Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ریپ، شادی، طلاق یہ سب کچھ بہت جلدی نہیں ہو گیا؟عدالت کے ریمارکس

    ریپ، شادی، طلاق یہ سب کچھ بہت جلدی نہیں ہو گیا؟عدالت کے ریمارکس

    وفاقی آئینی عدالت نے زیادتی کے خلاف خاتون کی درخواست خارج کر دی۔

    جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی،دورانِ سماعت جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اسی شخص سے شادی کیوں کر لی،عدالت میں ملزمہ کی وکیل نے کہا کہ ملزم نے جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے خاتون سے شادی کی،جسٹس روزی خان نے سوال کیا کہ شادی کر لی تو پھر خاتون کو طلاق کیسے ہو گئی،اس پر خاتون وکیل نے جواب دیا کہ ملزم نے 17جون 2025ء کو زیادتی کی، 26 جون کو دونوں کی شادی ہو گئی اور 6 اگست کو ملزم نے خاتون کو طلاق دے دی،جسٹس روزی خان نے کہا کہ ریپ، شادی، طلاق یہ سب کچھ بہت جلدی نہیں ہو گیا؟ ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں

  • شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کی تخریبی کارروائیاں، تین پل تباہ کر دیئے

    شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کی تخریبی کارروائیاں، تین پل تباہ کر دیئے

    میرعلی: شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دہشت گردوں نے مختلف علاقوں میں تخریبی کارروائیاں کرتے ہوئے تین پل بارودی مواد سے اڑا دیے، جس کے باعث مقامی آبادی کی آمدورفت شدید متاثر ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ موسکی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نظام روڈ پر واقع پل کو بارودی مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پل مکمل طور پر منہدم ہو گیا اور رابطہ سڑک متاثر ہوئی۔دوسری کارروائی خسوخیل کے علاقے میں کی گئی جہاں دہشت گردوں نے ایک اور پل کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے باعث پل کو شدید نقصان پہنچا اور علاقے میں نقل و حرکت متاثر ہوئی۔تیسرا واقعہ گاؤں ایپی میں اکبر علی کے گھر کے قریب پیش آیا، جہاں واقع پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں واقعات کے بعد متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ حکام نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • مجھے کام سے کیوں نکالا، ملزم کی سگے بھائیوں پر فائرنگ

    مجھے کام سے کیوں نکالا، ملزم کی سگے بھائیوں پر فائرنگ

    لاہور کے علاقے شاد باغ میں کام سے نکالے جانے پر ملزم نے سگے بھائیوں پر فائرنگ کر دی

    شاد باغ پولیس کی کاروائی دبئی سے آئے شہری کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم نے دو سگے بھائیوں پر سیدھی فائرنگ کی اور فرار ہو گیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم سبحان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ،ملزم کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،ایس ایچ او شاد باغ نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ملزم سبحان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا علاقہ میں بدمعاشی اور شہریوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں

  • لوڈشیڈنگ،درخواست غیر مستند،عدالت کا درخواست گزار پر جرمانہ

    لوڈشیڈنگ،درخواست غیر مستند،عدالت کا درخواست گزار پر جرمانہ

    لاہور ہائیکورٹ نے بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست غیر مستند اور مبہم قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کردیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے بجلی، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشینگ سے متعلق درخواست کا 15 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا،عدالت کی جانب سے متعلقہ فورم سےرجوع کیےبغیردرخواست دائر کرنے پر درخواست گزارپرایک لاکھ روپےجرمانہ عائد کیا گیا ہے،عدالت نے کہا درخواست گزار کے پاس داد رسی کے لیے متعلقہ فورم موجود تھا، درخواست گزار نے متعلقہ فورم استعمال کیے بغیر پٹیشن دائر کی جب کہ اس نے لوڈ شیڈنگ، ٹیرف، لائن لاسز، پالیسی مسائل پرثبوت یا گراؤنڈز پیش نہیں کیےگئے، توانائی بحران جیسے پیچیدہ مسائل کا حل متعلقہ اداروں اور پالیسی سے نکلے گا، تکنیکی اور پالیسی مسائل ایگزیکٹو اور ریگولیٹری باڈیز کے دائرہ کار میں ہیں، مفاد عامہ کی درخواستیں ایک اہم ہتھیار ہے جسے احتیاط سے استمعال کرنا چاہیے، مفاد عامہ کے پیچھے شہرت کی بھوک اور بدنیتی نہیں چھپی ہونی چاہیے، ہائیکورٹ کا فرض ہے کہ ایسی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کرےتاکہ انصاف کا راستہ آلودہ نہ ہو، مفاد عامہ کی پیٹیشن کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار مستند حقائق بیان کرے، قیاس آرائی،فرضی یا بدنیتی پر مبنی درخواست مفاد عامہ کے نام پر قابل سماعت نہیں ہو سکتی ،عدالتی مداخلت اس وقت تک مناسب نہیں جب تک بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو،عدالتی وسائل اور وقت کا ضیاع روکنے کےلیے ایسی درخواستوں پر جرمانہ ضروری ہے،درخوست گزار نے پٹیشن میں ایک سرٹیفکیٹ لگا کر بتایا کہ وہ متبادل فورم استعمال کرچکا ،درخواست گزار کا لگایا گیا سرٹیفکیٹ بھی جھوٹا ثابت ہوا،درخواست گزار ایک لاکھ روپے بطور جرمانہ ہائیکورٹ بار کی ڈسپنری میں جمع کرائے، درخواست گزار جرمانے کی رسید 45 روز کے اندر ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جمع کرائے۔

