Baaghi TV

گھر میں اکیلی تایا زاد خاتون سے مبینہ زیادتی، نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

ملزم دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوا، چاقو کے زور پر کپڑے اتارے زبردستی زیادتی کی اور ویڈیو وائرل کر دی متاثرہ کا پولیس کو بیان
معاملے کی احساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تمام زاویوں سے تفتیش کا آغاز
گوجرخان (قمر شہزاد) تھانہ گوجرخان کی حدود میں خاتون کو مبینہ طور پر برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا تشویش ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کو دی جانے والی درخواست میں (الف) نامی متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے والدین کے ہمراہ گھر پر مقیم ہوتی ہے۔ مورخہ 30/04/2026 کو وہ گھر پر اکیلی موجود تھی، جبکہ اس کے والد کام پر گئے ہوئے تھے اور والدہ گاؤں میں فوتگی پر تعزیت کے لیے گئی ہوئی تھیں۔ اور گھر کے مرکزی گیٹ کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔خاتون کے مطابق، اس دوران ان کے تایا کا بیٹا، جس کا گھر متاثرہ کے گھر کے بالکل ساتھ جڑا ہوا ہے، دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گیا۔ ملزم نے برآمدے میں بیٹھی خاتون کو دبوچ لیا اور چاقو دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس کے باعث وہ خوف زدہ ہو کر خاموش ہو گئی۔ ملزم اسے زبردستی کمرے میں لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر خاتون کے زبردستی کپڑے اتارے، اپنے موبائل فون سے نازیبا ویڈیو بنائی اور اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم نے دھمکی دی کہ اگر گھر والوں کو کچھ بتایا تو وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا، جس کے خوف سے میں اپنی عزت بچانے کی خاطر خاموش رہی۔ تاہم، کچھ دنوں بعد ایک نامعلوم نمبر سے میرے نمبر پر ویڈیو ٹائم لگا کر بھیجی گئی۔ شک ہونے پر میں نے اپنے بھائی کے موبائل کے ذریعے اس ویڈیو کو محفوظ کر لیا۔ اب مذکورہ نازیبا ویڈیو وائرل ہو چکی ہے، جس کے بعد میں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے والد کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تایا زاد کے خلاف نازیبا ویڈیو بنانے، بلیک میل کرنے، زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کے جرم میں سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، واقعے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پہلوؤں اور تکنیکی شواہد بشمول سائبر کرائمز کے زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور اصل حقائق تفتیش کے مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے لائے جائیں گے تاکہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

More posts