Baaghi TV

ارباز خان کی گاڑی میں نامعلوم شخص گھس گیا، ویڈیو وائرل

showbiz

کولکتہ میں ایک نامعلوم شخص اچانک بولی ووڈ اداکار ارباز خان کی سیکیورٹی کو چکمہ دے کر ان کی گاڑی کے اندر جا بیٹھا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارباز خان ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنی گاڑی کی جانب جا رہے تھے ان کے ساتھ سکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے جو انہیں ہجوم کے درمیان سے لے جا رہے تھےسوشل میڈیا میں گردش کر نے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارباز خان گاڑی کی طرف جا رہے تھے، تاہم چند لمحوں بعد صورتحال اس وقت بدل گئی جب وہاں موجود لوگوں اور منتظمین کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ایک نامعلوم شخص اچانک اداکار کی گاڑی کے اندر داخل ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس اچانک پیش آنے والے واقعے اور سیکیورٹی کی بڑی لاپرواہی نے وہاں موجود تمام لوگوں سمیت ارباز خان کے باڈی گارڈز کو بھی حیران کر دیاصورتحال کو بگڑتا دیکھ کر سیکیورٹی ٹیم نے فوراً کارروائی کی اور گاڑی کا دروازہ کھول کر اس شخص کو پکڑ کر باہر کھینچ لیا اس ہنگامے کے دوران وہاں موجود لوگ حیرت سے یہ سب دیکھتے رہے ویڈیو میں ارباز خان کے چہرے پر بھی حیرانی اور پریشانی صاف دیکھی جا سکتی تھی اور کچھ دیر کے لیے وہاں افرا تفری کا ماحول بن گیا، تاہم محافظوں نے جلد ہی صورتحال پر قابو پا لیا اور اداکار کو وہاں سے روانہ کیا۔

More posts