  • نیتن یاہو کو منوانے کیلئے ٹرمپ نے اسکی اہلیہ پر دباؤ ڈالا،دعویٰ

    نیتن یاہو کو منوانے کیلئے ٹرمپ نے اسکی اہلیہ پر دباؤ ڈالا،دعویٰ

    تل ابیب: اسرائیلی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کاروباری شخصیت رونی مانی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان سے متعلق امریکی مطالبات منوانے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا تھا۔

    رونی مانی کے مطابق ٹرمپ نے سارہ نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ اگر لبنان کے حوالے سے امریکی مؤقف اور مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو بنیامین نیتن یاہو کو جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو کو امریکا سے بے دخل اور خاندان کے امریکی اثاثے منجمد کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے سارہ نیتن یاہو کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ اگر آئندہ انتخابات میں نیتن یاہو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تو ان کے خاندان کو امریکا میں پناہ دی جا سکتی ہے۔

    رونی مانی کے بقول سارہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مؤقف کی حمایت کرتی ہیں اور بعد ازاں بنیامین نیتن یاہو پر شدید دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ سے رابطہ کر کے لبنان سے متعلق امریکی مؤقف سے اتفاق کر لیا۔تاہم ان دعوؤں کی تاحال کسی آزاد اور معتبر ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ نہ ہی امریکی انتظامیہ اور نہ ہی اسرائیلی حکومت یا نیتن یاہو خاندان کی جانب سے ان الزامات اور دعوؤں کی باضابطہ توثیق یا تردید سامنے آئی ہے۔

  • فتنہ الخوارج  کی جانب سے شہریوں کا بطور انسانی ڈھال استعمال جاری

    فتنہ الخوارج کی جانب سے شہریوں کا بطور انسانی ڈھال استعمال جاری

    بنوں کے علاقے نورنگ خیل میں فتنہ الخوارج نے ایک مرتبہ پھر اپنی پرانی روش اپناتے ہوئے آبادی کی آڑ میں نہ صرف سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا بلکہ بچوں اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے انکو بھی اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا

    ایسا متعدد بار دیکھا جا چکا ہے کہ خوارج ماضی میں بھی عام آبادی، خواتین اور بچوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں تاکہ سیکورٹی فورسز کو بلیک میل کر کے اپنی جانیں بچا سکیں،اس دوران خوارج نے عام شہریوں کو کسی بھی قسم کا جانی نقصان پہنچانے سے دریغ نہیں کیا ،ایسے ہتھکنڈوں کو بعد میں پی ٹی ایم بھی پاکستان مخالف پراپیگنڈا کے لیے استعمال کرتی ہے۔ جیسا کہ آج کے واقعے کے بعد بھی دیکھا گیا

    یاد رہے ، کل 2 جون کو بھی بنوں کے علاقے بکا خیل میں خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے خارجی شاہد عرف کمانڈو کے پی ٹی ایم کے سینئر رہنما عبدالصمد کے ساتھ بہت گہرے روابط تھے اور وہ تو خود بھی پی ٹی ایم کا کارکن تھا، پی ٹی ایم اور فتنہ الخوارج ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جہاں ایک سیاست اور پراپیگنڈے کے لبادے میں چھپا ہوا ہے تو دوسرا بندوق اور بم دھماکوں سے انتشار پھیلاتا ہے،مقامی افراد کو چاہئے کہ اپنے اندر چھپے ہوئے دشمنوں کو پہچانیں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کے اپنی نسلوں کو محفوظ بنائیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا دالبندین میں کامیاب آپریشن،بی ایل اے کا اہم کمانڈر جہنم واصل

    سیکیورٹی فورسز کا دالبندین میں کامیاب آپریشن،بی ایل اے کا اہم کمانڈر جہنم واصل

    سیکیورٹی فورسز کا دالبندین کے علاقے لگاپ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن۔ بی ایل اے کا اہم کمانڈر علی احمد عرف نادر ساتھی سمیت جہنم واصل، جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکر لیا گیا

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے دالبندین کے علاقے لگاپ میں بلوچ عوام کی لوٹ مار کرنے، بھتہ خوری، قومی املاک پر حملوں، اغواء برائے تاوان، خواتین کے تقدس کی پامالی اور نہتے بلوچوں کی خونریزی میں ملوث فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر علاقے کا محاصرہ کرکے ناکہ بندی کی گئی۔ اس دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل پر سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ان کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کا اہم کمانڈر علی احمد عرف نادر اپنے ایک ساتھی سمیت جہنم واصل ہوگیا۔

    کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا،برآمد سامان میں 1 عدد سب مشین گن،4 عدد سب مشین گن میگزین،1 عدد پستول،2 عدد پستول میگزین، سب مشین گن اور پستول کا ایمونیشن، 2 عدد بینڈولیرز، 1 عدد بی ایل اے کا جھنڈا،1 عدد موبائل فون اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل شامل ہیں، برآمد شدہ اسلحہ نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشنز بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے

  • مسیحی برادری کے نمائندہ وفد کی وفاقی وزرا سے ملاقات

    مسیحی برادری کے نمائندہ وفد کی وفاقی وزرا سے ملاقات

    مسیحی برادری کے نمائندہ وفد کی وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق، قانونی اصلاحات اور مسیحی برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا،مسیحی برادری کے وفد نے اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت کے مسلسل عزم کو سراہا ،وفد نے حالیہ قانون سازی بالخصوص چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ کا خیرمقدم کیا،وفد نے اقلیتوں کے تحفظ اور مساوی مواقع کے فروغ کے حوالے سے حکومت کی کاوشوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا
    ملاقات میں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، متعلقہ قوانین و پالیسیوں کے ذریعے مسیحی برادری کی ضروریات کا موثر انداز میں احاطہ کرنے جیسے امور پرغور کیا گیا،ملاقات میں سفارشات کا جائزہ ، مسیحی پرسنل لاز سمیت دیگر امور کے حل کیلئے مؤثر طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق طے پا گیا،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جامع قانونی اور پالیسی اصلاحات کے فروغ کیلئے مشاورتی عمل نہایت اہمیت کا حامل ہے، حکومت تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور یکساں مواقع کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے

    وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اقلیتی برادریوں کے نمائندوں سے مشاورت قانون و پالیسی سازی میں تمام شہریوں کی ضروریات کاخیال یقینی بناتی ہے،حکومت بین المذاہب ہم آہنگی، مساوی شہریت اورجامع معاشرے کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے، ایسا معاشرہ جہاں ہر پاکستانی بلاامتیاز قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے،

  • اپنے حلقے سے ہارنے والے گلگت میں ووٹ مانگنے آ گئے،بیرسٹر گوہر

    اپنے حلقے سے ہارنے والے گلگت میں ووٹ مانگنے آ گئے،بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔

    گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جی بی کے خود دار لوگ ان کو اور ان کے نظریے کو ریجیکٹ کریں گے، تحریک انصاف کو الیکشن مہم نہ کرنے دینا پری پول دھاندلی ہے، بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ لیڈرز اور ایم این ایز کو روکنا، صوبہ بدر کرنا خلاف آئین ہے، یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے، ان کی 4 سال کی کارکردگی یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ الیکشن جیت جائیں،عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کی آئیسولیشن ختم نہ کی گئی تو فیصلہ کریں گے کیوں نہ اسمبلیوں کا بائیکاٹ کریں، تحریک انصاف کی آئیسولیشن ختم نہ کی گئی تو فیصلہ کریں گے کہ سسٹم سے باہر ہو جائیں

  • بھارت،200 سالہ قدیم مسجد شہید کر دی گئی

    بھارت،200 سالہ قدیم مسجد شہید کر دی گئی

    وارانسی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں انتظامیہ نے مبینہ طور پر 200 سال قدیم ازغیب شہید مسجد کو رات کی تاریکی میں شہید کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی اس کارروائی میں مسجد کے ساتھ موجود مزار اور قبرستان کے ایک حصے کو بھی منہدم کر دیا گیا،رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کے اعلیٰ حکام ایک ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ رات تقریباً 12 بجے موقع پر پہنچے اور علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا،عام شہریوں اور میڈیا نمائندوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی.مقامی میڈیا کے مطابق تقریباً 42 فٹ بلند مسجد کو پانچ بلڈوزرز کی مدد سے صرف 22 منٹ میں زمین بوس کر دیا گیا۔ کارروائی مکمل ہونے کے فوراً بعد ملبہ ٹرکوں میں بھر کر وہاں سے منتقل کر دیا گیا، جس کے باعث صبح تک مسجد اور مزار کے آثار بھی باقی نہ رہے۔

    انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ازغیب شہید مسجد ریلوے کی اراضی پر قائم تھی اور اس مقام پر کاشی ماڈل ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا منصوبہ زیر عمل ہے۔ حکام کے مطابق زمین ریلوے کی ملکیت تھی اور اس پر تعمیرات غیر قانونی قرار دی گئی تھیں، جس کے بعد عدالتی کارروائی کے نتیجے میں زمین خالی کرانے کا حکم جاری ہوا۔

    دوسری جانب مسلم فریق کا کہنا ہے کہ ازغیب شہید مسجد تقریباً دو صدیوں پرانی تاریخی عبادت گاہ تھی۔ مسجد اور قبرستان کے حوالے سے کئی برسوں سے تنازع جاری تھا۔ مسجد کے متولی شمیم استاد تھے جن کا دو ماہ قبل انتقال ہو گیا تھا،انتظامیہ کے مطابق ریلوے نے زمین واگزار کرانے کے لیے متعدد نوٹس جاری کیے تھے، تاہم اراضی خالی نہ کیے جانے پر انہدامی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت آپریشن ٹریفک کے مسائل سے بچنے کے لیے کیا گیا۔