Baaghi TV

Blog

  • آبنائے ہرمز کھلنے پر عالمی تیل قیمتوں میں بڑی کمی

    آبنائے ہرمز کھلنے پر عالمی تیل قیمتوں میں بڑی کمی

    ‎ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے آبنائے ہرمز تمام بحری جہازوں کے لیے کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
    ‎عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 11.17 فیصد کمی کے بعد 83.52 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
    ‎اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 11.32 فیصد کمی کے بعد 88.07 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔
    ‎یہ کمی اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں تجارتی بحری راستوں کی بحالی کو یقینی بنایا گیا، جس سے عالمی منڈی میں سپلائی سے متعلق خدشات کم ہو گئے۔

  • پاکستانی آئل ٹینکر خیرپور آبنائے ہرمز کی جانب روانہ

    پاکستانی آئل ٹینکر خیرپور آبنائے ہرمز کی جانب روانہ

    ‎ذرائع کے مطابق پاکستان کا ایک اور آئل ٹینکر کویت سے آبنائے ہرمز کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ "خیرپور” نامی جہاز کل آبنائے ہرمز سے گزرے گا۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ خیرپور اور شالامار نامی دونوں پاکستانی جہاز اتوار کے روز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے تھے۔ ان میں سے شالامار جہاز اس وقت خلیج عمان سے گزر رہا ہے۔
    ‎یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور اہم بحری راستوں کی نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

  • امریکی پابندیوں کے باوجود 3 ایرانی آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز عبور

    امریکی پابندیوں کے باوجود 3 ایرانی آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز عبور

    ‎میرین ٹریکنگ کمپنی کپلر (Kpler) کے مطابق خلیج سے آنے والے تین ایرانی آئل ٹینکرز امریکی پابندیوں اور ناکا بندی کے باوجود آبنائے ہرمز عبور کر گئے ہیں۔
    ‎غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان تینوں جہازوں پر مجموعی طور پر تقریباً 50 لاکھ بیرل خام تیل لوڈ تھا۔ ڈیپ سی، سونیا آئی اور ڈیونا نامی یہ ٹینکرز ایران کے خارک جزیرے سے روانہ ہوئے اور بدھ کے روز آبنائے ہرمز سے گزرے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق 10 اپریل کو اسٹارلا نامی ٹینکر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ایرانی تیل بردار جہاز خام تیل لے کر اس اہم گزرگاہ سے گزرا ہے۔
    ‎میرین ڈیٹا کے مطابق ان جہازوں کے اے آئی ایس ٹرانسپونڈرز بند تھے، جس کے باعث ان کی موجودہ لوکیشن کے حوالے سے محدود معلومات دستیاب ہیں۔ ان کی آخری سگنلنگ تقریباً ایک ماہ قبل آبنائے ملاکا میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
    ‎تاہم کپلر نے سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے ان جہازوں کی نقل و حرکت کو ٹریک کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ تینوں ٹینکرز آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔
    ‎ان جہازوں کی حتمی منزل تاحال واضح نہیں، تاہم ماضی میں یہ ٹینکرز عموماً سنگاپور کے قریب تیل منتقل کرتے رہے ہیں، جہاں بعض اوقات جہاز سے جہاز میں تیل منتقلی کے بعد اسے دیگر ٹینکرز کے ذریعے چین بھیجا جاتا ہے۔

  • ایک ماہ کا پیٹرول ذخیرہ موجود، علاقائی کشیدگی سے سپلائی خطرے میں

    ایک ماہ کا پیٹرول ذخیرہ موجود، علاقائی کشیدگی سے سپلائی خطرے میں

    ‎پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا موجودہ ذخیرہ ایک ماہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے، تاہم مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
    ‎سینیٹر منظور کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں حکام نے تیل و گیس کی صورتحال، درآمدی معاہدوں اور علاقائی حالات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی توانائی ضروریات کا بڑا حصہ خلیجی ممالک سے پورا ہوتا ہے، اس لیے خطے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی براہ راست سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے۔
    ‎حکام کے مطابق مشرقِ وسطیٰ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور چین کی تقریباً 45 فیصد پیٹرولیم مصنوعات بھی اسی راستے سے گزرتی ہیں، جس سے اس خطے کی اسٹریٹیجک اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔
    ‎بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی موجودہ صورتحال نسبتاً بہتر ہے اور گیس کنوؤں سے براہ راست قومی گرڈ میں گیس کی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تاہم قطر سے مکمل گیس سپلائی کی بحالی میں مزید دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔
    ‎مزید یہ بھی بتایا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھا گیا ہے، جو توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کی نشاندہی کرتا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ آر ایل این جی طویل المدتی معاہدوں کے تحت درآمد کی جا رہی ہے تاکہ سپلائی میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

  • ایران نے آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا

    ایران نے آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا

    ‎ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور جنگ بندی کے باقی ایام کے دوران آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا رہے گا۔
    عباس عراقچی کے مطابق تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے مخصوص راستوں کی نشاندہی پہلے ہی کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے خطرے سے بچا جا سکے۔
    یہ پیش رفت عالمی تجارت کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے بڑی مقدار میں تیل اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل ہوتی ہے۔

