ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے آبنائے ہرمز تمام بحری جہازوں کے لیے کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 11.17 فیصد کمی کے بعد 83.52 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 11.32 فیصد کمی کے بعد 88.07 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔
یہ کمی اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں تجارتی بحری راستوں کی بحالی کو یقینی بنایا گیا، جس سے عالمی منڈی میں سپلائی سے متعلق خدشات کم ہو گئے۔
آبنائے ہرمز کھلنے پر عالمی تیل قیمتوں میں بڑی کمی
