Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    سرگودھا میں سات سال کی معصوم بچی منتہی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی اور پھر اسے بے دردی سے قتل کرنے والا مرکزی ملزم ارسلان پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا-

    اہل خانہ کے مطابق دوسری جماعت کی طالبہ 7 سالہ منتہی چند روز قبل اپنے گھر سے قریبی دکان پر کھانے پینے کی کوئی چیز لینے کے لیے نکلی تھی لیکن پھر واپس نہیں آئی جب بچی دکان سے لاپتا ہوئی تو انہوں نے اس کی تلاش شروع کی، جس کے بعد دکان کے اوپر بنے کمرے سے اس کی بے جان لاش ملی،رات گئے معصوم منتہا کی نمازِ جنازہ سرگودھا کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی، جس میں شہریوں اور رشتہ داروں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کو دکان پر کام کرنے والے ملازم ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے ا واقعے نے پورے علاقے میں کہرام مچا دیا اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر ایک چھ رکنی تفتیشی ٹیم بنائی گئی تھی جس نے ملزم کی تلاش کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے شروع کیے،اسی دوران پولیس نے دکان کے مالک حنیف، اس کے بیٹے اور دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کا عمل شروع کیا اور ملزم ارسلان کے پرانے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی شروع کر دی گئی تھی،جو بعد ازاں پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا-

  • گھر میں اکیلی تایا زاد خاتون سے مبینہ زیادتی، نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

    گھر میں اکیلی تایا زاد خاتون سے مبینہ زیادتی، نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

    ملزم دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوا، چاقو کے زور پر کپڑے اتارے زبردستی زیادتی کی اور ویڈیو وائرل کر دی متاثرہ کا پولیس کو بیان
    معاملے کی احساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تمام زاویوں سے تفتیش کا آغاز
    گوجرخان (قمر شہزاد) تھانہ گوجرخان کی حدود میں خاتون کو مبینہ طور پر برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا تشویش ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    پولیس کو دی جانے والی درخواست میں (الف) نامی متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے والدین کے ہمراہ گھر پر مقیم ہوتی ہے۔ مورخہ 30/04/2026 کو وہ گھر پر اکیلی موجود تھی، جبکہ اس کے والد کام پر گئے ہوئے تھے اور والدہ گاؤں میں فوتگی پر تعزیت کے لیے گئی ہوئی تھیں۔ اور گھر کے مرکزی گیٹ کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔خاتون کے مطابق، اس دوران ان کے تایا کا بیٹا، جس کا گھر متاثرہ کے گھر کے بالکل ساتھ جڑا ہوا ہے، دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گیا۔ ملزم نے برآمدے میں بیٹھی خاتون کو دبوچ لیا اور چاقو دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس کے باعث وہ خوف زدہ ہو کر خاموش ہو گئی۔ ملزم اسے زبردستی کمرے میں لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر خاتون کے زبردستی کپڑے اتارے، اپنے موبائل فون سے نازیبا ویڈیو بنائی اور اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم نے دھمکی دی کہ اگر گھر والوں کو کچھ بتایا تو وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا، جس کے خوف سے میں اپنی عزت بچانے کی خاطر خاموش رہی۔ تاہم، کچھ دنوں بعد ایک نامعلوم نمبر سے میرے نمبر پر ویڈیو ٹائم لگا کر بھیجی گئی۔ شک ہونے پر میں نے اپنے بھائی کے موبائل کے ذریعے اس ویڈیو کو محفوظ کر لیا۔ اب مذکورہ نازیبا ویڈیو وائرل ہو چکی ہے، جس کے بعد میں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے والد کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

    متاثرہ خاتون نے پولیس سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تایا زاد کے خلاف نازیبا ویڈیو بنانے، بلیک میل کرنے، زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کے جرم میں سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، واقعے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پہلوؤں اور تکنیکی شواہد بشمول سائبر کرائمز کے زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور اصل حقائق تفتیش کے مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے لائے جائیں گے تاکہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

  • خواتین کی موجودگی کی آڑ میں فیملی پارک میں آئس اور شراب کا استعمال کرنیوالے گرفتار

    خواتین کی موجودگی کی آڑ میں فیملی پارک میں آئس اور شراب کا استعمال کرنیوالے گرفتار