  • جنگ بندی سے قبل صور میں اسرائیلی حملے، 13 افراد ہلاک

    جنگ بندی سے قبل صور میں اسرائیلی حملے، 13 افراد ہلاک

    ‎لبنان کے جنوبی شہر صور میں جنگ بندی سے عین قبل اسرائیلی حملوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔
    ‎سرکاری میڈیا نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ حملے گزشتہ رات کیے گئے، جن کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں آج صبح تک لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف رہیں اور کم از کم 15 افراد کو تاحال لاپتا قرار دیا جا رہا ہے۔
    ‎اے ایف پی کے مطابق یہ حملے اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والی 10 روزہ جنگ بندی کے نفاذ سے کچھ ہی دیر قبل، آدھی رات سے پہلے کیے گئے۔
    ‎مقامی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے وقت علاقے میں شدید بمباری ہوئی جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا اور ریسکیو کارروائیاں بھی متاثر ہوئیں۔

  • بینکوں کی من مانی، 2 روپے کا میسج صارفین کو 12 روپے میں پڑنے لگا

    بینکوں کی من مانی، 2 روپے کا میسج صارفین کو 12 روپے میں پڑنے لگا

    ‎پاکستان میں بینکوں کی جانب سے صارفین سے ایس ایم ایس سروس چارجز کی مد میں اضافی رقم وصول کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جس سروس کی اصل قیمت تقریباً 2 روپے بنتی ہے، اسی کے لیے بینک 10 سے 12 روپے تک چارج کر رہے ہیں، جو سراسر زیادتی ہے۔
    ذرائع کے مطابق بینکوں کی جانب سے یہ چارجز مختلف سروسز جیسے ٹرانزیکشن الرٹس، او ٹی پی کوڈز اور اکاؤنٹ اپڈیٹس کے نام پر لیے جا رہے ہیں۔ صارفین کا مؤقف ہے کہ انہیں ان اضافی اخراجات کے بارے میں واضح طور پر آگاہ نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے وہ ہر ماہ غیر محسوس طریقے سے زیادہ رقم ادا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
    مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کے دور میں جہاں سہولیات بڑھ رہی ہیں، وہیں اس قسم کے غیر شفاف چارجز صارفین کے اعتماد کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اس معاملے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو نوٹس لینا چاہیے اور بینکوں کو شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت دینی چاہیے۔
    دوسری جانب بعض بینک حکام کا مؤقف ہے کہ یہ چارجز مختلف سروس پرووائیڈرز اور آپریشنل اخراجات کی بنیاد پر مقرر کیے جاتے ہیں، تاہم اس کی مکمل تفصیل صارفین کے سامنے لانا ضروری ہے تاکہ کسی قسم کا ابہام نہ رہے۔
    عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بینکنگ چارجز کو فوری طور پر ریگولیٹ کیا جائے اور صارفین کو غیر ضروری مالی بوجھ سے بچایا جائے۔

  • بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز، بیرسٹر گوہر نے رابطے شروع کر دیے

    بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز، بیرسٹر گوہر نے رابطے شروع کر دیے

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پر بھی قائل کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پہلے پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے عمران خان کی بہن نورین نیازی سے بھی اہم ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی فیملی جیل کے باہر کسی بھی متنازع گفتگو سے گریز کرنے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کی فیملی نے بھی ان سے متعلق سوشل میڈیا پر بیانات یا پیغامات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ پارٹی قیادت بشریٰ بی بی کے معاملے پر کوئی متنازع پریس کانفرنس بھی نہیں کرے گی، تاکہ قانونی اور سیاسی حکمت عملی کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے دوبارہ ملاقات کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

    ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی قانونی طریقہ کار کے تحت ممکن بنائی جائے گی، جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں کی اپیلوں پر جلد سماعت متوقع ہے۔

  • لودھراں: بیوٹی پارلر میں قتل ہونے والی لڑکی سپردِ خاک، مقدمہ درج

    لودھراں: بیوٹی پارلر میں قتل ہونے والی لڑکی سپردِ خاک، مقدمہ درج

    لودھراں میں گزشتہ روز بیوٹی پارلر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد اسے آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب لڑکی اپنی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں بیوٹی پارلر میں موجود تھی۔ بتایا گیا ہے کہ شادی سے صرف ایک گھنٹہ قبل اس کے کزن نے پارلر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات کے فوراً بعد خود پر بھی چھری سے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے، تاہم اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ اہلِ خانہ پر کہرام مچا ہوا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم، اس کے والد سمیت 4 افراد کو نامزد کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی۔

  • سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر کالا جادو کرنے کا الزام لگایا تھا، کنگنا رناوت

    سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر کالا جادو کرنے کا الزام لگایا تھا، کنگنا رناوت

    بالی ووڈ کی متنازع بیانات کے باعث اکثر خبروں میں رہنے والی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے ان پر کالا جادو کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا رناوت نے اپنی زندگی کے مشکل دور کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سابق ساتھی نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور عجیب و غریب الزامات لگائے۔
    اداکارہ کے مطابق ان پر یہ کہا گیا کہ وہ “چڑیل ہے، خون پیتی ہے، کالے کمرے میں کالے پردے لگا کر کالا جادو کرتی ہے۔” انہوں نے بتایا کہ جب یہ الزامات لگائے گئے اس وقت ان کی عمر تقریباً 26 یا 27 برس تھی۔کنگنا رناوت نے کہا کہ جب ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا گیا تو ان کے پاس اس شخص کو اچھا ظاہر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج جب وہ ماضی کی طرف دیکھتی ہیں تو محسوس کرتی ہیں کہ اس وقت کے حالات میں وہ جتنا بہتر کر سکتی تھیں، انہوں نے کیا۔