 روپے سے زائد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    ذرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ ہفتے قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے آئل کمپنیوں کو ترقیاتی بجٹ سے سبسڈی فراہم کی تھی، حالانکہ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 203 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز زیر غور تھیں۔
    ‎رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ان تجاویز کو منظور نہیں کیا تھا جس کے بعد وقتی طور پر قیمتیں برقرار رکھی گئیں، تاہم اب عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدوں کے تحت قیمتوں میں ردوبدل ناگزیر ہو گیا ہے۔
    ‎حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ قیمتوں کا تعین صوبوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا تاکہ اس کے اثرات کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔
    ‎یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ترقیاتی پروگرام کے فنڈز دوبارہ استعمال کیے گئے تو ممکنہ اضافے کو جزوی طور پر کم کیا جا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔
    ‎دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اس وقت 106 سے 108 ڈالر فی بیرل کے درمیان ہیں، جس کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔
    ‎حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی اعلان متوقع ہے۔

  • کندھ کوٹ سول ہسپتال میں بدترین کرپشن: سرکاری ادویات کی چوری، مریضوں کی جانوں کو خطرہ

    کندھ کوٹ سول ہسپتال میں بدترین کرپشن: سرکاری ادویات کی چوری، مریضوں کی جانوں کو خطرہ

    کشمور (بیورو چیف) – کندھ کوٹ کے سول ہسپتال میں سرکاری ادویات کی بدترین چوری اور کرپشن مافیا کے بے لگام اقدامات سے غریب مریض خطرے میں ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ہسپتال اب علاج گاہ نہیں بلکہ ظلم و ناانصافی کا مرکز بن چکا ہے، جہاں نہ ڈاکٹرز کی کوئی پرواہ ہے اور نہ ہی مریضوں کی جان کی کوئی قیمت۔
    شہریوں کا کہنا ہے کہ تعلقہ اسٹور انچارج جی ایم سومرو اور ضلع اسٹور انچارج توحید سومرو سرکاری ادویات کی مبینہ طور پر نجی اسٹورز پر فروخت میں ملوث ہیں، جبکہ ڈی ایچ او اور آفس سپرنٹنڈنٹ کی سرپرستی کے بغیر یہ کرپشن ممکن نہیں۔
    گمشدہ اور مبینہ طور پر بازار میں فروخت ہونے والی ادویات میں شامل ہیں:
    سیفٹریاکسون،میروپینم،وینکومائسن،انسولین،اینوکساپیرن،اومیپرازول،پیراسیٹامول انفیوژن،ہماکسل،انسولین 70/30،اسپیرٹ،پائیوڈین،وٹامن ڈی انجیکشن،پیناڈول سیرپ،سیفٹو انجیکشن.شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر صحت، ڈپٹی کمشنر کشمور اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈی ایچ او، آفس سپرنٹنڈنٹ، تعلقہ اسٹور انچارج جی ایم سومرو اور ضلع اسٹور انچارج توحید سومرو سمیت تمام ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جا سکے اور ہسپتال کو لٹیروں کے قبضے سے آزاد کرایا جا سکے۔