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکی ہدایت پر فیملی پارکس میں خواتین اور بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈولفن فورس نے کارروائیاں تیز کر دیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق فیملی پارکس کو منشیات کے استعمال کے لیے محفوظ مقام سمجھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے تفریحی مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات استعمال کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ ملزمان کو پارک میں پٹرولنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد خواتین کی موجودگی کی آڑ میں فیملی پارک میں آئس اور شراب کا استعمال کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے آئس اور شراب بھی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان، نعمان، روبینہ اور نسرین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ انہیں قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ریس کورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ پارکوں اور عوامی مقامات پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں اور نشہ آور اشیا استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • نیوز چینل کے سی ای او سے لاہور ایئر پورٹ پر شراب کی32 بوتلیں برآمد

    نیوز چینل کے سی ای او سے لاہور ایئر پورٹ پر شراب کی32 بوتلیں برآمد

    بیرون ملک سے پاکستان لائی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی شراب کسٹم نے قبضہ میں لے لی شراب لانے والی شخصیت پاکستان کے ایک بڑے نیوز چینل کے سی ای او نکلے،

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کسٹمز حکام نے دبئی سے آنے والے ایک مسافر ،نجی ٹی وی چینل کے سی ای او احمدکے سامان سے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر کے ضبط کر لی۔کسٹمز ذرائع کے مطابق 17 جون 2026 کو اے ایچ اے پی (ٹریفک) لاہور کے عملے نے دبئی سے آنے والی پرواز کے ایک پاکستانی مسافر کے سامان کی اسکیننگ کے دوران مشتبہ اشیاء کی نشاندہی کی۔ مسافر سے کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 139 کے تحت سامان میں موجود ممنوعہ اشیاء کے بارے میں پوچھا گیا تاہم اس نے کسی بھی ایسی چیز کی موجودگی سے انکار کیا۔بعد ازاں سامان کی تفصیلی تلاشی لی گئی جس کے دوران مختلف برانڈز کی غیر ملکی شراب کی مجموعی طور پر 32 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ضبط شدہ بوتلوں میں بلیو لیبل، ڈیورز، بلیک لیبل، رائل سلیوٹ، گلین مورینجی، ٹیکیلا، بیلویڈیر ووڈکا اور دیگر معروف برانڈز شامل ہیں۔کسٹمز حکام کے مطابق برآمد ہونے والی شراب تجارتی مقدار میں تھی اور اسے ذاتی استعمال کے سامان (بونا فائیڈ لگیج) کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا۔ نجی ٹی وی چینل کے سی ای اوقانونی درآمد یا ملکیت کے حوالے سے کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہ کر سکا۔حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کے مختلف سیکشنز کی خلاف ورزی پر تمام برآمد شدہ سامان کو سیکشن 168(1) کے تحت ضبط کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ احمد کو سیکشن 171 کے تحت نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

  • لندن میں وائٹ سٹی کی عمارت میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک

    لندن میں وائٹ سٹی کی عمارت میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک

    برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے وائٹ سٹی میں ایک عمارت میں خوفناک آگ لگنے کے واقعے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں-

    برطانوی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد عمارت میں شدید دھواں بھر گیا، جس کے باعث امدادی کارروائیاں انتہائی مشکل صورتحال میں کی گئیں فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ عملے نے عمارت سے کئی افراد کو نکالا جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ ان کے اہلخانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے، پولیس نے واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

    فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے تاہم عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ عمارت کا ایک بڑا حصہ شدید متاثر ہوا ہے، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی لندن پولیس اور فائر حکام نے مشترکہ طور پر اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔

  • راولپنڈی،سیوریج نالے میں ڈوبنے والے 7 سالہ بچے کی لاش تین دن بعد برآمد

    راولپنڈی،سیوریج نالے میں ڈوبنے والے 7 سالہ بچے کی لاش تین دن بعد برآمد

    راولپنڈی میں سیوریج نالے میں ڈوب جانے والے 7 سالہ بچے وصال کی لاش تیسرے روز جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران برآمد کر لی گئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے کی تلاش کے لیے مسلسل تین روز تک آپریشن جاری رکھا گیا، جس میں بھاری مشینری اور ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔ طویل کوششوں کے بعد بچے کی لاش نالے سے نکال لی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ وصال بارش کے بعد آئی جے پی روڈ کے کچہ اسٹاپ کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ نہا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے سیوریج نالے میں جا گرا اور تیز بہاؤ کے باعث بہہ گیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں بچے کو نالے میں گرتے اور دیگر بچوں کو اس کے پیچھے دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ نالے کے اطراف کسی قسم کی فینسنگ یا حفاظتی دیوار موجود نہیں تھی۔واقعے کے بعد شہریوں نے حفاظتی انتظامات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے نالوں کے اطراف حفاظتی باڑ اور دیواریں تعمیر کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

