Baaghi TV


گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار کارکن اسرائیلی قید سے رہا

ghaza

‎غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار ارکان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا ہے، جس کی تصدیق اسرائیلی حکام نے بھی کر دی ہے۔
‎امریکا میں قائم فلسطینیوں کی تنظیم “عدالہ” کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گرفتار امدادی کارکنوں کو مختلف ممالک میں ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ترکیے کے وزیر خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ متعدد امدادی کارکنوں کو ترکیے منتقل کیا جا رہا ہے۔
‎یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی جانب جانے والے امدادی بحری قافلے پر کارروائی کرتے ہوئے تمام کشتیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور 430 سے زائد رضاکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتار افراد میں پاکستان کے معروف سماجی کارکن سعد ایدھی بھی شامل تھے۔
‎رپورٹس کے مطابق دورانِ حراست امدادی کارکنوں کو شدید جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ اسرائیلی اہلکاروں کی جانب سے ٹیزر گنز اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال کی اطلاعات بھی سامنے آئیں جبکہ بعض خواتین کارکنوں کے حجاب زبردستی اتارنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔
‎اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر اتمر بن گویر نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں گرفتار کارکنوں کو گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھے دیکھا جا سکتا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد عالمی سطح پر اسرائیل کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
‎پاکستان سمیت کئی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے امدادی کارکنوں کی گرفتاری اور مبینہ بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اب تمام رضاکاروں کی رہائی کے بعد مختلف ممالک کی حکومتیں ان

More posts