  • 
رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی قتل، مرکزی ملزم گرفتار

    
رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی قتل، مرکزی ملزم گرفتار

    ‎رحیم یار خان: پنجاب کے علاقے آباد پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا الزام سامنے آیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    ‎پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انس نامی نوجوان نے آن لائن ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر لڑکی کو اپنے ساتھ امام نگر گاؤں لے گیا، جہاں مبینہ طور پر اسے نشہ آور چیز پلائی گئی اور بعد ازاں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
    ‎مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد اسے گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کر دیا گیا۔ والدہ نے الزام لگایا ہے کہ اس واقعے میں مرکزی ملزم کے ساتھ دیگر افراد بھی ملوث تھے۔
    ‎پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم انس کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر نامزد اور مشتبہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیشی ٹیم تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے تاکہ واقعے کے حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
    ‎ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق کیس کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ، فارنزک شواہد اور دیگر سائنسی ثبوتوں کی روشنی میں واقعے کی نوعیت اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل تمام شواہد کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے قانونی کارروائی تیزی سے آگے بڑھائی جا رہی ہے اور تحقیقات میں سامنے آنے والے ہر پہلو کو مقدمے کا حصہ بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق اگر مزید افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تو ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • آن لائن استخارہ کرنے کے بہانے خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    آن لائن استخارہ کرنے کے بہانے خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن استخارہ کرنے، اور تعویذ دھاگے دینے کے بہانے خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم آن لائن استخارہ، مختلف تعویذ اور وظائف فراہم کرنے کے نام پر معصوم خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا ملزم پہلے دھوکے سے خواتین کا اعتماد حاصل کرتا تھا اور بعد میں بلیک ملیکنگ اور استحصال شروع کر دیتا تھا ملزم نے دھوکہ دہی کے ذریعے خواتین کی نازیبا تصاویر اور نجی ویڈیوز حاصل کیں اور بعد میں اس مواد کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ خواتین سے بھاری رقوم بٹورنا شروع کر دیں کارروائی کے دوران ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے کر فرانزک معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

    ملزم کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کاروں نے سائبر کرائم اور آن لائن بلیک میلنگ کی ان سرگرمیوں میں ملزم کی مدد کرنے والے دیگر ساتھیوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے بھی کوششیں شروع کر دی ہیں معاملے کی تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریوں کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

  • سی ٹی ڈی  کی شبقدر میں خفیہ اطلاع پر  کارروائی،فتنہ الخوارج کے3 اہم دہشتگردہلاک

    سی ٹی ڈی کی شبقدر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی،فتنہ الخوارج کے3 اہم دہشتگردہلاک

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان نے شبقدر میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-

    سی ٹی ڈی کے مطابق شبقدر کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے3 اہم دہشت گرد مارے گئے ہلاک ہونے والوں میں حیات خان عرف حیات اللہ شامل ہے، جو مولانا عزت اللہ ٹارگٹ کلنگ کیس میں مطلوب اور اشتہاری مجرم تھا دوسرا دہشت گرد عاصم ضلع خیبر میں پولیس اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا تیسرا دہشت گرد امین اللہ عرف معاویہ عرف قاری تھا، جس کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے کارروائی کے دوران کچھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

  • 
چھانگا مانگا میں تالاب میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق

    
چھانگا مانگا میں تالاب میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق

    ‎چھانگا مانگا کے علاقے ویرسنگھ والا میں افسوسناک حادثے کے دوران چار کمسن بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
    ‎ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کے بعد چاروں بچوں کی لاشیں تالاب سے نکال لیں۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 11 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
    ‎علاقہ مکینوں کے مطابق بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے اپنے ننھیال آئے ہوئے تھے۔ واقعے کے وقت ان کے والدین قریبی جنگل میں لکڑیاں لینے گئے ہوئے تھے۔
    ‎عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک بچہ کھیلتے ہوئے اچانک تالاب میں گر گیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں دیگر تین بچے بھی پانی میں اتر گئے، تاہم تالاب کی گہرائی 8 سے 10 فٹ ہونے کے باعث چاروں بچے ڈوب گئے۔
    ‎ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے بعد لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے سے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